Chakswari, AJK; Ex PM Ch Abdul Majeed addressed a corner meeting held in Niyal Town, Panyam
سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھر ی عبدالمجید نےنیال ٹاؤن پنیام میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھر ی عبدالمجید نے کہاہے کہ میں محسوس کرتاہوں کہ میں آج اپنے نانا نانی ماموں ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کے گھر حاضری کے لئے آیاہوں میں آپ کا خون ہوں پنیام میری عزت ہے ریاست پنیام کی تاریخ کوئی نہیں جانتا ہرآدمی کوریاست پنیام کے لوگو ں نے پروموٹ کیاہے اورپروموشن کے بعدپنیا م کی مخالفت کرتے رہے آج جس جوش وجذبے کے تحت سعود اقبال صاحب آپ نے یوسف ثانی صاحب ضیاء الدین ڈاکٹر شعبان کی لاج رکھی ہے میں آپ کومبارکباد پیش کرتاہوں اوراپیل کرتاہوں آپ 25تاریخ کوووٹ کاسٹ کریں قاسم مجید کوکامیاب کریں یہ قاسم مجید کی کامیابی نہیں ہے میری کامیابی نہیں ہے یہ آپ کے گھر کی کامیابی ہے میری ماں کی کامیابی ہے میری بیٹی کی کامیابی ہے میرے باپ کی کامیابی ہے میرے نانا نانی کی کامیابی ہے آپ کے سارے مسائل حل ہوں گے انہو نے ان خیالات کااظہارارنیال ٹاؤن پنیام میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر نے اپنے خطاب کے آخر میں پاکستان زندہ باد آزادکشمیر زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔کارنر میٹنگ سے سابق امیدوار اسمبلی چودھری سعود اقبا ل چودھری عبدالرحمان ایڈووکیٹ سابق امیدوار اسمبلی سابق میڈیاایڈوائزر یاسرممتاز چودھری چودھری محمدمالک سابق کونسلر عزیز الرحمن رانا (ر) صدرمعلم چودھری محمدمسکین پہلوان چودھری محمدصدیق چودھر ی لعل خان چودھر ی مسعود رانا مسکین تاج چودھری شعیب خالدحافظ محمدزبیر دوجانا ضیاء الدین کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیامیٹنگ کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاحافظ عبیداللہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی چودھری احسن اقبال نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے اس موقع پرمتعددافراد نے پی ٹی آئی چھوڑ کرپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیااورچودھر ی قاسم مجید کی حمایت کااعلان کیا
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —چودھری قاسم مجید نامزد امیدوار پاکستا ن پیپلزپارٹی آزادکشمیر برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2 چکسواری نے کہاہے کہ ریاست پنیام کے تمام مسائل حل ہوں گے واٹرسپلائی اسکیم بھی چلے گی پنیام بائی پاس بھی مکمل ہوگا پنیام بائی پاس ارنوع کے لوگوں کی ضرورت ہے پنیام کے عوام نے جس خلوص کے ساتھ میرے والدمحترم کاساتھ دیااورآج بھی دے رہے ہیں میرااس علاقہ سے سیاسی رشتہ نہیں ہے بلکہ خونی رشتہ ہے جنہو ں نے پنیام بائی پاس کی مخالفت کی آ ج وہ الیکشن لڑرہے ہیں کس منہ سے پنیام کے لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں میں آپ کابیٹاہوں 25تاریخ شام تک آپ پہرہ دیں 26کے بعدآپ کا بیٹاڈیوٹی دے گا اگرمجھ سے کوئی غلطی ہوئی تومیں معذرت چاہتاہوں انہوں نے ان خیالات کااظہار ارنیال ٹاؤن پنیام میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے۔