Kahuta; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Azad Kashmir nominee Dr. Nazia Niaz Rajpoot visits Kahuta Tehsil
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی نامزد امیدوار حلقہ جموں چھ ڈاکٹر نازیہ نیاز راجپوت کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ جموں چھ کی سیاست میں ہلچل ڈاکٹر نازیہ نیاز کے دوروں نے دیگر امیدواروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی نامزد امیدوار حلقہ جموں چھ ڈاکٹر نازیہ نیاز راجپوت کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ مہاجرین کے مسائل سنے مختلف مقامات پر مہاجرین کی بڑی تعداد نے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق کی ناْس کارکردگی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو چھوڑ پی ٹی آئی کی امیدوار نازیہ نیاز کی حمایت کا اعلان کیا نارہ، کانگڑ،جنجور لہڑی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد انھوں نے کہوٹہ میں قاضی فاروق، قاضی سعید نذر ایڈووکیٹ کے صاحبزدگان قاضی مبشرو دیگر کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی اور قاضی فیملی کی جانب سے حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈاکٹر نازیہ نیاز نے کہا کہ جو شخص 5مرتبہ سے زاہد کامیاب ہو کر مہاجرین کے حقوق نہ دلا سکا وہ آئندہ وؤٹ کا حقدار نہیں ہو سکتا انھوں نے کہا کہ میں جہلم گوجر خان اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا میں جہاں بھی گئی ہوں عوام نے مجھے بہن بیٹی والا پیار دیا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا داکٹر نازیہ نیاز نے کہا کہ راجہ محمد صدیق نے مہاجرین کے نوجوانوں کو روزگار دیا نہ کوئی کالونی بنائی اور نہ ہی قبرستان کے لیے جگہ فراہم کی انشااللہ کامیاب ہو کر مہاجرین جموں چھ کے مسائل حل کرونگی اور ثابت کرونگی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کو پی ٹی آئی کی حکومت نے اربوں کے فنڈز دیے جو انھوں نے کرپشن کی نظر کر دیے انشا اللہ جموں چھ کے عوام میرے حق میں فیصلہ دیں گے متعدد بار آزامائے ہوئے نا اہل نمائندوں کو مسترد کر دیں گے۔
Kahuta; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Azad Kashmir nominee Dr. Nazia Niaz Rajpoot’s visit to Kahuta Tehsil after hearing about the problems of refugees in various places. A large number of refugees left PML-N due to poor performance of Rehabilitation, Minister Raja Muhammad Siddique. After visiting Nara, Kangar, Janjoor Lehri and other areas, She attended a meeting in Kahuta on behalf of Qazi Farooq, Qazi Saeed Nazar Advocate’s sons Qazi Mubashar and others. Thanking them for their support on behalf of the family, Dr. Nazia Niaz said that a person who has not been able to get the rights of the refugees by being elected more than 5 times successful cannot be entitled to the next vote. I visited other areas. Wherever I went, people gave me sister-daughter love and full confidence. Dr. Nazia Niaz said that Raja Muhammad Siddique provided no employment to the youth of the refugees, did not build any colony or the graveyard. Reject the incompetent representatives who have been tried many times.
مسلم لیگ ن راجہ صدیق خان حلقہ جموں 6اور سابق پی آر او نثار احمد خان کے درمیان ناراضگی ختم
Row between PML-N Raja Siddique Khan constituency Jammu 6 and former PRO Nisar Ahmad Khan ended
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سر گرم کارکن جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ حامد لطیف ستی کی کوشش رنگ لائی عرصہ دو سال سے سابق وزیر بحالیات پاکستان مسلم لیگ ن راجہ صدیق خان حلقہ جموں 6اور سابق پی آر او نثار احمد خان کے درمیان ناراضگی ختم کروا دی اس موقع پر نثار احمد خان کا کہنا تھا انشاء اللہ بھاری اکثریت سے راجہ صدیق صاحب کو جتوائیں گے 25 جولائی کا دن حلقہ جموں 6 شیر کی فتح کا دن ہو گا،اس موقع پر راجہ صدیق نے راجہ حامد لطیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے محنتی ورکر پاکستان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں۔
محمد تاج کریم عباسی کی چہلم کی دُعا اُن کی آبائی تاریخی حویلی نتھے خان عباسی سلیٹھہ شریف میں ادا کی گئی
Mohammad Taj Karim Abbasi’s Chehlum Dua was offered at his ancestral historical mansion Natha Khan Abbasi Saliatha Sharif
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-162 ساہیوال تھِری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی دوست انعام الحق عباسی کے والد محترم محمد تاج کریم عباسی کی چہلم کی دُعا اُن کی آبائی تاریخی حویلی نتھے خان عباسی سلیٹھہ شریف میں ادا کی گئی دُعائیہ تقریب اُس وقت بہت بڑے اجتماع میں تبدیل ہو گئی جب پاکستان بھر سے بڑی عِلمی و ادبی،، سیاسی و سماجی شخصیات اور تینوں مسلح افواج کے افسران و عہدیدران نے شرکت معروف عالمِ دین عبداللہ عباسی نے جہان موت و آخرت کے بارے میں کمال بیان فرمایاوہیں پر مرحوم تاج کریم عباسی کی دینی و سماجی خدمات پر زبردست انداز میں روشنی ڈالی دُعا کے بعد معزز مہمانوں کوکھانا بھی کھلایا۔آخر میں انعام عباسی نے بیان میں کہا کہ ہم علاقہ کی تمام معزز شخصیات اور مُلک بھر سے آئے ہُوئے دوستوں کے مشکُور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے دُکھ کے ان لمحات میں ہمارے ساتھ اظہارِ ہمدری کے لیے حویلی تشریف لائے۔