DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; Honorary Shield Ceremony at Ujala Foundation Slough.

اجالا فاؤنڈیشن سلاؤ میں اعزازی شیلڈ کی تقریب۔

لندن؛نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم …ایک طویل لاک ڈاؤن میں اجالا فاؤنڈیشن نے مینرپارک بالخصوص اور پورے سلاؤ میں بالعموم پانچ سو سے زائد (بزرگوں اور ضرورت مندوں کے) گھروں میں فوڈ پیک تقسیم کئے اور تقریباً پچیس گھروں میں مسلسل تین مہینوں تک ہر ہفتے گھریلوں ضروریات کا سامان پہنچاتے رہے ۔ اس کے علاوہ ویکسم پارک ہسپتال، تھیمز ویلی پولیس اور فائر بریگیڈ جیسے فرنٹ لائن اداروں کو بھی وقتاً فوقتاً سینکڑوں کی تعداد میں فوڈ پارسلز دیئے ۔اجالا فاؤنڈیشن نے پانچ وقت کی نمازوں اور جمعہ المبارک کے لئے نہایت منظم طریقے سے گورنمنٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق سنٹر کو کھولے رکھا۔ اور لوگوں کو کووڈ 19 کی تباہ کاریوں اور اس سے حفاظت کی آگاہی باہم پہنچانے میں بھی بھر پور کردار ادا کیا۔
کمیونٹی کی ان خدمات پر سلاؤ برو کونسل نے بھی اجالا فاؤنڈیشن کو حسنِ کارکردگی کے سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
کمیونٹی کی اسی مثالی خدمت کے اعتراف میں ادارے نے تمام والنٹئرز کو اعزازی شیلڈ دینے کے لئے ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا جس میں چئیرمین اجالا فاؤنڈیشن ذوالفقار علی وارثی نے اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اعزازی شیلڈز دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان ساری کامیابیوں کا کریڈٹ اجالا فاؤنڈیشن کی خدمتگار ٹیم کو جاتا ہے جنھوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنی کمیونٹی کی خدمت کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں ہماری کمیونٹی جن مشکلات کا شکار ہے ان سے باہر نکالنے کے لئے اجالا فاؤنڈیشن کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام کی روشنی میں زندگی کے ہر شعبہ میں مرد و خواتین، بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں کی راہنمائی اور مدد کرنا ہوگی تاکہ ہم اس معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکیں۔ اور اتنا بڑا کام چند بندے نہیں کر سکتے اس کے لئے ایک ایماندار، جذبہ ایمانی رکھنے والی مخلص ٹیم چاہئے جو کہ اللہ پاک اپنے فضل سے نے ہمیں دے رکھی ہے۔اس مختصر تقریب کے آخر پر ارشد محمود جنجوعہ وائس چیئرمین کی طرف سے لذیذ کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا اور آخر میں خطیب اجالا فاؤنڈیشن حافظ اسرار حسین نے سب کے لئے خصوصی دعا فرمائی ۔

London; In a long lockdown, the Ujala Foundation distributed food packs to more than 500 (elderly and needy) households in Manor Park, Slough, in particular and throughout Slough in general, delivering household necessities to about 25 households every week for three consecutive months. It also donated hundreds of food parcels from time to time to frontline agencies such as Wexham Park Hospital, Thames Valley Police and the Fire Brigade. Accordingly, the center was kept open. It also played a key role in educating the public about the dangers of Code 19 and its safety.
The Slough Borough Council also awarded the Ujala Foundation a Certificate of Excellence for these community services.
In recognition of this exemplary service to the community, the organization organized a short ceremony to award honorary shields to all volunteers, in which Ujala Foundation Chairman Zulfiqar Ali Warsi (Samot, Kallar Syedan) thanked his entire team and presented honorary shields. On this occasion, he said that the credit for all these achievements goes to the service team of Ujala Foundation who served their community by risking their lives.
He further said that Ujala Foundation has to play its full role in overcoming the difficulties faced by our community in today’s times. In the light of Islam, we have to guide and help men and women, elders, children and youth in all walks of life so that we can live in this society. And such a great work cannot be done by a few servants, it requires an honest, passionate and sincere team which Allah has given us by His grace. At the end of this short ceremony, Arshad Mahmood Janjua, Vice Chairman Meals were also arranged and at the end Khatib Ujala Foundation Hafiz Israr Hussain offered special prayers for all.

سلاؤ ٹاؤن سینٹر میں ای سکوٹر سے متعلق پولیس کی تشہیری مہم

Police Scooter Advertising Campaign in Slough Town Center

لندن؛نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم …سلاؤ ٹاؤن سینٹر میں ای سکوٹر سے متعلق پولیس کی تشہیری مہم۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے میں ٹیمز ویلی پولیسکی روڈ سیفٹی آفیسر محترمہ لِز جانسن نے ہائی سٹریٹ سلاؤ میں ای سکوٹرز سے متعلق تشہیری مہم چلائی اور عوام میں لیفلٹ تقسیم لیے۔ لِز جانسن ٹیمز ویلی پولیس کی طرف سے برکشائر اور ہیمپشائر کاؤنٹی روڈ سیفٹی پولیس آفیسر ہیں۔ تشہیری مہم کے دوران لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کون سا الیکٹرِک سکوٹر استعمال کریں۔ ای سکوٹر وہی استعمال کریں۔ جن کی گورنمنٹ نے اجازت دے رکھی ہے۔ ذاتی طور پر خریدے گئے پرائیویٹ ای سکوٹر غیر قانونی ہیں۔ کیونکہ وہ قانونی نقطہئ نظر سے موٹر گاڑی کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں۔ یعنی تھیوری کے حساب سے انکی ایم او ٹی ، روڈ ٹیکس اور انشورنسکی ضرورت ہو گی۔ مگر ای سکوٹر کو گاڑی کی طرح رجسٹر کرنا ممکن نہیں۔ اپنے طور پر کریدا گیا پرائیویٹ ای سکوٹر صرف پرائیویٹ لینڈ میں ہی چلا سکتے ہیں۔ ذاتی زمین ہو یا پھر جہاں پر چلانا چاہیں۔ان کی طرف سے اجازت ہونی چاہیے۔ پرائیویٹ ای سکوٹر کو سڑک ، فٹ پاتھ اور عوامی جگہوں پر نہیں چلا سکتے۔ خلاف ورزی کی صورت میں پکڑے جانے پر بھاری جرمانہ ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹ اور ای سکوٹر ضبط ہو سکتا ہے۔ برطانیہ کے کچھ حصوں میں گورنمنٹ نے ای سکوٹر کرائے پر دینے کی تجرباتی مہم شروع کی ہے۔ اگر کوئی سولہ برس سے زیادہ عمر کا ہے۔ اور اسکے پاس یوکے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے یا پروویژنل ڈرائیونگ لائسنس ہے۔ تو وہ سڑک اور سائیکل لین پر کرائے کا ای سکوٹر چلا سکتا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس پر کور کیٹگری اے ایم ، اے اور بی چیک کر لیں۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button