Kahuta; Protest rally led by Brigadier (retd) Javed Satti on forest protection
برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی قیادت میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی جلسہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کو عملی جامع پہنانے اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور آئے روز آگ لگانے کے واقعات بے دتیغ کٹائی میں محکمہ جنگلات کے اہلکاران کی مبینہ ملی بھگت کے خلاف شدید احتجاج جنگلات ہمارے پاس ہمارے اباؤ اجداد کی وراثت ہیں اسکا تحفظ ہم سب کا فرض ہے درخت اللہ کی نعمت ہیں جاندار ہیں انکو جلانا یا باکاٹنا بہت بڑا جرم اور گناہ ہے محکمہ جنگلات جنگل کو بچانے میں مکمل ناکام ہے وزیر اعظم عمران خان نے جو تین ہزار نگہبانوں کا اعلان کیا تھا انکو فوری تعینات کیا جائے گزشتہ دو سالوں کا حساب دیا جائے کہ سہالہ میں پکڑی گئی لکڑی کی کتنی قیمت وصول ہوئی ان خیالات کا اظہار برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی قیادت میں جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈئیر (ر) جاوید ستی نے کیا اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر(ر) محمد جاوید آف پنڈ بھنسو، پی پی پی حلقہ این اے ستاون کے راہنما آصف شفیق ستی نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دیں گے انھوں نے برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا احتجاجی جلسہ سے تحصیل صدر پی پی آصف ربانی قریشی، چیئر مین راجہ ظفر بگہاری، قاری عثمان عثمانی،ملک منیر اعوان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اعلان کردہ 3ہزار نگہبانوں کو فی الفور تعینات کیے جائیں۔
Kahuta; A Protest was rally was held in Kahuta, where the Prime Minister of Pakistan’s Imran Khan’s clean and green Pakistan and the relentless deforestation and daily fires in the forest deforestation against the alleged collusion of the Forest Department officials was strongly protested . We all have a duty to protect it. Trees are a blessing of Allah, burning them is a great crime and sin. The forest department has completely failed to save the forest. The 3,000 guards announced by Imran Khan should be posted immediately. The last two years should be accounted for the value of the timber seized in Sihala. Addressing the protest rally held on the occasion, Brigadier (retd) Javed Satti said that well known political and social personality Major (retd) Muhammad Javed of Pind Bhanso, PPP constituency NA-57 leader Asif Shafiq Satti also addressed the gathering. He vowed to make every sacrifice to protect the forests Paid tribute to the efforts of Brigadier (retd) Javed Satti. A large number of people in the area attended and informed the government about the protection of forests and demanded immediate replacement of Chief Conservator Saqib and appointment of guards.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی زیر نگرانی کھلی کچہری
Open court session held under the supervision of Assistant Commissioner Kahuta, Yasir Rizwan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی زیر نگرانی کھلی کچہری سائلین نے مسائل کے انبار لگا دیے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم نے سائیلین کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور محکمہ ریونیو کے حوالے سے اپنی اپنی شکایات بتائیں اس موقع پر تحصیل بھر کے حلقوں کے پٹواریوں و دیگر عملہ بھی موجود تھا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے اور تمام شکایات کو سن کر میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا عوام علاقہ کے لیے میرے دروزاے کھلے ہیں کسی بھی قسم کی شکایات ہوں مجھے بتایا جائے تمام پٹواریوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کر دیا تا کہ عوام علاقہ کو تکلیف کا سامان نہ ہو اور اپنے اپنے حلقہ کے پٹواریوں سے اپنا کام کروائیں شہریوں عوام علاقہ نے اے سی کہوٹہ کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہا یہ کھلی کچہری ہر ماہ کی 2تاریخ کو لگائی جاتی ہے تا کہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔
آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن والے دن رمبلی پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
Condemnation of firing incident at Rumbli polling station on the day of recent elections in Azad Kashmir
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن والے دن رمبلی پولنگ اسٹیشن پر ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔پولیس اس واقعہ کی صاف شفا ف انکوائری کرکے زمہ دار افرادکے خلاف قانونی کاروائی کریں اور اس وقوعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو انصاف فراہم کر یں ان خیالات کا معروف سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن والے دن حلقہ نمبر4کے پولنگ اسٹیشن رومبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے افراد نے وہاں پر موجود ووٹروں پر دباوڈال کر ووٹیں کاسٹ کرانے اور دھندلی کر نے کی کوشش کی جس پر وہاں لڑائی ہوئی اور ان افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں موجود چند افراد زخمی ہو گے تھے پولیس تھانہ سہنسہ نے زیر دفعہ 324,147,148,149,337کے تو مقدمہ درج کر لیا ہے مگر تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا جا سکی جس کی وجہ سے عوام علاقہ میں شدید تشویش کا اظہار پایا جاتا ہے ہم اہلیان علاقہ محکمہ پولیس آزاد کشمیر کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اس واقعہ کی صاف شفا ف انکوائری کرکے زمہ دار افرادکے خلاف قانونی کاروائی کریں اور اس وقوعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو انصاف فراہم کر یں۔