London; Saad Khan alias Saadi, a resident of Bewal, won the hearts of the fans in a volleyball match in Luton.
لوٹن میں والی بال میچ میں بیول کے رہائشی سعد خان عرف سعدی نے اچھا کھیل کر تماشائیوں کے دل جیت لیے
لوٹن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , افتخار وارثی، 4اکتوبر2021)— لوٹن میں والی بال میچ میں بیول کے رہائشی سعد خان عرف سعدی نے اچھا کھیل کر تماشائیوں کے دل جیت لیے اور اپنے علاقے بیول کا نام روشن کر دیا۔ برمنگھم میں مقیم سعد خان سعدی کا تعلق بیول سے ہے اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار اسماعیل خان کا بیٹا ہے سعدی کو والی کا بہت شوق تھا اور اس کھیل میں دلچسپی لیتے ہوئے حصہ لینا شروع کیا کم عمری میں ہی اچھا کھلاڑی بن کر سامنے آنا شروع ہو گیا۔ چند ماہ قبل پاکستان سے برطانیہ پہنچنے والا سعدی پوری برطانیہ میں چھا گیا۔ گزشتہ روز لوٹن کے مقام پر ایک میچ منعقد ہوا سعد خان سعدی نے راجہ نوید آف چک مرزا کی دعوت پر چشم کی ٹیم کی طرف سے حصہ لیا اور اچھا کھیل پیش کرکے تماشائیوں کے دل جیت لئے راجہ نوید آف چک مرزا نے کہا کہ سعدی ایک بہت ہی اچھا کھلاڑی ہے اور بہت اچھا کھیلا اس کی سپورٹ کرنی چاہئے سعدی پوری دنیا میں اپنے علاقے کا نام روشن کرے گا۔
Luton (Pothwar.com, Iftikhar Warsi, October 4, 2021) – In a volleyball match in Lutan, Saad Khan alias Saadi, a resident of Bewal, won the hearts of the spectators by playing well.
Birmingham-based Saad Khan Saadi hails from Bewal and is the son of well-known political and social figure contractor Ismail Khan. Saadi was very fond of volleyball and took an interest in the sport.
Saadi, who arrived in the UK from Pakistan a few months ago,. Played in a match held in Luton. Saad Khan Saadi participated on behalf of Chesham team at the invitation of Raja Naveed of Chak Mirza and won the hearts of the spectators by playing a good game. Raja Naveed of Chak Mirza said that He is a very good player and will make a name in volleyball sport.