Kahuta; Annual Prize Giving Ceremony at Government Boys Elementary School Alliout
گورنمنٹ بواہز ایلمینٹری سکول علیوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنمنٹ بواہز ایلمینٹری سکول علیوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔ چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، ڈی او راجہ امجد اقبال، یوسف غفاری، سید شبیر شاہ، عنائت اللہ ستی، سید ضمیر شاہ،ماجد ہاشمی اور دیگر نے پوزیشن ہولڈر طلبا ء طالبات میں انعامات تقیسم کیے۔سکول ہذا کے بچوں اور بچیوں نے ٹیبلو، ملی نغمیں،تقاریر اور رنگارنگ کے پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ بواہز ایلمینٹری سکول علیوٹ میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،محکمہ ایجو کیشن کے ضلعی افسر ڈی او راجہ امجد اقبال،ڈی ای او یوسف غفاری،سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر سید شبیر حسین شاہ،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی،پیر عرفان قادری،اے ای اوماجد ہاشمی، سہیل احمد،سید ضمیر حسین شاہ، سید منیر حسین شاہ سمیت سکول ہذاٹیچرز، معززین علاقہ اور طلبا ء و طالبات کے والدین نے شر کت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے سکول کے ہونہار بچوں کی کاکر دگی کے حوالے سے کہا کہ سکو ل بچوں کی احسن کاکردگی سے معلوم ہوتا ہے کہ سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر اور ٹیچرز کتنی محنت کر رہے ہیں انہوں نے تعلیم کے فوائد کے حوالے سے کہا کہ تعلیم سے انسان کو شعور آتا ہے اچھے اور برے کی پہچان ہوتی ہے یہ وہ زیور ہے جس ناں چھیننے اور ناں ہی گرنے کا ڈر ہوتا ہے،محکمہ ایجو کیشن کے ضلعی افسر ڈی او راجہ امجد اقبال،ڈی ای او یوسف غفاری،سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر سید شبیر حسین شاہ،پیر عرفان قادری نے کہا کہ تمام سر کاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ سکول ٹیچرز ہیں جو بچوں کو جدید طرز کی اعلیٰ تعلیم دے رہے ہیں یہاں 20روپے ماہانہ فیس،سکول کتابیں اور ڈریس بھی فری ہے اس لیے عوام علاقہ کو چاہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کا داخلہ سر کاری سکولوں میں کراہیں اس موقع پر سکول ہذا کے بچوں اور بچیوں نے ٹیبلو، ملی نغمیں،تقاریر اور رنگارنگ کے پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلبا ء طالبات میں انعامات تقیسم کیے۔
Kahuta; Annual Prize Giving Ceremony at Government Boys Elementary School Alliout. Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar, DO Raja Amjad Iqbal, Yousuf Ghaffari, Syed Shabbir Shah, Inayatullah Satti, Syed Zameer Shah, Majid Hashmi and others distributed prizes among the position holder students. According to the details, a ceremony was held at Government Boys Elementary School Alliout yesterday regarding the annual prize distribution ceremony in which well known political and social personality Chairman UC Hothala Raja Amir Mazhar candidate for Tehsil Nazim Kahuta, District Officer of Education Department DO Raja Amjad Iqbal, CEO Yousuf Ghafari, Headmaster of this school Syed Shabir Hussain Shah, Chairman Zakat Ushr Committee Inayatullah Satti, Pir Irfan Qadri, A. E Omajid Hashmi, Sohail Ahmed, Syed Zameer Hussain Shah, Syed Munir Hussain Shah and other school teachers, esteemed locals and parents of students participated.
کہوٹہ کی معروف دینی درسگاہ جامع مسجد مکی سے محمد شاہ میر خان نے قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا
Muhammad Shah Mir Khan completed memorization of Holy Quran from Jamia Masjid Makki, a well-known religious school in Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف دینی درسگاہ جامع مسجد مکی سے محمد شاہ میر خان نے قرآن پاک حفظ مکمل کر لیا متہم دارلعلوم ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی کی طرف سے حافظ محمد شاہ میر خان کے والدین اور عزیز واقارب کو مبارکباد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قرآن کریم حفظ کرنا ایک عبادت ہے اور اس عبادت کے ذریعے حفظ کر نے والا شخص رضائے الہی چاہتا قرآن پڑھنے والے کے لیے قرآن اللہ تعالی کے ہاں شفاعت کرے گاانہوں نے کہا کہ جو شخص قرآن مجید کو حفظ کرنے کے بعداس پر عمل کرتا ہے اللہ تعالی اسے اجر عظیم سے نوازتے ہیں۔اور اسے اتنی عزت وشرف سے نوازا جاتا ہے کہ وہ کتاب اللہ کو جتنا پڑھتا ہے اس حساب سے اسے جنت کے درجات ملتے ہیں انہوں نے قرآن پاک حفظ کر نے والے حافظ محمد شاہ میر خان کو مبارکباد دی اوراس کو دعا دی کہ اللہ پاک اس کو مزید کامیابیاں عطاء فرمائے اور ان کے خاندان کے لئے باعث رحمت بنائے۔
سا بق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا پٹواری راجہ محمد فیصل کے بھائی راجہ خالد محمود کی عیادت
Hafiz Usman Abbasi, Special envoy to the Ex Prime Minister of Pakistan, visited Raja Khalid Mahmood, brother of Patwari Raja Muhammad Faisal.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سا بق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا پٹواری راجہ محمد فیصل کے بھائی راجہ خالد محمود کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا دی۔گذشتہ ہفتے قبل کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان کا چھوٹا بھائی پٹواری خالد محمود پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں پٹواری خالد محمود کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تھا جہاں کئی دن ان کے کا علاج معالجہ رہا اور پھر گھر شفٹ کر دیا گیا گذشتہ روزسا بق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ونائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی،چیئرمین یوسی دوبیرن ظفر بگہاروی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقار علی ستی،خرم عباسی آف مری اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہا ئش گاہ جا کر پٹواری راجہ محمد فیصل کے بھائی خالد محمود کی عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا دی۔پٹواری راجہ محمد فیصل نے سا بق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ونائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی کا شکر یہ ادا کیا۔