Kallar Syedan; Several animals reported to have died due to the outbreak of rabies and foot-and-mouth disease in UC Bishondot
کلر سیداں کی یونین کونسل بشندوٹ میں جانوروں میں چڑنگ اور منہ کھر کی وبائی امراض پھوٹنے سے کسانوں کے متعدد قیمتی جانور جاں بحق ہونے کی اطلاعات
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کی یونین کونسل بشندوٹ میں جانوروں میں چڑنگ اور منہ کھر کی وبائی امراض پھوٹنے سے کسانوں کے متعدد قیمتی جانور جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نائب صدر راجہ محمد یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ یونین کونسل بشندوٹ میں گزشتہ دو سالوں سے جانوروں میں ویکسی نیشن نہیں کی گئی جس کی وجہ سے متعدد جانور جاں بحق ہو گئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ ویٹرنری کلر سیداں میں وباء کی روک تھام کیلئے کوئی دوائی یا ویکسین موجود نہیں،متعدد جانور وبائی امراض کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کسان محکمہ حیوانات کے پرائیویٹ ڈاکٹروں سے اپنے جانوروں کا علاج معالجہ کروانے میں مجبور ہو گئے ہیں۔
Kallar Syedan; Union Council Bishondot has received reports of death of several valuable animals of farmers due to outbreaks of foot-and-mouth disease. The animals have not been vaccinated for the last two years, which has resulted in the deaths of several animals. As a result, farmers have been forced to seek treatment from private veterinarians.
کلرسیداں میں چھ سے آٹھ گھنٹوں کی جاری لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ کلرسیداں سب ڈویژن کے عملے کی غفلت لاپرواہی سے کلرسٹی فیڈر فالٹ کے نام پر چار چارگھنٹے بند رکھا جاتا ہے
Due to negligence of the staff of Kallar Syedan sub-division, electricity shut down in the excuse of feeder fault.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں چھ سے آٹھ گھنٹوں کی جاری لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ کلرسیداں سب ڈویژن کے عملے کی غفلت لاپرواہی سے کلرسٹی فیڈر فالٹ کے نام پر چار چارگھنٹے بند رکھا جاتا ہے۔ایکسیئن اور ایس ڈی او کوشش کے باوجود کام چور عملے سے کام کروانے میں مکمل ناکام ہیں۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان اور ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر قیصر محمود ستی نے بھی ائیسکو کے حکام سے رابطہ کرکے انہیں کلرسٹی فیڈر کی مسلسل خرابی عملے کی غفلت اور لاپرواہی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کلرسب ڈویژن کے عملے کی غفلت اور دانستہ کام چوری سے لوگوں میں اشتعال پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر چھ سے آٹھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے مگر طرفہ تماشہ یہ بھی ہے کہ ہر دوسرے تیسرے روز اچانک کلرسٹی فیڈر بند ہو جاتا ہے اور پھر ہر بار اس میں خرابی تلاش کرنے پر چار گھنٹے لگتے ہیں۔جس سے دن ہو یا رات کلرسیداں شہر بجلی سے محروم رہتا ہے کاروباری حضرات سارا سارا دن بجلی کا انتظار کرتے شام کو گھروں میں لوٹ جاتے ہیں اور پھر رات کے بیشتر اوقات میں بھی بجلی دستیاب نہیں ہوتی۔راولپنڈی ریجن کا سب سے مختصر کلرسٹی فیڈر ہے جو گزشتہ ایک برس سے چلنے کا نام نہیں لے رھا سٹاف اس کی پٹرولنگ نہیں کرتا۔اردگرد سے نالائق اور کام چور ڈھونڈ کر ادہر لگائے گئے ہیں ہر دوسرے تیسرے روز یہ فیڈر بند ہو جاتا ہے اور فالٹ تلاش کرنے میں ہر بار چار گھنٹے لگتے ہیں۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،اے سی کلر رمیشا جاوید اعوان اور ایس ایچ او کلر قیصر محمود ستی نے صورتحال پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ائیسکوحکام سے رابطہ قائم کرکے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کلرسٹی فیڈر کی بار بار خرابی کی واحد وجہ عملے کی غفلت ہے اور ان کا یہ رویہ لوگوں میں اشتعال کا موجب بھی بن سکتا ہے۔حکام فیڈر کی مسلسل خرابی کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کاروائی کریں یاد رہے کہ جمعرات کو دن دس بجے سے شام سات بجے کے دوران کلر سٹی فیڈر صرف ایک گھنٹہ ہی بجلی مہیا کر سکا۔
سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی کو ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ صدر تعنیات ہونے پر دلی مبارکباد
Congratulations to Sub-Inspector Naseer-ur-Rehman Qureshi on his appointment as SHO Wah Cantt Police Station Saddar
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی کو ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ صدر تعنیات ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔مسلم لیگ ن کلر سیداں کے سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین، ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، انجمن تاجراں چوآروڈ کے صدر حاجی طارق تاج، مسلم لیگ ضیا تحصیل کلر سیداں کے صدر شیخ خورشید احمد، نمبردار اسد عزیز، مسعود احمد بھٹی، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے انہیں ایس ایچ او کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
پٹواری نعیم کیانی کے بھائی قاسم کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Qasim Kayani, brother of Patwari Naeem Kayani, got married in Loona village
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقامی پٹواری نعیم کیانی کے بھائی قاسم کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب لونہ میں ہوئی جس میں عاشق حسین ٹی وی ریڈیو کے کمپئیربلال کیانی،آصف محمود،محمد رضوان اور دیگر نے شرکت کی۔