Rawat; Vaccination Certificate Mandatory for Citizens Arriving for Driving License
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)— اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق لازمی قرار دیدیا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق شہریوں کی زندگی اور صحت ہمیں بے حد عزیز ہے اس لیے کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور اپنا نادرا سے جاری شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔ایس ایس پی سید کرار حسین کے مطابق ٹریفک سٹاف شہریوں کو بہتر سہولیات دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے یقیناً ہمارے قابل قدر شہری اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں گے۔
Rawat; According to the instructions of the NCOC, the vaccination certificate has been made mandatory for the citizens who come to the Islamabad Traffic Police Office to obtain a driving license. Extreme caution is required during the fourth wave, citizens applying for licenses must wear a mask while carrying out Corona SOPs and bring their NADRA-issued vaccination certificate with them. SSP Syed Karar Hussain said traffic staff is always ready to provide better facilities to the citizens. Of course, our valued citizens will support us in this campaign.