Kahuta; Fauji foundation college Mator result praised for hard work of the Principal
پرنسپل فوجی فنڈویشن کالج مٹور کرنل (ر) محمد سعید جنجوعہ کی محنتوں کا شاندار نتائج
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2021)
پرنسپل فوجی فنڈویشن کالج مٹور کرنل (ر) محمد سعید جنجوعہ کی محنتوں کا شاندار نتائج انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے حالیہ رزلٹ میں کالج ہذا کی ہونہار طالبہ بشریٰ کنول نے ٹوٹل نمبر1100میں سے1087نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر طلبا و طالبات نے نمائیاں نمبر حاصل کیے کہوٹہ کی سیاسی سماجی،مذہبی و ادبی شخصیات نے پرنسپل فوجی فنڈویشن کالج مٹور کرنل (ر) محمد سعید جنجوعہ،تمام طلبا وطالبات ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 15 October 2021)
Principal Fauji Foundation College Mator Col (retd) Muhammad Saeed Janjua’s was praised for the excellent results of the Intermediate examination. Political, social, religious and literary personalities of Kahuta congratulated Principal Military Foundation College Mator Col (retd) Muhammad Saeed Janjua, all the students, their teachers and parents were congratulated.
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)کی سڑ ک 14فٹ کشادہ کرائی دی گئی
The road of Dera Mushtaq Shah Bazaar (DM Shah) has been widened by 14 feet
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2021)
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی ذاتی کوششوں سے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)کی سڑ ک 14فٹ کشادہ کرائی دی گئی۔ہیوی مشینری سے ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)کی سٹرک 14فٹ کشادہ کرائی گئی اہلیان علاقہ کی طرف سے ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کلر سیداں روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)کے مقام پر شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جبکہ دیگر جڑی بوٹیاں جو سڑک کے دونوں اطراف میں تھی اس کی وجہ سے سڑک ایک کشادہ سڑک سے محدود ہو کر چند فٹ تک رہ گئی تھی جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور حضرات کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا عوام کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقہ کی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ہیوی مشینری رینٹ پر لگوا کر ڈیرہ مشتاق شاہ بازار (ڈی ایم شاہ)کی سٹرک 14فٹ کشادہ کرائی دی گئی جس سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور حضرات کو درپیش مسلہ حل ہو گیا اہلیان علاقہ نے ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ آمد۔صدر وجنرل سیکرٹری سے ملاقات۔
Chairman Mureed Awan Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan’s Press Club Kahuta Registered Arrival. Meeting with President and General Secretary.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2021)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ آمد۔صدر وجنرل سیکرٹری سے ملاقات۔علاقائی اور عوامی مسائل اجاگر کر نے اور ان کو حل کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو سوینئرپیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سماجی شخصیت چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے پریس کلب کہوٹہ کا دورہ کیاانہوں نے اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، سر پرست اعلیٰ سعید افضل چوہان سے ملاقات کی اور ان کو بانیان پریس کلب کہوٹہ صوفی محمد ایوب اور حاجی راجہ گلشن ضمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقائی اور عوامی مسائل اجاگر کر نے اور ان کو حل کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو سوینئرپیش کی اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،فوٹو گرافر راجہ شاہد اجمل،سیکرٹری انفارمیشن محمد افضال شمسی، ندیم سرفراز چوہان بھی موجود تھے۔تمام عہدیدران و ممبران نے چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔
ملک داؤد سلطان کے ایصال ثواب کے لیے دوعائیہ محفل کا انعقاد
A aisal e aswab dua was held for late Malik Dawood Sultan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2021)
معروف صحافی وکالم نگار ملک عامر محمود کے والدمحترم ملک داؤد سلطان کے ایصال ثواب کے لیے دوعائیہ محفل کا انعقاد۔صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان سمیت دیگر افرادکی شر کت۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت معروف صحافی وکالم نگار ملک عامر محمود کے والدمحترم ملک داؤد سلطان گذشتہ روز قبل وفات پا گئے تھے گذشتہ روز ان کے ایصال ثواب کے لیے ایک دوعائیہ محفل کا انعقادکیا گیا جس میں ممبر ایم سی کہوٹہ صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ ظفر تاج،سیکرٹری ذوالفقار علی ہاشمی،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا عبد اللہ عباسی نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان اور آخر میں اجمتاعی دعا مانگی گئی۔