DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Former PM Shahid Khaqan Abbasi visits Baghoun UC Nara area

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بگھون یوسی نارہ کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد،5اکتوبر2021)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین ماسٹر محمد یونس اورکونسلر محمود چوہان سے اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بگھون یوسی نارہ کا دورہ کیا انہوں نے چیئرمین یوسی نارہ چوہدری ماسٹر محمد یونس کی اہلیہ محترمہ اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر محمود چوہان المعروف مودی کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین، چیئرمین یوسی کھڈیوت سجاد ستی، مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed, 5 October 2021)
Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi has expressed his condolences to Chairman Master Muhammad Younis and Councillor Mahmood Chauhan. Condoled on the demise of Mohtarma, wife of Chairman UC Nara Chaudhry Master Muhammad Younis and mother of well known political and social personality Councillor Mahmood Chauhan alias Modi also present were UC Lehri Raja Mumtaz Hussain, Chairman UC Khadyot Sajjad Satti, Muslim League activist Rashid Mubarak Abbasi and journalist Kabir Ahmad Janjua were also present.

نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کاحضرت قاضی محسن الدین (جنجوعہ) چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ کے روضہ مبارک پہ حاضری۔

Raja Muhammad Sudhir Janjua visits shrine of Hazrat Qazi Mohsin-ud-Din (Janjua) Chishti Sabri

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد،5اکتوبر2021)
نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کاحضرت قاضی محسن الدین (جنجوعہ) چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ کے روضہ مبارک پہ حاضری۔صاحب قبر کے درجات بلندی اور ملکی سلامتی امن و امان کے لیے خصوصی دعا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جنجوعہ راجپوت خاندان کی معروف علمی و ادبی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے ہمرا ہ راجہ وقاص نوازکے چک بیلی روڈ بمقام بگا شیخاں میں واقع حضرت قاضی محسن الدین (جنجوعہ) چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ کے روضہ مبارک پہ حاضری دی انہوں نے اس موقع پر صاحب قبر کے درجات بلندی اور ملکی سلامتی امن و امان کے لیے خصوصی دعاکی اس موقع پر راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے کہا کہ اولیائے کرام کے مزارات رشد وہدائیت کے روشن مینار ہوتے ہیں اللہ پاک نے بر صغیر میں دین اسلام اپنے انہی نیک بندوں کے ذریعے پھیلایاصاحب دربار کے حوالے سے انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت قاضی صاحب رحمۃ اللہ علیہ جناب بابا فضل الدین کلیامی رحمۃ اللہ علیہ کے دست گرفتہ اور فیض یافتہ تھے آپ کا عرس مبارک جنوری کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوتا ہے آپ کے مزار پاک کے بالکل ساتھ اسی خانوادہ کے زیر انتظام دینی تعلیم کا ایک مدرسہ کام کر رہا ہے جو جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید پر شان کر کے رکھ دیا , چوہدری صداقت حسین

The announcement of increase in prices of petroleum products once again made the people suffer, Chaudhry Sadaqat Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد،5اکتوبر2021)
ممبر ضلع کونسل چوہدری صداقت حسین چیئرمین یونین کونسل منیاندہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں حکومت کے اس اقدام سے مہنگائی میں پہلے سے زیادہ طوفان آئے گا،حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اپنے منافع کی صورت میں وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید پر شان کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر چیز میں خود بخود اضافہ ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبر ضلع کونسل چوہدری صداقت حسین چیئرمین یونین کونسل منیاندہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک کا ہر شہری مہنگائی بیروزگاری اور لاقانونیت سے تنگ ہے پٹرولنگ مصنوعات،گیس،بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ آٹا چینی گھی شکر کی قلت اور نایابی سے عوام حکومت سے سخت تنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے کا حصول غریب کے لیئے ناممکن کردیا گیا نادار لوگ گھنٹوں تپتی دھوپ میں لائن بنا کر دس کلو آٹا لیتے ہیں بیشتر لوگ گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنے کے باوجود آٹے کے حصول میں ناکام رہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button