DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Mureed Awan welfare organisation announce to buy 3 ambulances

مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کی پہلی سالانہ تقریب سینکڑوں افراد کی شر کت,”لنگر خانہ “کھولنے اور 3ایمبولینس خریدنے کا اعلان۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2021)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کے زیر صدارت مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کی پہلی سالانہ تقریب سینکڑوں افراد کی شر کت۔ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن نے اگلے سا ل سے “لنگر خانہ “کھولنے اور 3ایمبولینس خریدنے کا اعلان۔ایک سال میں مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن نے ایک سال میں لاکھوں روپے غربا، یتیموں، بیوائیوں کی امداد دی انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن کی سالانہ تقریب بسلسلہ سالانہ کارکر دگی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی سیٹھ ملک محمد عالم، بزرگ مذہبی شخصیت مولانا صوفی محمد حسین، حافظ مستنصر اعوان، حافظ فخر عباس اعوان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، ڈاکٹر ملک محمد ریاض،ملک محمد رفیق،ماسٹر ملک محمد معروف، ڈاکٹر عبد الجبار اعوان، صوبیدار ملک وزیر، فلا ہٹ لیفٹینٹ محمدملک فاضل،محمد شبیر جنجور، محمد نقاش یاسر، صوبیدار محمد سعید اعوان، ملک رفیع عالم، محمد عنائت، ملک وسیم وارث، عاصم بشیر،صوبیدار اصغر جنجور، ملک حماد معروف،صوبیدار محمدکریم، محمد حسین، صوبیدار محمد کریم،عقیل احمد واہ کینٹ سمیت برادری کے سینکٹروں کی تعداد میں معززین نے شر کت کی اپنے خطاب میں مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل سلیم عطا فرماکر اور اسے اشرف المخلوقات قراردے کر دنیا میں بھیجا عقل کی ہدایت اور نگہبانی کے لیے اس کو شریعت کی روشنی سے نوازا تاکہ انسان اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کرے اور ایک نیک و صالح اور منصفانہ معاشرہ کی تعمیر کا کام انجام د ے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے محتاج بندوں کی ضرورتوں میں خرچ کرنے کو اللہ تعالیٰ کو قرض دینا قرار دیا، حالانکہ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، وہ نہ صرف مال ودولت اور ساری ضرورتوں کا پیدا کرنے والا ہے، بلکہ وہ تو پوری کائنات کا خالق، مالک اور رازق ہے،ہم سب اسی کے خزانے سے کھا پی رہے رہیں، تاکہ ہم بڑھ چڑھ کر انسانوں کے کام آئیں، یتیم بچوں اور بیوہ عورتوں کی کفالت کریں، غریب محتاجوں کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کے انتظام کے ساتھ ان کی دینی وعصری تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے میں ایک دوسرے سے مسابقت کریں تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں آخر میں تمام مسلمان مرحومین کی بخشش،بیماروں کے لیے دعااور عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کی خیر کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء کو چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے کھانا کھلایا۔

Kahuta, Mator (Rep. Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, 26 September 2021)
Chairman Mureed Awan Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan presided over the first annual function of Mureed Awan Welfare Organization attended by hundreds of people. Malik Kaleem Hussain Awan In one year, Mureed Awan Welfare Organization has provided millions of rupees to the poor, orphans and widows. Addressing the annual function, special guest Seth Malik Mohammad Alam, senior religious figure Maulana Sufi Mohammad Hussain, Hafiz Mustansir Awan, Hafiz Fakhr Abbas Awan, President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer, General Secretary Haji Asghar Hussain Kayani addressed the function. President Pothwar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan, Dr. Malik Mohammad Riaz, Malik Mohammad Rafiq, Master Malik Mohammad Maroof, Dr. Abdul Jabbar Awan, Subedar Malik Wazir, Lt. Mohammad Malik Fazil, Mohammad Shabir Janjoor, Mohammad Naqash Yasir, Subedar Mohammad Saeed Awan , Rafi Alam, Mohammad Inayat, Malik Wasim Waris, Asim Bashir, Subedar Asghar Janjoor, Malik Hammad Maroof, Subedar Mohammad Karim, Mohammad Hussain, Subedar Mohammad Karim, Aqeel Ahmad Wah Cantt and a number of community senators addressed the gathering. The organisation announced to buy 3 ambulances as well as opening food (langar) centre for the poor.

عوام یوٹیلیٹی سٹوروں اور آٹے کی خریداری کے لیے ذلیل نہ ہوں عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے۔

The people should not be humiliated for purchasing flour at utility stores

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2021)
موجودہ حکومت نے عوام کو بھکاری بنا دیا دس کلو آٹے ی تھیلی کے لیے فجر کی نماز کے بعد خواتین مرد و بزرگوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں جبکہ کہوٹہ سبزی منڈ ی کے باہر ایس او پیز کی دھجیااُڑا دی گئیں سینکڑوں لوگ ایک تھیلے کے لیے پورا دن دھوپ میں کھڑے رہتے ہیں اور جب دو سو کے قریب آٹے کے تھیلے آتے ہیں تو آٹا دینے والے من پسند لوگوں کو دود چار چار تھیلے دیکر آٹا ختم کر دیتے ہیں بوڑھی خواتین مرد بچے دن 2بجے تک انتظار کے بعد خالی لوٹ جاتے ہیں ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ سبزی منڈی کے ساتھ جو واش رومز راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے تعمیر کیے تھے وہ پہلے خراب تھے اور اب کئی ماہ سے انکو تالے لگے ہیں جسکی وجہ سے بلخصوص خواتین و دور دراز سے آئے عوام کو دشواری ہوتی ہے اور لوگوں کے گھروں میں دستک دینے پر مجبور ہوتے ہیں پوری تحصیل کے لیے دو تین بیگ آٹا ناکافی ہے شہریوں عوام علاقہ نے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر یو سی میں آٹا فراہم کیا جائے اور مارکیٹ میں آٹا چینی سستی کی جائے تا کہ عوام یوٹیلیٹی سٹوروں اور آٹے کی خریداری کے لیے ذلیل نہ ہوں عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے۔

احمد جمال کی دعائے قل

Dua e Qul observed for late Ahmed Jamal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2021)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی کے بھانجے احمد جمال کی دعائے قل۔سجادہ نشین در بار عالیہ منید شریف صاحبزادہ زاہد محبوب صابری، مولانا حافظ زکیر صابری سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز منیند شریف کے مقام پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی کے جوانسالہ بھانجے احمد جمال کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان عالم دین مولانا حافظ زکیر صابری نے خطاب کیا اورمعروف روحانی شخصیت سجادہ نشین در بار عالیہ منید شریف صاحبزادہ زاہد محبوب صابری نے دعا کرائی جبکہ دعائیہ محفل میں ملک کے نامورصحافی اینکرپرسن عادل عباسی،تحصیلدار مسعود عباسی،گردآور چوہدری افتخار، فدا عباسی، اے ایس آئی زاہد،سابق کونسلر فرخ ایوب، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شر کت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button