Mirpur, AJK; Sanitation campaign is in full swing within the limits of Municipal Committee Chakswari
میونسپل کمیٹی چکسواری کی حدود میں بھی صفائی مہم زور و شور سے جاری
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اللہ دتہ بسمل,01 اکتوبر2021ء)۔۔۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر کی طرح میونسپل کمیٹی چکسواری کی حدود میں بھی صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری افراز محمود اپنی نگرانی میں صٖائی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں حمید آباد چوک سے بازار تک نالیوں کی صفائی کی گئی اس کے بعد چکسواری بازار میں محلوں میں بنے کچروں کے ڈھیروں کو صاف کیا جائے گا۔تفسیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالتے ہی سب سے پہلے شہروں کی صفائی کے احکامات جاری کئے۔ چکسواری میں بھی ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر منیر قریشی کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ صفائی کا آغاز کیا گیا اور صفائی زور و شور سے جاری ہے۔ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز ہر روز صفائی کا کام کر رہے ہیں۔ باررواں روڈ سے نالیوں کی صفائی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اب شہر میں صفائی جاری ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری میونسپل کمیٹی افراز محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر صفائی مہم جاری ہے۔شہر اور گلی محلوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔ عوام علاقہ سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں کہ اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ بازار میں یا قریبی ڈسٹ بن میں دالیں یا پھر اپنے گھر کے کچرے کا شاپر بنا کر گھروں کے باہر رکھ دیا کریں جو بلدیہ کے ملازمین اٹھا کر لے جایا کریں گے۔
Chakswari ( Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 01 October 2021) — On the special directive of the Prime Minister of Azad Kashmir, like all over Azad Kashmir, the cleaning campaign is going on vigorously in the limits of Municipal Committee Chakswari. Afraz Mahmood is continuing his campaign under his supervision. In the initial phase, the drains from Hameedabad Chowk to the bazaar were cleaned, after which the piles of rubbish in the neighbourhoods in Chakswari Bazaar will be cleaned. According to the details, Issued cleaning orders. In Chakswari also, on the special directive of Assistant Commissioner Munir Qureshi, who has additional charge of administrator, the cleaning was started on Saturday and the cleaning is going on vigorously. Sanitary workers of the municipal committee are cleaning every day. Drainage work from Barrawan Road has been completed. The city is now being cleaned. Speaking to media on the occasion, Secretary Municipal Committee Afraz Mahmood said that the cleaning campaign is underway on the special instructions of the senior officers. The city and streets are being cleaned. The people are also appealing for the cooperation of the people of the area to dump their rubbish in the cricket bazaar or in the nearby dustbin or make their own rubbish and put it outside the houses which will be picked up by the employees of the municipality.
چکسواری کی حدود میں موجود غیر ریاستیوں اور غیر ملکیوں کے خلاف سخت ایکشن شروع
Strict action launched against non-state residents and foreigners within Chakswari
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اللہ دتہ بسمل,01 اکتوبر2021ء)۔۔۔ایس ایس پی ضلع میرپور کی خصوصی ہدایت پر چکسواری میں غیر ریاستیوں کے خلاف ایکشن شروع، تھانہ چکسواری کی حدود میں موجود غیر ریاستیوں اور غیر ملکیوں کے خلاف سخت ایکشن شروع ہو گیا ہے۔ کرایہ کے مکانوں میں رہائش پذیر افراد کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری اپنی نگرانی میں گھر گھر جا کر کرایہ داروں کے کوائف چیک کر رہے ہیں۔ پہلے سے موجود کرایہ داروں کا تھانہ میں اندراج ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ نئے کرایہ داروں کا اندراج تا حکم ثانی روک دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری نے مالکان پلازہ اور مکانات سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی نئے آنے والے شخص کو تھانہ پولیس کی اجازت کے بغیر رہائش نہ دیں۔ پہلے سے موجود کرایہ داروں کے کوائف خاص طور پر ان کے آٗی ڈی کارڈز ضرو ر چیک کریں۔عوام علاقہ نے پولیس غیر ریاستی افراد کی جانچ پڑتال کے اقدام کوسراہا ہے اوراسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ علاقہ میں چوریوں کی وارداتیں بڑھ رہی تھیں جس کی وجہ سے غیر ملکیوں اور غیر ریاستی افراد کی پڑتال شروع کی گئی ہے تا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جاسکے اورجرائم کی بیخ کنی اورقلع قمع کے لئے ایسے اقدامات کی ضرورت تھی حکومت آزادکشمیرانتظامیہ اورمحکمہ پولیس آزادکشمیر کایہ اقدام قابل ستائش ہے اس پرمقامی افراد نے اطمینان کااظہار کیاہے