DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A fake abduction registered against a sanitary worker posted at THQ Hospital

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سینٹری ورکر کیخلاف اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21اکتوبر2021)—ایلیمنٹری سکول کلر سیداں کی طالبہ تفریح کے وقت اپنے نانا کے گھر چلی گئی جبکہ اس کی والدہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سینٹری ورکر کیخلاف اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔مسماۃ (ص) سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ ہم نادرا آفس کے قریب رہتے ہیں۔(ط ن) جو کہ میری بیٹی ہے،صبح آٹھ بجے گرلز ایلیمنٹری سکول کلر سیداں گئی۔چھٹی کے بعد واپس گھر نہ آئی۔مدعیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک سرکاری ادارے میں ملازمت کرتی ہے اور چھٹی کے وقت گھر آتے ہوئے ملزم عبداللہ میرا راستہ روکتا ہے اور مجھ سے موبائل فون نمبر مانگتا ہے۔مجھے یقین ہے عبداللہ نامی لڑکے نے میرے بیٹی کو اغواء کر لیا ہے۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مغویہ سکول میں تفریح کے موقع پر اپنے نانا کے گھر چلی گئی تھی جو بعد ازاں خود ہی گھر واپس آ گئی۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 21, 2021) — A Student at Elementary School Kallar Syedan ​ went to her grandfather’s house while her mother filed a complaint against sanitary worker posted at THQ Hospital Kallar Syedan. Sources said that the girl had gone to her grandfather’s house and later returned home on her own.

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید میلادالنبی کے جلوس کے راستوں کو اچھی طرح صاف کیے

Rawalpindi Waste Management Company praised for cleaning Eid Milad-un-Nabi procession routes

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21اکتوبر2021)—راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید میلادالنبی کے جلوس کے راستوں کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد اطراف میں چونے کا بھی اہتمام کیا جس پر شہریوں نے ادارے کے انچارج سید حسن شاہ اور راجہ محمد اسحاق کا شکریہ ادا کیا۔

ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی کاتبادلہ ملتان کر دیا گیا

MS Dr Ali Sajjad Qureshi has been transferred to Multan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،21اکتوبر2021)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی کاتبادلہ ملتان کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button