Kahuta; If inner city roads are not repaired immediately, we will protest by blocking the road, Raja Amir Mazhar
۔ تحصیل کہوٹہ اوراندرون شہر کی سٹرکیں اگر فی الفور ٹھیک ناں کی گیں تو ہم روڈ بلا ک کر کے احتجاج کر یں گے۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ اوراندرون شہر کی سٹرکیں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکارعوام علاقہ کا چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے رابطہ۔منتخب ممبران اسمبلی زبانی جمع تفریق کے بجائے عملی کام کر یں۔ تحصیل کہوٹہ اوراندرون شہر کی سٹرکیں اگر فی الفور ٹھیک ناں کی گیں تو ہم روڈ بلا ک کر کے احتجاج کر یں گے۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا میڈیا سے گفتگو۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی تمام سڑ کیں کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ کلر روڈ، کہوٹہ مٹور، کہوٹہ لہتراڑ روڈ، کہوٹہ بیور روڈ، کہوٹہ پنجاڑ روڈشدید ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں ان پر سفر کرنا اپنے آپ سے زیادتی ہے جبکہ اندرون شہر کہوٹہ کی سٹرکیں اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی اہل علاقہ نے ان تمام مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے رابطہ کیا ان کو اس مسلے سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ممبران اسمبلی عوام کے مسائل حل کریں عوام حکومت کو ہر چیز پر ٹیکس دیتی اور اس کے بدلے میں اپنی گاڑیوں کا بھی نقصان کراتی ہیں سڑ کوں کی حالت یہ ہے کہ ان پر پیدل بھی چلنا دشوار ہے ایم سی اور ضلع کے فنڈز کو صرف گلیوں نالیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ سڑکوں کی حالت یہ ہے کہ اگر آپ شاپر میں دہی لے کر جا رہے ہیں تو گھر تک پہنچتے پہنچتے لسی بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ اوراندرون شہر کی سٹرکیں اگر فی الفور ٹھیک ناں کی گیں تو ہم روڈ بلا ک کر کے احتجاج کر یں گے۔
Kahuta; According to the details, all the roads of Kahuta Tehsil Kahuta Pindi Road, Kahuta Kallar Road, Kahuta Mator, Kahuta Lehtar Road, Kahuta Bior Road, Kahuta Panjar Road are severely damaged, The residents of the area, keeping in view of all these issues, contacted Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar candidate for Tehsil Nazim Kahuta and apprised him of the issue on which Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar spoke to the media. He said that the elected members of the assembly should solve the problems of the people. The people pay taxes to the government on everything, The condition of the roads is such that it is difficult to walk on them. The funds are being spent only on street drains while the condition of the roads is such that if you are carrying yoghurt in the shopper, it becomes lassi when you reach home. If the roads are not repaired immediately, we will block the road and protest.
چوہدری محمد یاسین کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد,راجہ اشتیا ق احمد
Congratulations to Chaudhry Muhammad Yasin on his glorious victory in the elections, Raja Ishtiaq Ahmed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیا ق احمد نے اپنے ایک بیان میں آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں دوسرئے الیکشن میں آنااس بات کی گواہی ہے کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی پسندیدہ جماعت ہے عوام کااپنے قاہدین ذوالفقار علی بھٹوشہید،محترمہ بے نظیر بھٹوشہید،آصف علی زردای،بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری پر اعتمادکا اظہار ہے۔آزد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کامیاب امیدواروں کا دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ آئندہ عام الیکشن میں پاکستان بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی مٹورراجہ اشتیا ق احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی عوام کے مسائل اور ان ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کو دیکھ کرپاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور انہوں نے ملک کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اس ملک کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑی غریبوں کو ان کے حقوق کے بارے بتایا ملک کا آئین دیا ایٹمی طاقت بنانے میں بنیادی کر دار ادا کیا انشاء اللہ آئندہ عام الیکشن میں پاکستان بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔
یوسی نارہ کے چیئرمین چوہددری محمد یونس کی ہمشیرہ محترمہ وفات پا گیں
The sister of UC Nara Chairman Chaudhry Muhammad Younis passed away
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس کی ہمشیرہ اور کونسلر محمود چوہان کی والدہ محترمہ کی نمازے جنازہ میں امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ جاوید احمد آف سکوٹ سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔یوسی نارہ کے چیئرمین چوہددری محمد یونس کی ہمشیرہ محترمہ اور کونسلر محمود المعروف مودی چوہان کی والدہ محترمہ گذشتہ روز وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بگھون میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ جاوید احمد آف سکوٹ،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ، محکمہ ایجوکیشن کے اے ای اوماجد ہاشمی، نمبر دار اسدعزیز آف کنوہا، راجہ ابرار آف تھوہا راجگان،آفتاب کیانی آف نارہ، شیخ جاوید آف نارہ، قاری عبدالرحیم جنجوعہ آف بگھون،راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان،کونسلر خان طاہر،راجہ افضل جنجوعہ آف مٹور،خان نثار خان، حامد ستی،ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی، ذوالفقار علی ستی، عاصی جنجوعہ، کبیر جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
محکمہ جنگلات تحصیل کہوٹہ نے آج سے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔
The Forest Department of Kahuta Tehsil has started the monsoon tree planting campaign from today.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات تحصیل کہوٹہ نے آج سے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔محکمہ جنگلات کے دفتر میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات پنجاب راجہ صغیر احمد کی نمائیندگی کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ایس ڈی ایف اوکہوٹہ عمران حیدر شاہ،بلاک آفیسر ملک عبدالرؤف،فاریسٹ گارڈ کہوٹہ نعمان رشید،نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود اور دیگر نے شرکت کی تقریب میں راجہ وحید احمد خان نے اپنے خطاب میں جنگلات اور پودوں کی افادیت پر بات کی۔