London; PIA makes arrangements to bring its passengers from the UK and Pakistan via chartered flights.
قومی ایئرلائن نے اپنے مسافروں کو چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے برطانیہ سے وطن عزیز پاکستان اور پاکستان سے برطانیہ لانے کیلئے انتظامات
لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ, 20ستمبر2021ء)۔۔۔قومی ایئرلائن پی آئی آے نے پاکستان جانے اور برطانیہ آنے والے مسافروں کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کیلئے پلان تیار کر لیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے اپنے مسافروں کو چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے برطانیہ سے وطن عزیز پاکستان اور پاکستان سے برطانیہ لانے کیلئے انتظامات کیے ہیں۔قومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سے برطانیہ جانے اور برطانیہ سیپاکستان آنے والے مسافروں خاص طور پر برٹش پاکستانیوں کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے باہر نکالے جانے کے بعد برٹش پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کیلئے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشش شروع کر دی ہے واضح رہے برٹش پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ریڈ لسٹ کے خاتمے کے بعد پاکستان جانے کی منتظر ہیں جو اب ٹکٹ کیلئے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد ہم نے فوری تیاریاں شروع کر دی ہیں اور مسافروں کو برطانیہ لے جانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں برطانیہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, September 20, 2021) – National airline PIA has prepared a plan to start special flights for passengers going to Pakistan and coming to UK.
The national airline has made arrangements to bring its passengers from the UK to the beloved homeland of Pakistan and from Pakistan to the UK through chartered flights.
Arshad Malik, CEO of the national airline said that Special flights will be operated for British Pakistanis. After British Pakistan was removed from the red list, the British Pakistani community has started trying to get tickets for Pakistan.
It should be noted that a large number of British Pakistanis Waiting to go to Pakistan who are now looking forward to tickets.
Arshad Malik further said that after the removal of Pakistan from the red list by the UK, we have started immediate preparations and to take passengers to the UK.
Special arrangements are being made. The British Pakistani community in the UK has welcomed the decision by PIA authorities.