Kallar Syedan; Grants of 42 Caror Rps for Schools and college in Kallar and Choa Khalsa
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں اور بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں نئے بلاک کی تعمیر کیلئے مجموعی طور پر 38 کروڑ،گرلز ہائی سکول کلر سیداں اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ میں نئے بلاکس کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں اور بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں نئے بلاک کی تعمیر کیلئے مجموعی طور پر 38 کروڑ،گرلز ہائی سکول کلر سیداں اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ میں نئے بلاکس کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میں کالجز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایس ڈی او بلڈنگز انعام ملہی کے ہمراہ نئے بلاکس کی تعمیر کیلئے جگہوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،قمر ایاز خان،صدر پی ٹی آئی آصف محمود کیانی،عابد حسین زاہدی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں پر آئندہ ماہ ٹینڈر ز طلب کر لئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی اپنے حلقہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور کوہسار یونیورسٹی کیساتھ کلر سیداں کے کالجز کا الحاق ہونے سے یہاں طلباء و طالبات کو اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے کی بھر پور مواقع میسر آجائیں گے۔
Kallar Syedan; Member Punjab Assembly Raja Saghir Ahmed has said that Government Graduate College for Women Kallar Syedan and Boys Degree College Kallar Syedan for the construction of new block a total of Rs 380 million, Girls High School Kallar Syedan and Girls Higher Secondary School Choa Khalsa approved a grant of Rs 8 crore for the construction of new blocks. He expressed these views while talking on the occasion of his visit to colleges in Kallar Syedan yesterday. He inspected the sites for construction of new blocks along with SDO Buildings Inam Malhi. Town Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik, Qamar Ayaz Khan, President PTI Asif Mehmood Kayani, Abid Hussain Zahidi and others were also with him. He said that tenders for all these projects would be called next month. He further said that MNA Sadaqat Ali Abbasi is paying special attention to the provision of facilities in the educational institutions of his constituency and with the affiliation of Kallar Syedan Colleges with Kohsar University, there is ample opportunity for the students to continue their higher education.
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 16 سالہ لڑکاجاں بحق
16-year-old boy killed in tragic traffic accident in Namb Mirgala
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 16 سالہ لڑکاجاں بحق جبکہ اس کے ساتھی کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہو گئی ہیں۔ٹریفک کا یہ افسوس ناک حادثہ یونین کونسل چوآ خالصہ کے نواحی گاؤں نمب میرگالہ داخلی سرصوبہ شاہ میں پیش آیا جہاں 16 سالہ محمد احسن اور13 سالہ محمد توصیف موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ نمب میرگال کے قریب ڈمپر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی سوزوکی کیساتھ ٹکرانے سے احسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد توصیف جس کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہو گئی ہیں کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول
Challan tickets to vehicles, of more than Rs. 540,000
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک (رورل) جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے ماہ جون کے دوران اپنے سٹاف کے ہمراہ ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1208 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی ہے جبکہ بدون نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کیخلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو تھانے بند کروا دیا۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ انہوں نے یہ کارروائی کمسن ڈرائیوروں، مسافروں کیساتھ بدتمیزی،اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف کی ہے اور آئندہ بھی یہ کارروائی جاری رہے گی۔
پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ بکریاں برآمد کر لیں
Police arrested four suspects and recovered stolen goats from their possession
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ بکریاں برآمد کر لیں۔ملزمان کا تعلق سرائے عالمگیر سے بتایا جاتا ہے۔ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی نے بتایا کہ ملزمان عقاب،نعمان اوران کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے مسروقہ بکریاں برآمد کر لی ہیں۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔دریں اثناء ایس ایچ او نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک قبضہ میں لے لیا۔مخبر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ لکڑیوں سے لوڈ شدہ ٹرک کہوٹہ سے کلر سیداں کی جانب آ رہا ہے جسے بروقت کارروائی کر کے پکڑا جا سکتا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈرائیور کے پاس لکڑیاں لے جانے کا پرمٹ بھی موجود نہ تھا جبکہ رات کے اوقات میں لکڑیاں لے جا نے پر بھی پابندی ہے۔
سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں خدمت سنٹر کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے
On the direction of CPO Rawalpindi, THQ Hospital Kallar Syedan Service Center counter has been set up
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں خدمت سنٹر کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔خدمت سنٹر کے قیام کا مقصد لڑائی جھگڑے میں مضروب افراد کو فوری اور بلاتاخیر میڈیکل لیگل رپورٹس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر قیصر محمود ستی نے بتایا کہ لڑائی جھگڑے میں مضروب افراد کو اب تھانے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں،زخمی ہونے کی صورت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں قائم خدمت سنٹر کاؤنٹر میں رابطہ کر کے تمام جملہ سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں۔خدمت سنٹر میں 24 گھنٹے چاق و چوبند عملہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے گا۔