DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Party workers welcome the committee formed for immediate organization of PML-N

مسلم لیگ ن کی فوری تنظیم سازی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2021)
مسلم لیگ ن کی فوری تنظیم سازی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم مسلم لیگی ورکروں اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی حلقہ پی پی سیون اور تحصیل کہوٹہ میں نچلی سطح پر تنظیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو جہاں مضبوط اور منظم کرنے میں دشواری تھی وہاں کارکنان اور ورکز بھی پرشان تھے اب جبکہ ہائی کمان نے مسلم لیگ ن کی نچلی سطح تک تنظیم سازی کی ہدایت کی ہے تو ضرورت اس بات کی ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی تمام تر اختلافات ختم کر کے مل کر اس حلقہ میں ایک ایسی تنظیم سازی کی جائے جہاں تمام نظریاتی ورکرز کارکنان اور پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کو سامنے لایا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ورکرزتنویر، شاہد،عثمان،زاہد، آصف اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہیں شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی ختم ایک سٹیج پر کھڑے ہو ں تاکہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرئے۔

Mator, Kahuta; (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, 22 September 2021)
PML-N welcomes committee formed for immediate reorganization PML-N workers a. Now that the High Command has directed the PML-N to organize at the grassroots level, there is a need for former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, former MPA Raja. Muhammad Ali sort All differences and an organization should be formed in this constituency where all ideological workers and those who have sacrificed for the party should be brought to the fore. These views were expressed by PML-N workers Tanveer, Shahid, Usman and Zahid. , Asif and others said that the present government has completely failed. The eyes of the people are on PML-N.

چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا شیخ قمر السلام سے ملاقات

Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar meets Sheikh Qamar-ul-Islam

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2021)
چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا شیخ قمر السلام سے ملاقات۔ صدر پریس کلب کلر سیداں منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے شیخ قمر السلام سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو صدر پریس کلب کلر سیداں منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان کو پھول پیش کیے اس موقع پر وائس چیئرمین یونین کونسل دکھالی عبد الحمید مغل،معروف کاروباری شخصیت چوہدری توقیر اسلم اورایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔

محکمہ ہیلتھ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے کہوٹہ میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

Danger of dengue outbreak in Kahuta due to negligence of health department

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2021)
محکمہ ہیلتھ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے کہوٹہ میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ نالیوں میں گندہ پانی کھڑا مچھروں کے انبار لگے ہیں لاکھوں روپے کے فندز خردبرد کیے جا رہے ہیں مگر کئی سالوں سے کہوٹہ شہر اور محلوں میں سپرے نہیں ہوا صرف فوٹو سیشن کر کے اوپر او کے کی رپورٹ دی جاتی ہے جبکہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بارشوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا رہتا ہے جبکہ پرانے ٹائروں کی دوکاندوں اور کئی جگہوں پر تالاب کے مناظر ہیں جس سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے شہریوں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کہوٹہ شہر اور گلی محلے میں سپرے کیا جائے ڈینگی لاروہ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button