Kallar Syedan; CPO Rawalpindi M Ahsan Younis visits Kallar police station over rape case in village Nanda Jatal
نندنہ جٹال زیادتی کیس سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا دورہ کلرسیداں
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نندنہ جٹال زیادتی کیس سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا دورہ کلرسیداں۔ لڑکے سے زیادتی کرنے اور تصاویر و ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر قیصر محمود ستی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور واقعہ بارے بریفنگ لی۔اس موقع پر ایس پی صدر، ڈی ایس پی کہوٹہ بھی موجود تھے سی پی او کو بتایا گیا کہ نندنہ جٹال زیادتی کیس کے دونوں ملزمان عثمان اور زوہیب گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کی سربراہی میں مقدمہ کی موثر تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی،سی پی او احسن یونس نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس فرانزک شواہد کے ساتھ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چالان کیا جائے اور تفتیش میں مزید بچوں سے زیادتی و بلیک میلنگ کے شواہد سامنے آنے پر متاثرہ بچوں اور ان کی فیملیز سے رابطہ کر کے مقدمات درج
کئے جائیں کیونکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان سے زیادتی اور بلیک میلنگ قابل برداشت نہیں ہے۔
Kallar Syedan; Due to serious case of Nandana Jatal village rape case, CPO Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis visits Kallar Syedan police station. SHO Kallar Syedan Inspector Qaiser Mehmood Satti and his team were congratulated on the arrest of the two accused who raped the boy and blackmailed him by taking pictures and videos and briefed CPO about the incident. The CPO was informed that both Usman and Zohaib have been arrested in the Nandana Jatal rape case while a special team headed by DSP Kahuta Tahir Sikandar has been formed for effective investigation of the case. CPO Ahsan Younis said that the accused should be challaned fulfilling all the legal requirements along with solid forensic evidence and if further investigation reveals evidence of child abuse and blackmailing, the affected children and their families should be contacted and cases registered. Because children are the future of the nation, abuse and blackmailing them is not tolerable.
کلرسیداں کی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کی سرپرستی میں کلرسیداں شہر کو ریڑھی بازاروں کی شکل دے دی گئی
Under the auspices of Kallar Syedan administration and PTI, town was transformed into a wheelbarrow market.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کی سرپرستی میں کلرسیداں شہر کو ریڑھی بازاروں کی شکل دے دی گئی ہر طرف سڑک پر ریڑھیاں فٹ پاتھوں پر ورکشاپیں قائم ہیں کلرسیداں میں پی ٹی ائی اور انتظامیہ کی پہلی ترجیح کلرسیداں کے شہری نہیں دیگر اضلاع اور صوبوں سے درجنوں کے حساب سے انے والے ریڑھی بان ہیں جنہوں نے نہ صرف شہر کا حلیہ بگاڑ رکھا ہے بلکہ مقامی شہریوں کا سکون بھی غارت کر رکھاہے اور انتظامی سرپرستی میں سڑک کنارے نہیں عین سڑک پر کھڑی کی جاتی ہیں شہر میں انت مچانے کے بعد ریڑھی بانوں نے مرید چوک پر بھی قبضے کی کوششیں شروع کر رکھی ییں عین مرید چوک تین ریڑھیاں سڑک پر کھڑی کرکے کلرسیداں سے چواخالصہ،شاہ خاکی،دھانگلی،ڈڈیال ازادکشمیر کی ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا اس طرح انتظامیہ اور پی ٹی ائی کی عوام دشمن پالیسیوں سے شہری تنگ آچکے ہیں انہوں نے کمشنر راولپنڈی سے کلرسیداں کا دورہ کرکے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تھانہ کلر سیداں کی حدود میں قتل کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث تین افراد کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا
Three persons involved in two different murders were transferred to Adiala Jail on judicial remand.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں کی حدود میں قتل کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث تین افراد کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے قتل کی وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ملزمان مصائب حسین اور مسرت حسین سکنائے پارا چنار نے 6 جنوری 2021 کو شاہ باغ کے علاقے میں 60 سالہ ملیشیئن پلٹ ڈاکٹر سعادت اللہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔2007 میں مقتول سعادت اللہ جو پہلے بھی شادی شدہ تھا نے ملزم مسرت کی منگیتر کیساتھ زبردستی شادی کر لی تھی جس پر ملزم مسرت کو رنج تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ قتل کے دوسرے واقعہ جس میں رانا شاہد محمود نامی دودھ دہی فروش کو قتل کر دیا گیا تھا کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزم عثمان سکنہ مرزا کمبیلی جو قتل کی واردات میں مرکزی ملزم قیصر محمود کیساتھ بطور ڈرائیور کام کرتا تھا وقوعہ کے روز مقتول کو اغواء کرنے اور پھر نعش کو ٹھکانے لگانے کے وقت ملزم قیصر کے ہمراہ تھا۔یاد رہے کہ قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اور اس کا بیٹا بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔
ر ا جہ نعما ن ر شتہ ا ز د و ا ج میں منسلک ہو گئے د عو ت و لیمہ گا ؤ ں مو ا د ھمیا ل میں ہوئی
Raja Noman wallima celebrated in Mowa Dhamiyal
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ر ا جہ شا ہد محمو د پٹو ا ر ی کے بھتیجے،راجہ شوکت کے فرزند ر ا جہ نعما ن ر شتہ ا ز د و ا ج میں منسلک ہو گئے د عو ت و لیمہ گا ؤ ں مو ا د ھمیا ل میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ر ا جہ صغیر ا حمد،چیئر مین ر ا جہ صفد ر کیا نی،مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی،ر ا جہ شیر بہا د ر،یا سر مسعو د بھٹی،فیصل ا عجا ز بٹ،ر ا جہ جا و ید کیا نی،حا جی محمد ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔