DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; In-charge Traffic initiated full action against overloading and obstructing the flow of traffic in Kallar bazaar.

انچارج ٹریفک کلر سیداں نے اوورلوڈ نگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں سرکل انچارج ڈی ایس پی جنید محسن خان کی زیر نگرانی میں انچارج ٹریفک کلر سیداں نے اوورلوڈ نگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کوحادثات سے محفوظ رکھنے اور ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عملد رآمد کرانے کے لیے شب و روزاقدامات کر رہی ہے تا کہ راولپنڈی شہرسمیت تحصیل ہائے میں ایک مربوط ٹریفک نظام کو قائم کیا جا سکے۔اس کے پیش نظر اوور لوڈنگ کرنے والی اور زاہد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں اور ٹریفک جام کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔انچارج ٹریفک کلر سیداں کااوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیاں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوور لوڈ نگ کرنے والی گاڑیاں شہریوں کے جان و مال کے لیے خطرہ کا باعث ہیں کلر سیداں میں ٹریفک قوانین پر عملد اری کومزید موثر بنانے کے لیے کلر سیداں بازار سمیت دیگر رش والے مقامات پر معمول کے علاوہ اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے تا کہ عوام الناس کو دوران خریداری کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوران کاروائی اوور لوڈنگ اور اور زائد کرایہ وصول کرنے والی 45 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور22500 جرمانہ عائد کیا۔

Kallar Syedan; In the light of the orders of Chief Traffic Officer Rawalpindi, under the supervision of Circle in-charge DSP Junaid Mohsin Khan, in-charge Traffic Kallar Syedan ​​has initiated full action against overloading and obstructing the flow of traffic. Chief Traffic Officer Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal said that the city traffic police is working day and night to keep the citizens of Rawalpindi safe from accidents and provide all possible transport facilities as well as enforce traffic rules and road safety so that Rawalpindi city is included. An integrated traffic system could be set up in the tehsils. In view of this, action orders were issued against overloaded and vehicles causing traffic jams. Taking action against loading vehicles, he said that overloaded vehicles are a threat to the lives and property of the citizens. During the operation, action was taken against 45 vehicles for overloading and overcharging fares and fined Rs 22,500.

پوتے کے ہاتھوں قتل ہونے والے دادا کے بیٹے مبین آصف کی مدعیت میں مقتول کے بیٹے،بہو اور پوتے کے خلاف مقدمہ درج

Case registered against murdered father’s son, daughter-in-law and grandson in Mamyam

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پوتے کے ہاتھوں قتل ہونے والے دادا کو منگل کے روز آبائی قبرستان ممیام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تھانہ کلر سیداں میں مقتول کے بیٹے مبین آصف کی مدعیت میں مقتول کے بیٹے،بہور اور پوتے کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ ادھر مدعی مبین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سال 2010 میں،میرے والد نے بھائی الفت حسین کو بوجہ نافرمانی جائیداد سے عاق کر دیا تھا مگر اس کے باوجود بھائی مکانوں میں زبردستی قابض تھا۔ جس کی وجہ سے آئے روز اپنے والد سے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا۔گزشتہ روز میں اپنے والد،بیوی اور بھابھی کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اتنے میں میرا بھائی الفت حسین مسلح بندوق 12 بور، اس کا بیٹا اذکار الفت مسلح چاقو اور الفت حسین کی بیوی مسماۃ امتیاز بی بی گھر میں داخل ہو گئے اور آتے ہی اپنے بیٹے اذکارکو للکارا مارا کہ آج اپنے دادا آصف حسین کو مزہ چکھا دواور اس کو قتل کر دوجس پر اذکار نے بانیت قتل وار چاقو سیدھا والد آصف حسین پر کیا جو والد کے پیٹ کے بائیں جانب لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ الفت حسین وغیرہ میری بیوی اور بھابھی کو بھی مارنے کیلئے ان کے پیچھے بھاگے جنہوں نے کمروں کے اندر گھس کر اپنی جانیں بچائیں۔

دوران ملازمت روات کلرسیداں کے لوگوں کی محبت اور خلوص کو کبھی بھول نہیں پائے, سابق اسسٹنٹ کمشنر چنگیز خان

During my tenure, i never forgot the love and sincerity of the people of Kallar Syedan, Changiaz Khan, former Assistant Commissioner.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—علاقہ چھچھ کے معروف سیاسی رہنما اور سابق اسسٹنٹ کمشنر چنگیز خان نے کہا ہے کہ وہ دوران ملازمت روات کلرسیداں کے لوگوں کی محبت اور خلوص کو کبھی بھول نہیں پائے ہیں یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور سچے لوگ ہیں۔انہوں نے ساگری میں شیخ ساجد الرحمان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقے کی پسماندگی اور بدحالی کے خاتمے کے لیئے سرکاری نوکری ترک کر کے عملی سیاست شروع کی۔ ہمارے ہاں وراثتی سیاست کے خاتمے تک پسماندگی سے نجات ممکن نہیں ہے ہمارے علاقہ چھچھ میں تعمیر و ترقی کا پہیہ رکا ہوا ہے کوئی لوگوں کا پرسان احوال نہیں جب تک متبادل قیادت کا چناؤ نہیں کیا جاتا علاقے میں تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

چوہدری ابرار حسین کی والدہ محترمہ کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Mother of Chaudhry Abrar Hussain, was buried in Tal Khalsa village

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم،الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سابق صدر چوہدری ابرار حسین کی والدہ محترمہ کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری جاوید کوثر،چوہدری ساجد،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،راجہ شوکت عزیز بھٹی،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ محمد افضل کھوکھر،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ،چوہدری واصف حسین ایڈووکیٹ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ گلستان خان،محمد اعجاز بٹ، سید قلب عباس، قمر ایاز،آصف محمود کیانی،راجہ محمد ثقلین،راجہ عامر مظہر،ملک عبدالحمید اعوان،راجہ صفدر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،نمبردار اسد عزیز،محمد زبیر کیانی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض، عاطف اعجاز،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن فیاض،شیخ ندیم احمد،مسعود بھٹی،ماسٹر محمد ظہیر،الحاج حبیب وارثی،شیر افگن قریشی،محمد ظریف راجا،شبیر بھٹی،راجہ محمد جواد،چوہدری اشفاق حسین،ماسٹر محمد ازاد،الحاج اسلم بانی،فراز خان،حاجی محمد اسحاق،حاجی شوکت علی،راجہ ازرم حمید سیالوی،صوبیدار محمد ریاض،راجہ محبوب چوہان،امیر افضل قریشی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،راجہ پرویز اختر قادری،نصیر اختر بھٹی،ملک اشتیاق حسین،وسیم جوجو،چوہدری صفدر، چوہدری فاروق، شیراز وارثی، چوہدری بشارت نور اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button