Kallar Syedan; Raja M Naseer of Mohra Vaince Kanoha, donates his land for public way
موہڑہ وینس کنوہا میں مقامی سماجی رہنما راجہ محمد نصیر کی جانب سے ڈھوک سید دیوان علی شاہ گیلانی اور دیگر ملحقہ ٓابادیوں کے لیئے اپنی ذاتی زمین سے راستہ کی فراہمی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،9اکتوبر2021)—موہڑہ وینس کنوھا میں مقامی سماجی رہنما راجہ محمد نصیر کی جانب سے ڈھوک سید دیوان علی شاہ گیلانی اور دیگر ملحقہ ٓابادیوں کے لیئے اپنی ذاتی زمین سے راستہ کی فراہمی عوامی فلاح و بہبود کی ایک لائق تحسین مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئر قانون دان راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ نے راستے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا باہمی اتحاد اور جزبہ ایثار مقامی سطح پر مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اس موقع پر نائب ناظم راجہ طارق،احسان الحق قریشی،راجہ محمد عارف،سید ظہیر گیلانی،سید شہاب ثاقب،راجہ اسد،ماسٹر شبیر،نائید اختر کونسلر اور دیگر بھی موجود تھے۔
Kalrasidan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 9 October 2021) — Provision of way from his own land for Dhok Syed Dewan Ali Shah Gilani and other adjoining settlements by local social leader Raja Muhammad Naseer in Mohra Venice Kanoha was donated for Public Welfare. Raja M Naseer was praised by Senior Lawyer Raja M. Sattarullah Advocate while addressing the inauguration ceremony of the road. Deputy Nazim Raja Tariq, Ehsanul Haq Qureshi, Raja Muhammad Arif, Syed Zaheer Gilani, Syed Shehab Saqib, Raja Asad, Master Shabbir, Nahid Akhtar Councillor and others were also present on the occasion.
اگر پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے پانچ برس مکمل کیئے تو ملک مزید تباہی بربادی کا شکار ہو جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی
If the current PTI government completes five years, the country will be further devastated. Shahid Khaqan Abbasi
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،9اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے پانچ برس مکمل کیئے تو ملک مزید تباہی بربادی کا شکار ہو جائے گا۔انہوں نے وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل کی جانب سے ان کے اعزاز میں دھمالی میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کے اداروں کو تباہ کر دیا ہے احتساب سے بچنے اور حکومتی لوگوں کی چوری چھپانے کے لیئے نیب قانون میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس لایا گیا ہے۔اپوزیشن نے احتساب کے اندھے قانون اور انتقام کو بھگتا ہے تحریک انصاف اب کیوں بھاگ رہی ہے؟انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی لیکن میں سمجھتا ہوں تباہ شدہ نظام کو واپس بحال کرنے میں ہمیں بھی بہت وقت لگے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسمبلی میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیئے نشستیں مختص کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کلرسیداں میں کامیاب ورکرز کنونشن پر اس کے میزبان راجہ طلال خلیل اور راجہ ندیم احمد کو مبارک دی۔
راجہ عبدالخلیل مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں منعقدہ ایک محفل
A Mehfil asal e aswab for the late Raja Abdul Khalil in Mohra Vaince
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،9اکتوبر2021)—سجادہ نشین آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف پیر نقیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام میں ادب کو اہمیت دی گئی ہے۔عشق مصطفی کے بغیر مسلمان کی زندگی اور ایمان مکمل نہیں ہوتااور نہ ہی وہ ایسا کوئی تصور کر سکتا ہے۔انسانیت کی خدمت سے جو قلبی سکون ملتا ہے اس کی کوئی مثال نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلر سیداں کے گاؤں کنوہا موہڑہ وینس میں سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال کے بہنوئی راجہ عبدالخلیل مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں منعقدہ ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا اللہ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ اس کی مخلوق کی خدمت ہے۔تمام مذاہب اچھائی کا درس دیتے ہیں اور انسانیت کی خدمت ہی اپنے رب کو راضی کرنے کا صحیح اور مسنون طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کامیابی اتباع رسول مقبول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی پاکﷺ کے ذریعے ہمیں اپنا پسندیدہ دین عطا فرمایا۔ اسلام دین ِ رحمت ہے اور اللہ تعالیٰ انسان اور انسانی فطرت کا خالق ہے اس نے اپنے بندوں کی بہتری اور رہنمائی کے لئے حضور اکرم ﷺ کی آفاقی شخصیت کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی تکمیل کے لئے جتنی اعلیٰ و ارفع تعلیمات کی ضرورت ہو سکتی ہے ان سب کی تعلیم ہمیں حضورﷺ نے دی ہے اور خود اس پر عمل کرکے دکھایا ہے۔سابق ا رکان اسمبلی غلام مرتضی ستی، محمود شوکت بھٹی،وائس چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔
پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن (PEA) تحصیل کلرسیداں کے انتخابات
Election result of Punjab Educators Association (PEA)
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،9اکتوبر2021)— پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن (PEA) تحصیل کلرسیداں کے انتخابات ہفتہ کے روز ہوئے۔جس میں متفقہ طور پر شفیق بھٹی صدر، محمد ظہیر احمد جنرل سیکرٹری، نعیم اختر قریشی سینیئر نائب صدر، محمد کاشف سعید عباسی نائب صدر، عامر اقبال چیف آرگنائزر، زاہد باجوہ آرگنائزر مرکز کلرسیداں قیس یوسف، آرگنائزر، مرکز چوآخالصہ شوکید احمد سیفی، فنانس سیکریٹری قاری حسنین اختیاز، میڈیا کوآرڈینیٹر چن لیے گئے۔
بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی
Action against motorcycles without number plates
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،9اکتوبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں نے بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری رکھی۔اس موقع پرمقامی پولیس نے 19موٹر سائیکل جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے 115ایم وی او اور 134پی او کے تحت 34موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر تھانے بند کروا دیا۔
راجہ ثاقب الرحمان کی والدہ محترمہ کی رسم قل گاؤں موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی
Dua e Qul observed for the late mother of Raja Saqib ur Rehman in Mohra Dayal
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،9اکتوبر2021)—راجہ ثاقب الرحمان کی والدہ محترمہ کی رسم قل گاؤں موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی جس میں سید حامد علی شاہ،چوہدری محمد ظہیر،راجہ نعمان پٹواری، انجم بھٹی،قاسم رضا،امتیاز حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
صوفی انصر بشیر کی والدہ کو ڈھوک ہاشو منیاندہ میں سپرد خاک کردیا گیا
Sufi Ansar Bashir’s mother passed away in Dhok Hashoo Maniyanda
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،9اکتوبر2021)—صوفی انصر بشیر کی والدہ کو ڈھوک ہاشو منیاندہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں حکیم مشتاق حسین،ماسٹر محمد آذاد،چوہدری توقیر اسلم،ماسٹر محمد طارق اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،9اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گاؤں سہوٹ حیال جاکر نمبردار اسد عزیز، عنصر عزیز اور امجد مغل سے ان کی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار گیا۔وہ چوآ خالصہ کے گاؤں پیر ہالی بھی گئے جہاں انہوں نے سابق رکن ضلع کونسل الحاج محمد صدیق کی وفات پر ان کے بھائی حاجی محمد شفیق سے تعزیت کی۔وہ گاوں ماہلی بھی گئے جہاں انہوں نے چیئرمین یوسی کنوھا راجہ پرویزاخترقادری سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،انجینئر قمرالسلام راجہ کے علاوہ حافظ عثمان عباسی،محمدزبیر کیانی،ظفر عباس مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔