DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; 125,000 Rps stolen from car of Raja Zaffar Iqbal Bagharvi

کہوٹہ کی یوسی دوبیرن خورد کے چیئرمین راجہ ظفراقبال بگھاروی کے دورہ کلرسیداں میں گاڑی میں رکھے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی رقم چوری کر لی گئی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 22ستمبر2021ء)—کہوٹہ کی یوسی دوبیرن خورد کے چیئرمین راجہ ظفراقبال بگھاروی کے دورہ کلرسیداں میں گاڑی میں رکھے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی رقم چوری کر لی گئی وہ نمبردار اسد عزیز کی والدہ کی نمازجنازہ شرکت کے لیئے بدھ کے روز کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ حیال آئے تھے انہوں نے جنازہ گاہ کے قریب گاڑی پارک کی اور اپنے پاس موجود سوا لاکھ کی رقم گاڑی میں رکھ کر خود نمازجنازہ میں شریک ہوگئے اس دوران کسی نامعلوم شخص نے ان کی گاڑی میں محفوظ کی گئی سوالاکھ روہے کی رقم چوری کر لی۔

Kallar Syedan; 125,000 Rps stolen from car of Raja Zaffar Iqbal Bagharvi, Chairman UC Doberan Khurd. Raja Zaffar Iqbal Bagharvi had parked his car for the namaz e janaza of mother of Nambardar Asad Aziz in Sahot Hayal.

پولیس نے شارع عام پر غفلت،لاپروائی اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے پر ڈرائیور امیر نواز سکنہ پشاور کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزدہ گاڑی تھانے میں بند کر دی

Police have registered a case against driver Amir Nawaz for negligence, carelessness and speeding on the public road

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 22ستمبر2021ء)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے شارع عام پر غفلت،لاپروائی اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے پر ڈرائیور امیر نواز سکنہ پشاور کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزدہ گاڑی تھانے میں بند کر دی۔چیک کرنے پرڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ اور رجسٹریشن بک بھی موجود نہ تھی۔ڈرائیور نے گاڑی رکنے کا اشارہ ملنے کے باوجود گاڑی بھگا دی جسے بعد ازاں پولیس نے پیچھا کر کے گاڑی کوروک لیا۔

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھ سو عدد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کے رولز برآمد کر لئے

Police, acting on an informant’s report, confiscated 600 kites and chemical strings

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 22ستمبر2021ء)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھ سو عدد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کے رولز برآمد کر لئے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مشکوک گاڑی کلر سیداں کے راستے ڈڈیال آزاد کشمیر جا رہی ہے جسے بروقت کارروائی کر کے روکا جا سکتا ہے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی کے اندر پچھلی سیٹ سے 3 کانٹوں میں موجود 600عدد پتنگیں اور 110عدد کیمیکل ڈور کے رولز برآمد کر کے ملزم اعجاز حیدر کو گرفتار کر لیا۔

نمبردار اسد عزیز،برطانیہ میں مقیم امجد مغل اور اٹلی میں مقیم انصرعزیز کی والدہ محترمہ کو گاؤں سہوٹ حیال میں سپردخاک کردیا گیا

Mother of Nambardar Asad Aziz, Amjad Mughal and Ansar Aziz Namaz e janaza performed in village Sahot Hayal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 22ستمبر2021ء)—یوسی کنوھا کے سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیز،برطانیہ میں مقیم امجد مغل اور اٹلی میں مقیم انصرعزیز کی والدہ محترمہ کو گاؤں سہوٹ حیال میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن علامہ ڈاکٹر ساجد الرحمان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،افتخار احمد وارثی، محمود شوکت بھٹی،کرنل شبیر اعوان،حافظ عثمان عباسی،محمد ظریف راجا،محمد نوید بھٹی،محمد زبیر کیانی،راجہ محمد صفدر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،چوہدری صداقت حسین،راجہ عامر مظہر،راجہ ظفر اقبال بگھاروی،ملک عبدالحمید مغل،راجہ گلستان خان،آصف محمود کیانی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،چوہدری توقیر اسلم، چوہدری ابرار حسین،راجہ محمد ثقلین،ملک محمد فیاض سندھو،قمر ایاز،عاقب علی،زین العابدین عباس،بابو ظفراقبال،مسعود بھٹی،شیخ حسن فیاض،شاہد گجر،صوبیدار غلام ربانی،شیخ خورشید احمد،تنویر ناز بھٹی،مالک داد بھٹی، چوہدری محمد حنیف،راجہ اظہراقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button