Kallar Syedan; A Motorcyclist is killed and his companion seriously injured in a traffic accident on Doberan Road.
کلر سیداں دوبیرن روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جا ں بحق اس کا ساتھی شدید زخمی
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں دوبیرن روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جا ں بحق اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار عبداللہ کے غلط اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مخالف سمت سے آنے والی کیری سے ٹکرا گیا اور پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں عبداللہ سکنہ کھڈ بناہل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی محمد رضوان شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے فورا بعد کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیورز اپنی گاڑیاں جائے حادثہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔جنہیں بعد ازاں بیٹ انچارج عادل منیر نے موقع پر پہنچ کر قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈیڈ باڈی اور زخمی کو کلر سیداں ہسپتال شفٹ کرنے میں مدد کی۔
Kallar Syedan; A motorcyclist was killed and his companion was seriously injured in a traffic accident on Kallar Syedan Doberan Road. A tractor-trolley coming from behind collided with a motorbike, killing Abdullah of village Khadd, on the spot and seriously injuring his companion Muhammad Rizwan, who was rushed to THQ Hospital Kallar Syedan. He has been shifted to Rawalpindi after medical aid. Immediately after the accident, the drivers of the car and the tractor-trolley left their vehicles at the accident site and fled.
پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی کے خلاف تحصیل کلر سیداں کے پی ٹی آئی کے نالاں کارکنان ایک بڑا تحصیل کنونشن کرنے میں کامیاب
PTI workers of Kallar Syedan Tehsil managed to hold a big Tehsil Convention against the elected members of PTI Assembly.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے منتخب ارکان اسمبلی کے خلاف تحصیل کلر سیداں کے پی ٹی آئی کے نالاں کارکنان ایک بڑا تحصیل کنونشن کرنے میں کامیاب،تمام علاقوں سے لوگوں کی شرکت۔پارٹی قیادت سے ارکان اسمبلی کے روئیے کے خلاف شدید احتجاج اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔تحصیل ورکر کنونشن میں نظامت کے فرائض عاصم مختار مغل نے سرانجام دئیے،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ملک سے لاقانونیت،رشو ت ستانی،بھتہ خوری کے خاتمے انصاف کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لیے عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے مگر آج تین برس بعد بھی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سرکاری اداروں کا قبلہ درست نہ کر سکے اور وہ خود بھی مافیہ کے اشاروں پر کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ہم نے گزشتہ انتخابات میں کلر سیداں اور روات سے صداقت عباسی کو دس ہزار کی برتری سے کامیابی دلائی مگر اس نے اپنی جماعت اور اپنے پارٹی کارکنوں سے غداری کی ہم اس کو معاف نہیں کر سکتے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کلر سیداں ہائی سکول گراؤنڈ کو قبضہ مافیہ سے آزاد کروایا مگر بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی حکومت میں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی سرپرستی میں نہ صرف سکو ل گراؤنڈ پر قبضہ کیا گیا بلکہ سرکاری گرانٹ سے وہاں راتوں رات سڑک بھی تعمیر کر دی گئی۔آج کلر سیداں میں تمام سرکاری اداروں میں بھتہ خوری اور رشوت ستانی کا راج ہے جو اہلکار بھی یہاں دیانتداری سے کام کرے اسے فوری طور پر یہاں سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف 35پرچے دئیے تو صداقت عباسی نے اسے تبدیل کروا دیا۔منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دی گئی آج پی ٹی آئی کے رہنماؤں اپنے عزیزوں اور ڈرائیوروں سے منشیات برآمد ہو رہی ہیں آٹے اور لکڑی کی چوری اور بلیک میلنگ جاری ہے کون لوگ عام افراد سے پیسے لے کر سرکاری دفاتر میں کام کرواتے ہیں اپنے گلے میں پی ٹی آئی کا پٹہ ڈال کر ہمیں جانوروں کی طرح ہانکا نہیں جا سکتا۔ہم نے تحصیل کلر سیداں کی ایک ایک گلی اور ایک ایک محلے میں جا کر پی ٹی آئی کو مضبوط اور فاتح جماعت بنایا ہم اس کو تباہ کرنے کی کسی سازش کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گے۔ایم این اے صداقت علی عباسی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایم سی کلر سیداں میں ایک ارب سے زائد کے ترقیات کام کرائے یہ دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے تعمیرشدہ گلیوں کو دوباری تعمیر کیا جا رہا ہے چار لاکھ کی لاگت پر دس لاکھ خرچ کئیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے لوگوں کو پارٹی کنونشن میں شرکت سے روکا مگر وہ ناکام رہے یہ لوگ ہمارا مقابلہ تو کیا ہمارے سامنے بیٹھ کر بات بھی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ کلر دھانگلی روڈ کی مرمت کے لیے ساڑھے پانچ کروڑ رکھے گئے مگر اس کی مرمت پر ساڑھے پانچ لاکھ بھی خرچ نہ کیے جا سکے،سر صوبہ شاہ سے سموٹ سڑک کی مرمت کا اعلان کیا گیا کام تو شروع نہ ہوا مگر سڑک کئی ہفتوں سے ٹریفک کے لیے بند پڑی ہے۔شاہ باغ نوتھیہ روڈ پر بھی غیر معیاری کام جاری ہے انہوں نے کلر سیداں کے تمام سرکاری اداروں کو متنبہ کیا کہ وہ کسی بڑے کی سفارش پر کوئی بھی غیر قانونی کام نہ کریں ورنہ ان کا بھی محاسبہ کریں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر کو خبر دار کیا کہ منافقت ترک کر دیں پی ٹی آئی کو تباہ نہ کریں اور اپنی نئی پسند کے مطابق کسی جماعت کا حصہ بن جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ارکان اسمبلی نے اپنا روئیہ نہ بدلا تو ہم ان کے پتلوں کو نظر آتش کریں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے بنی گالہ تک جائیں گے۔سابق ناظم یوسی کنوہا راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت میں پی ٹی آئی کے مخالفین کو فنڈز دئیے جا رہے ہیں۔تین برس میں پی ٹی آئی کلر سیداں میں کسی سرکاری ادارے کا قبلہ درست نہیں کر سکی ہے اور کہی بھی کوئی تبدیلی لانے میں ناکام رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صداقت عباسی بلا تاخیر مستعفیٰ ہو جائیں۔انصاف یوتھ کے سابق صدر راجہ بلال نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے شرقی چھ یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے مخالفین کو سرکاری فنڈز دے رہے ہیں اجتماع سے راجہ چنگیز،راجہ محمد اشفاق، عامر شہزاد، صوبیدار محمد شریف، ذوالقرنین حیدر،کلر سٹی کے نائب صدر سید سجاد حسین شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں اتفاق رائے سے نو قرار دادیں منظور کی گئیں جس میں کہا گیا آزا دکشمیر کے حلقہ جموں چھ میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکست کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں اور تنظیمی عہدے داروں نے ایسے لوگوں کو ترقیات فنڈز دئیے جنہوں نے سرعام مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈز کی حمایت کی۔کلر سیداں میں نالہ کانسی اور چوآ خالصہ کے برساتی نالے کے اعطراف میں شاملاتی رقبے پر قبضہ کرنے والے مافیہ کو لوکل قیادت کی سرپرستی حاصل ہے۔کلر سیداں سکول گراؤنڈ پر ناجائز تجاوزات کے لیے ایم این اے کی طرف سے فنڈز مہیا کیے گئے کلر سیداں میں پرائیویٹ پلاننگ کرنے والے گروپوں کی زمینوں پر سرکاری خرچے سے گلیوں اور سیوریج لائنوں کی تعمیرقومی خزانے کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ایم این اے کی جانب سے ایم سی کلر سیداں میں ایک ارب ایک کروڑ نوے لاکھ کے ترقیاتی کاموں کی اینٹی کرپشن کے ذریعے انکوائری کرائی جائے ریڑی بانوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتے کی وصولی بند کرائی جائے،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیدان کی تنظیم پارٹی منشور اور عمران خان کے ویژن کو پس پشت ڈال چکی ہے اور یہ عمران خان کے ویژن پر چلنے کے بجائے ایک الگ سیاسی گروپ کے ساتھ منسلک ہو چکی ہے۔تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال،بی ایچ یوز،مدارس اور کالجوں میں من پسند افرا د کو بھرتی کیا جا رہا ہے بے جا سیاسی مداخلت سے صحت اور تعلیم کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔منشیا ت فروشوں اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف بے دریغ کاروائی کی جائے۔
پی ٹی آئی کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالحمید پارٹی عہدے سے مستعفی
Raja Abdul Hameed, general secretary of PTI Kallar Syedan City, has resigned from the party post
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالحمید پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔انہوں نے جمعہ کی شام کلر سیداں میں منعقدہ پارٹی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی کلر سیداں میں بائیس کروڑ کے ترقیاتی فنڈوں کا بڑا چرچا کیا جا تا ہے مگر پورا شہر کھنڈرات میں بدل چکا ہے ہر طرف قبضہ مافیہ عروج پر ہے۔اداروں پر رشوت ستانی سر عام ہے جموں چھ میں کلر سیداں کی حد تک شکست کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ صورتحال سے مایوس ہو کر پارٹی عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں مگر ہو عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
چوہدری وحید میموریل کپ اوپن فٹبال ٹورنامنٹ شاہد کلب ماڈل ٹاون اسلام آباد نے جیت لیا
Chaudhry Waheed Memorial Cup Open Football Tournament was won by Shahid Club Model Town Islamabad
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآ خالصہ میں جواد کلب کے زیراہتمام منعقدہ چوہدری وحید میموریل کپ اوپن فٹبال ٹورنامنٹ شاہد کلب ماڈل ٹاون اسلام آباد نے جیت لیا،المدینہ کلب چکوال کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ پنالٹی ککس پر میچ ماڈل ٹاون نے4/5 گول سیجیت لیا۔ میچ کے مہمانِ خصوصی راجہ خرم پرویز اشرف ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں جواد فٹبال کلب چوآ کو اتنا بڑا، نہایت شاندار اور کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا رجحان صحت مند معاشرے کا عکاس ہے اور جواد کلب چوآ اس حوالہ سے ایک بڑا ادارہ بلکہ اکیڈمی ہے جو ماسٹر محمد اسحاق حیدری کی بھرپور اور کامیاب قیادت میں اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں خوبصورت اور صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے اور صحت مندانہ افکار کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے شاندار کھیل پر دونوں ٹیموں کو سراہا اور کامیاب ٹیم کو مبارک باد دی کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں میں چوہدری رضوان ضلعی صدر PP سپورٹس ونگ،چوہدری شعیب الطاف،راجہ امتیاز لنگڑیال،ملک ندیم جسوالہ اور دیگر نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے۔ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 39 ٹیموں نے شرکت کی۔