Kallar Syedan; Manianda murder case accused sentenced to death and fined Rs 200,000
منیاندہ قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 30ستمبر2021ء)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعوداختر کیانی نے قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم کے بیٹے کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے سے بری کر دیا ہے۔26 فروری 2020،مجرم گلبہار اور اس کے بیٹے عثمان نے دیرینہ دشمنی پر 46 سالہ ڈرائیور عبدالرحمان عرف گگواستاد سکنہ ڈھوک کسی والی منیاندہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے مقتول کے بیٹے عاقب رحمان کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا اور سب انسپکٹر انور جاوید، ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود اور کانسٹیبل محمد امتیاز نے ملزمان کاٹھوس شواہد کیساتھ چالان مرتب کر کے ان کی پیروی کرتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دلوائی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 30, 2021) * Additional District and Sessions Judge Rawalpindi Masood Akhtar Kayani sentenced the accused to death and fined him Rs 200,000.
On February 26, 2020, Gulbahar and his son Usman shot dead a 46-year-old driver, Abdul Rehman alias Gugu Ustad, a resident of Dhok Kasi, Maniyanda, over a long-running feud.
A case of murder was registered against the accused and the accused were immediately arrested and Sub-Inspector Anwar Javed, Head Constable Raja Shahid Mehmood and Constable Muhammad Imtiaz compiled challans with hard evidence and followed them up and sentenced the accused to death.
کمپیوٹر ٹیسٹ پاس کرنے والے دس پٹواریوں کو تقرر نامے جاری
Appointment letters issued to ten Patwaris who passed computer test
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 30ستمبر2021ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے حال ہی میں کمپیوٹر ٹیسٹ پاس کرنے والے دس پٹواریوں کو تقرر نامے جاری کر دہئے۔ جن پٹواریوں کو تقرری نامے جاری کئے گئے ان میں محمد فہیم،محمد وسیم،کاشف ظہور،قاسم رضا،جنید احمد،ماجد محمود،محمد عرفان،نوید قمر،ثاقب الیاس اور فیضان جاوید شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر میں مہارٹ رکھنے والے نوجوان روائتی پٹوار کلچر کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے پٹواریوں کو مبارکباد پیش کی۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 30ستمبر2021ء)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والے 42نوجوانوں کو پٹواری بھرتی کیا گیا اور اس میں شفافیت کا 100فیصد خیال رکھا گیا۔بھرتی ہونے والے تمام لوگ اپنی اہلیت اور تجربے کی بنیاد پر کامیاب ہوئے، پٹوار نظام بھی ڈیجیٹل ہونے کے بعد اس کو چلانے کے لیے بھی کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والوں کی ضرورت محسوس کی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں سمیت ضلع بھر کے نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹ کمشنر ز صاحبان اور ضلعی مال افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ پٹوار نظام کو جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے۔حکومت نے 2006کے بعد پہلی بار کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والوں کو بطور پٹواری بھرتی کیا ہے جس کا مقصد پٹوار کے نظام کو جدید بنانا ہے۔پٹواری حضرات محکمہ مال کی عزت و وقار میں اضافہ کریں اور ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنائیں اور پٹواریوں کے بارے میں پائے جانے والے تاثر کو اپنے عمل سے بہتر بنائیں۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ نئے بھرتی ہونے والے پٹواری اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دے کر نہ صرف حکومت کے مددگار ثابت ہوں گے بلکہ عام لوگوں کے بھی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
مذکورہ ضمانت کے دوران میرے ہی نام کا دوسرا آدمی جس کا نام بھی محمد الیاس سکنہ ڈھوک بانڈی ہے نے ملزم مشتاق حسین کا مچلکہ ضمانت عدالت مجاز میں پیش کیا
During the said bail, another man by the same name as Muhammad Ilyas, a resident of Dhok Bandi, produced the accused Mushtaq Hussain on bail
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 30ستمبر2021ء)— محمد الیاس بھٹی سکنہ موہڑہ دھیال نے پولیس کو بتایا کہ مورخہ 20 مئی مقدمہ برخلاف ملزمان رجسٹرڈ ہوا جس میں ملزمان نے 24 مئی کو بعدالت آفتاب احمد رائے ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی اور مذکورہ ضمانت کے دوران میرے ہی نام کا دوسرا آدمی جس کا نام بھی محمد الیاس سکنہ ڈھوک بانڈی ہے نے ملزم مشتاق حسین کا مچلکہ ضمانت عدالت مجاز میں پیش کیا۔وہ فرد کھیوٹ نمبر 731/727کھتونی نمبر 1441تا 1463خسرات نمبر 42پر مشتمل ہے اور مذکورہ کھیوٹ میں محمد الیاس ولد فضل الہی ڈھوک بانڈی نہ ہی شریک کھاتہ ہے اور نہ ہی رقبہ میں ایک انچ کا مالک ہے۔محمد الیاس نے نجیب اختر اور صوبیدار مشتاق حسین کی ایما پر فراڈ دھوکہ دہی،جعلسازی کرتے ہوئے خود کو محمد الیاس بھٹی ظاہر کر کے کمپیوٹرائزڈ فرد حاصل کر کے ملزم مذکور کا مچلکہ داخل عدالت کیا۔