DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Corona vaccine not being carried out on regulations at rural health centre, Haji Munir Hussain Farnal

رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری کے عملہ نے کورونا ویکسن لگانے میں بھی درجہ بندی کر رکھی ہے۔حاجی منیر حسین فرنال

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —سیاسی و سماجی شخصیت حاجی منیر حسین فرنال نے کہا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری کے عملہ نے کورونا ویکسن لگانے میں بھی درجہ بندی کر رکھی ہے۔ با اثر اور سیاسی اپرووچ رکھنے والے افراد کو خصوصی ترجیح دی جاتی ہے۔انھیں بغیر نمبر اور انتظار کے ویکسین لگائی جاتی ہے لیکن اگر کوئی غریب شخص چلا جائے تو اسے لائن میں کھڑا کر کے لمبا انتظار کروایا جاتا ہے۔کئی کئی دن تک انھیں انتظار کروایا جاتا ہے۔ ویکسین ختم ہو جائے تو ہیڈ آفس میں اطلاع نہیں دی جاتی۔ ایم ایس بھی نا لائق ترین انسان ہیں جن کو پتہ ہی نہیں کہ ویکسین کب ختم ہوئی اور کتنی ویکسین منگوانی ہے۔ عملہ مریضون کے ساتھ تعاون کرنے کی بجائے ان سے بد اخلاقی سے پیش آتا ہے۔ محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے ویکسین لگوانے والے غریب اور عام لوگوں کو ذلیل و خوار کرنا معمول بنا لیا ہے۔ منیر حسین نے مزید کہا کہ ہم ڈی ایچ او ڈاکٹر فد اسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چکسواری سنٹر کا وزٹ کریں اور لوگوں سے ان کی شکایات سن کر ان کا ازالہ کریں۔ ویکسین لگوانا ہر شہری کا حق ہے اوریہ حق بغیر کسی سفارش اور تردد کے بغیر ملنا چاہئے۔مزدور وں اور دیہاڑی داروں کے لئے یہ صورتحال بڑی خراب ہے۔موجودہ سیٹ اپ کی وجہ سے مزدور اور دیہاڑی دار لوگ ویکسین نہیں لگوا پا رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر محکمہ ہیلتھ نے نوٹس نہ لیا اور سنٹر پر بہتر نہ لائی گئی تو احتجاج بھی کریں گے اور سیٹیزن پورٹل پر شکایت بھی کریں گے۔

Chakswari, AJK; Political and social figure Haji Munir Hussain Farnal has said that the staff of Rural Health Center Chakswari has also given a rating in the corona vaccine. Influential and politically-minded people are given special priority. They are vaccinated without numbers and without waiting, but if a poor person comes, they are lined up and made to wait a long time. The head office is not notified when the vaccine runs out. MS is also the most incompetent person who does not know when the vaccine ran out and how many vaccines are needed. Instead of cooperating with patients, staff treat them with disrespect. Health department employees have made it a habit to humiliate the poor and common people who get vaccinated. Munir Hussain further said that we, DHO Dr. Fida, demand him to visit the Chakswari Center and address their grievances by listening to the people. Vaccination is the right of every citizen and this right should be granted without any recommendation or hesitation. This situation is very bad for laborers and day laborers. Due to the current setup, laborers and day laborers are not able to get vaccinated. He further said that if the health department did not take notice and the center was not improved then they would also protest and complain on the citizen portal.

Rest of the day news…

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صد ر چودھری ظفر انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بن چکی ہے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک سیاسی کارکن کو وزیر اعظم بنا کر عام پارٹی ورکر کے دل جیت لئے ہیں۔ہم نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عمران خان کے ویثژن کے مطابق عوام کو ریلیف دیں گے،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے اور کرپشن سے پاک نیا کشمیر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔سردار عبدالقیوم خان نیازی منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں اور وہ اپنے تجربے کی بناء پر سارے ایوان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ چودھری ظفر انور نے کہا کہ میں حلقہ نمبر دو کے کارکنان کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ تیار رہیں بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آٗی واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ ہم نے روایتی سیاست کو شکست دینی ہے۔کارکنان کی حکومت بنانی ہے۔ ٹوٹی نلکے کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔ حکومت ہماری ہے ان شاء اللہ حلقہ میں نہ صرف ترقیاتی کام کروائیں گے بلکہ اپنی جماعت کے ویژن کے مطابق کڑا احتساب بھی کریں گے۔ حلقہ میں ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔اب یہ ممکن نہیں ہوگا کہ کسی کام کے فنڈز ریلیز ہوں اور وہ کام پایہء تکمیل کو نہ پہنچ سکے بلکہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عوامی خدمت ہے جس کے مطابق ہم عوام کے کام کرتے رہیں گے۔کارکنان سے گزارش کرتا ہوں کہ حلقہ مں عوام سے رابطہ میں رہیں۔

چکسواری ( اللہ دتہ بسمل , نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ضلع کونسل خان آباد کے دفتر کی دیوار کئی دنوں سے گری ہوئی ہے۔مقامی افراد نے بارہامحکمہ کے ارباب اختیار کی توجہ اس طرف مبذول کروائی لیکن محکمہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ محکمہ کے ارباب اختیا ر کسی بڑے حادثے کے منتظر ہیں۔ محکمہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دیوار کی فی الفور مرمت کروائی جائے تا کہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کے اربا ب اختیار کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی۔ ضلع کونسل خان آباد کے دفتر کی دیوار کافی دنوں سے گری ہوئی ہے جس کی وجہ سے جانور ضلع کونسل کے مقامی دفتر میں گھس کر پودوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں معززین علاقہ نے ضلع کونسل کے دفتر میرپور جا کر بھی شکایت نوٹ کروائی تا کہ محکمہ بر وقت کارروائی کرے لیکن ضلع کونسل کے ارباب اختیار کسی بڑے نقصان کا انتظار کر رہے ہیں۔ معززین علاقہ نے کہا کہ ہم میڈیا کے ذریعہ دوبارہ ضلع کونسل کے ارباب اختیار کی توجہ اس جانب دلوا رہے ہیں کہ وہ اس چھوٹے سے کام کو بروقت کروائیں تا کہ کسی بڑے حادثہ اور نقصان سے بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button