Kahuta; Soon there will be a political explosion in Mator. Former MNA and PTI leader Ghulam Murtaza Satti
عنقریب مٹور سے ایک سیاسی دھماکہ ہوگا۔سابق ایم این اے و رہنما پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2021)
سابق ایم این اے و رہنما پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عنقریب مٹور سے ایک سیاسی دھماکہ ہوگا۔موجودہ ایم پی اے نے شاہد خاقان عباسی گروپ کو نوازا جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز کارکنان نالاں ہوئے ٹور ازم ہائی وے کا پراجیکٹ صداقت علی عباسی کی نا اہلی کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا ہے میں اس پراجیکٹ کا رخ ہر حال میں کہوٹہ کی جانب موڑ وں گا ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں اس حلقے کے منتحب ایم پی اے تھانہ کچہری کی سیاست کر رہے ہیں مجرموں کو تحافظ فراہم کر رہے ہیں ایم این اے کے چچا سسر نے غریب خاتون کی پراپرٹی پر قابض ہوئے جسکا نوٹس وزیر اعظم عمران خان نے لیا صداقت علی عباسی کو سیاست میں لانے والے انکے چچا سسر ہی ہیں یہ سب اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و رہنما پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی نے پریس کلب کہوٹہ کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ صدر یونین کونسل دکھالی پی ٹی آئی چوہدری واحد محمود، عبدالمعید ستی، راجہ شراقت و دیگر بھی تھے غلام مرتضیٰ ستی نے پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید و دیگر ممبران عہدیداران کبیر احمد جنجوعہ، افضال شمسی، راجہ رومان سعید سے گفتگو کے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں منشیات فروشی عروج پر ہے سی پی او سے ملاقات کر کے آگاہ کیا نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ نہیں ہونے دونگا پولیس تھانہ کہوٹہ اپنا قبلہ درست کر لے وگرنہ بہت بُرا انجام ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ دلیرانہ انداز میں عوام کے حقوق کے حصول کی خاطر سیاست کی بیماری اور رکرونا کی وجہ سے اپنے وؤٹرز سپورٹرز اور عوام سے دور رہا میرے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر طرح سے جدوجہد کا عمل جاری رکھونگا ساڑھے تین سال کی منتحب نمائندگان کی کارکردگی مایوس کن ہے میں نے اپنے دور میں گیس، بجلی و دیگر پراجیکٹس پر کام کیے اپنے حلقے کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دونگا اداروں میں کرپشن کی انتہا ہے اس حوالے جدوجہد جاری ہے انشا اللہ عوامی خدمت جاری رکھونگا۔
MAtor, Kahuta; (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 23 September 2021)
Former MNA and PTI leader Ghulam Murtaza Satti while addressing a press conference said that soon there will be a political explosion from the Mator. Workers are angry that the tourism highway project has come to a standstill due to the incompetence of Sadaqat Ali Abbasi. I will turn to this project in any case. Institutions have become a hotbed of corruption. MNA’s uncle-in-law seized the property of a poor woman, which was noticed by Prime Minister Imran Khan. It was his uncle-in-law who brought Sadaqat Ali Abbasi into politics, They are all fighting for their own interests. These views were expressed by former MNA and PTI leader Ghulam Murtaza Satti while talking on the program ‘Meet the Press’ of Press Club Kahuta.
موجودہ حکمرانوں نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے انکو پورا نہیں کیا
The current rulers have not fulfilled their election promises
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2021)
امیر کہوٹین وتھ راجہ ناصر نے بیان میں کہا کہ 74سال گزر چکے ہیں تحصیل کہوٹہ کے مسائل حل نہ ہو سکے موجودہ حکمرانوں نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے انکو پورا نہیں کیا ساڑھے تین سال میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے نہ یونیورسٹی نہ کالجز نہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال نہ سڑکیں نہ سہالہ فلائی اوور اور نہ ہی اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کر سکے اگر منتحب نمائندوں نے ہوس کے ناخن نہ لیے تو کہوٹین یوتھ تمام سیاسی جماعتوں کے ان ورکروں کارکنوں سے مشاورت کر کے جو کہوٹہ کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کریں گے اور یہ احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک تحصیل کہوٹہ کے مسائل حل ہوتے پولیس تھانہ کہوٹہ کی سرپرستی میں منشیات کے اڈے چل رہے ہیں نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر ہے انھوں نے مزید کہا کہ کہوٹین یوتھ غیر سیاسی تنظیم ہے جو صرف اور صرف اس علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے اور منتحب نمائندوں کے ضمیر جھنجوڑنے کے لیے میدان میں آئی ہے پی ٹی آئی و دیگر تمام سیاسی جماعتوں سمیت ہر وہ شخص تحریک کہوٹین یوتھ میں آکر جدوجہد کر سکتا ہے جو اس علاقے کی تعمیر و ترقی چاہتا ہے راجہ ناصر نے کہا کہ اس ماہ کے اخر تک اگر منتحب نمائندوں نے اپنے وعدوں کو عملی جامع نہ پہنایا تو مشاورت کر کے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔