Kallar Syedan; An 80-year-old woman robbed and strangled to death in village Kanoha
کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا میں 80سالہ معمر خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 80سالہ معمر خاتون کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا اور جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات بھی چھین کر لے گئے۔اندھے قتل کی یہ واردات کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا میں پیش آئی جہاں 80 سالہ معمر خاتون جو گھر میں اکیلی ہی ہوتی تھی رات کے وقت مبینہ طور پر گلا دبا کر اسے قبل کر دیا گیا اور موبائل فون اور نقدی اور طلائی زیورات بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔قتل کی واردات کا علم صبح اس وقت ہوا جب پڑوس سے ایک خاتون اسے ناشتہ دینے اس کے کمرے میں گئی تو وہ مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ادھر مقتولہ کے قریبی رشتہ دار نے تحریری بیان میں کسی بھی شبہ ظاہر نہیں کیا جس کے بعد مقتولہ کو بغیر پوسٹمارٹم کے سپرد خاک کر دیا گیا۔
Kallar Syedan; An 80-year-old woman was strangled to death in the village Kanoha of Kallar Syedan while the unidentified assailants snatched cash, mobile phone and gold jewellery on the way. The 80-year-old woman, who was alone at home, was allegedly strangled at night and her mobile phone, cash and gold jewellery were looted and fled. The murder was reported in the morning when A woman from the neighbourhood went to her room to give him breakfast and she was lying dead. Meanwhile, a close relative of the victim did not express any suspicion in the written statement after which the victim was buried without post-mortem.
سات سالہ عبدالباری تیزرفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق
Abdul Bari, 7, was killed in a high-speed motorcycle on Sadda Kamal Mator road
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن سعودیہ کے رہنما انجنئیر راجہ عابد کا کمسن بیٹا اور کونسلر عبدالجلیل کا بھتیجا تیزرفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ سدا کمال مٹور روڈ پر گاؤں بھیائی مہر علی میں پیش آیا جہاں سات سالہ عبدالباری اپنی ماں کے ساتھ سڑک کنارے خریداری کرنے آیا کہ اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا اسے راولپنڈی لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔اسے مقامی قربستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جس میں چیئر مین راجہ ندیم احمد، راجہ محمد جاوید، ٹھیکیدار بشارت حسین،مرزا عبدالرحمان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کلرسیداں میں پی ٹی آئی کی صفوں میں بے چینی اور اضطراب
Anxiety in the ranks of PTI in Kallar Syedan
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں پی ٹی آئی کی صفوں میں بے چینی اور اضطراب،بھاری تعداد میں کارکنوں نے پی ٹی آئی کے مقامی ارکان اسمبلی اور اداروں میں کرپشن کے نام پر علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کلرسیداں میں پی ٹی آئی کلرسیداں سٹی کے صدر سید سجاد حسین شاہ نے مانیٹرنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر راجہ اظہر اقبال،اتحاد بین المذاہب کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر شیخ محمد فیاض،عاصم مغل کے تعاون سے کرپشن کے خاتمے کے لیئے ایک اجلاس منعقد کیا۔جس میں پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید سے قیادت کی درخواست کی گئی۔ تقریب سے راجہ اظہر اقبال،عاصم مغل،حکیم مشتاق،توصیف بھٹی،شعیب شعبی، اصغر بھٹی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب اور تنظیمی قیادت کی طرف سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ روا رکھی گئی زیادتیوں اور انتظامی معاملات میں کرپشن،بدانتظامی،اداروں کی خود سری،ڈرگ مافیاز اور لینڈ مافیاز کی کاروائیوں سے صرف نظر کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا اور مطالبہ کیا گیا کہ راجہ ساجد جاوید میدان عمل میں آ کر علاقے کے پسے ہوئے طبقات اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے ساتھ روا رکھی گئی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور عمران خان کے ویژن کے عین مطابق منشور پر عمل کے لیئے میدان میں آئیں۔راجہ ساجد جاوید نے کارکنوں کے اصرار پر ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا وجود علامہ اقبال کے نظریے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی کاوشوں سے برصغیر پاک و ہند میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کیا گیا۔ہماری بد قسمتی کے قائد کی وفات کے بعد الحادی قوتوں نے مغرب کی معاونت سے اقتدار پر قبضہ جما لیا اور وجہ تخلیق پاکستان یعنی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کو پس پشت ڈال دیا چنانچہ انگریز کے بنائے ہوئے قوانین کا تسلسل برقرار رہا اور مغرب کی خوشنودی کے لئے اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کے نفاذ کے بجائے ایسے قوانین نافذ کئے گئے جن کی وجہ سے بے راہ روی اور کرپشن کو فروغ ملا۔ستر سال بعد ایک مرد مجاہد عمران خان نے اس ملک کو اپنے تخلیق کے مقصد کی طرف لوٹانے اور مدینہ کی طرز کی فلاحی ریاست بنانے کا عزم لے کر جدوجہد شروع کا آغاز کیا اور پاکستان پر حکومت کرنے والی دونوں بڑی جماعتوں میں موجود کرپٹ مافیاز کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی، جس پر ملک کے باقی حصوں کی طرح تحصیل کلرسیداں کے عوام نے بھی لبیک کہا اور اس جدوجہد میں عمران خان کا ساتھ دیا مگر صد افسوس کے عمران خان کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والوں نے اور تحریک انصاف کا پٹا گلے میں ڈالنے والوں نے موجودہ حکومت سے فنڈز لے کر دوسری جماعتوں کے اکابرین کو نوازنا شروع کیا اور پی ٹی آئی کے ورکرز کو ہر سطح پر نظر انداز کیا۔ عمران خان کے نظریے کے برعکس کرپشن، مہنگائی، منشیات، بے راہ روی، بدانتظامی، رشوت خوری کے خاتمے کی بجائے ن لیگ کی طرز پر مافیاز بنا کر ان کو عوام پر مسلط کرنا شروع کردیا۔انہوں نے منتخب نمائندوں کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو وہ ورکر جنہوں نے ن لیگ سے ٹکر لی تھی وہ پارٹی کے اندر موجود منافقین، پیرا شوٹرز اور عمران خان کے ویژن کو رد کرنے والے عہدیداروں اور منتخب نمائندوں کے خلاف کارروائی کرنے میں عار محسوس نہیں کریں گے۔بہتر یہ ہے کہ جس منشور پر عمل کرنے کا وعدہ کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی گئی اور جس منشور پر عمل کرنے کا وعدہ کرکے الیکشن جیتا گیا اس کی پاسداری کی جائے ورنہ پی ٹی آئی کے ورکرز احتجاج کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔