Kahuta; Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan’s visit to Gilgit-Baltistan.
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا گلگت بلتستان کادورہ۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا گلگت بلتستان کادورہ۔گورنر ہاؤس جا کر گورنر گلگت بلتستان راجہ مقبول جلال حسین مقپون سے ملاقات کی ملکی اورغیر ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل گورنر گلگت بلتستان راجہ مقبول جلال حسین مقپون کی خصوصی دعوت پرسابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے گلگت بلتستان کادورہ کیا انہوں نے گورنر ہاؤس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ مقبول جلال حسین مقپون سے ملاقات کی ملکی اورغیر ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگو بھی کی اس موقع پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے ہمراہ جنرل(ر) شمریز، برگیڈیر(ر) ظفراور میجر (ر)ظفر جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
Kahuta; Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan visited Gilgit-Baltistan Governor House and met Governor Gilgit-Baltistan Raja Maqbool Jalal Hussain Maqpoon and discussed in detail about domestic and foreign politics. According to details, former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan, candidate for Punjab Assembly constituency PP-7 visited Gilgit-Baltistan at the special invitation of Governor Gilgit-Baltistan Raja Maqbool Jalal Hussain Maqpoon. He also called on Hussain Maqpoon and discussed in detail about domestic and foreign politics. Zafar Janjua was also present with him.
ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکہوٹہ اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
Unannounced power outage continues in and around Dera Mushtaq Shah Bazaar, Kahuta
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکہوٹہ اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے مجموعی طور پر چھ سے آٹھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی برح طرح سے متاثر ہوا ہے۔شدید گرمی اور درجہ حرارت 44 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے معمر لوگوں کے علاوہ مریضوں اور بچوں کے مسائل میں اضافہ کیاہے۔آئیسکو سب ڈویژنز کہوٹہ اور نارہ مٹور کے تمام فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ہے۔
ملزمان واجد حسین، ملازم حسین،محمدجمیل کو سزائے موت
Accused Wajid Hussain, Mulazam Hussain and Mohammad Jameel were sentenced to death
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سات سال قبل تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں واقع ہونے والے چوہرے قتل کیس کا فیصلہ،03 ملزمان کو سزائے موت اور 04ملزمان کو عمر قید معہ نقد جرمانے کی سزائیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کی جج فرخندہ ارشد ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ کہوٹہ کے چوہرے قتل کیس کا بڑا فیصلہ سنادیا، معزز جج نے ملزمان واجد حسین، ملازم حسین،محمدجمیل کو سزائے موت معہ02/02 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ماجد حسین کو عمر قید معہ 02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ملزمان نے زمین کے تنازعے پر14 اگست2014کو فائرنگ کرکے 04افراد غلام جیلانی، غلام رسول،الطاف حسین اور عبدالجبار کو قتل اور04افراد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ زبیر حسین کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا۔