London; Third wave of Covid-19 is under way in England- government scientist
انگلینڈ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر یقینی طور پر جاری ہے
لندن۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔ انگلینڈ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر یقینی طور پر جاری ہے۔ پروفیسر ایڈم فن ویکسی نیشن اور امیونائزیشن سے متعلق مشترکہ کمیٹی (جے سی وی وی) کے رکن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ویکسی نیشن پروگرام اور ڈیلٹا ویریئنٹ کی تیسری لہر کے درمیان دوڑ جاری ہے۔ کورونا انفیکشنز میں نمایاں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہم اس لئے تھوڑے سے پرامید ہو سکتے ہیں کہ یہ انفیکشن زیادہ تیزی سے نہیں بڑھ رہا ہے لیکن اس کے باوجود یہ پھیل رہا ہے، لہٰذا یہ تیسری لہر یقینی طور پر جاری ہے۔ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ممکنہ ویکسی نیشن کے بارے میں سوال پر پروفیسر فن کا کہنا ہے کہ فی الوقت بچوں کی امیونائزیشن یہاں یا یورپ میں کسی بھی جگہ مناسب نہیں ہوگی۔ بالغ افراد بیمار ہو رہے ہیں، اس لئے اب بالغوں کی ویکسی نیشن ہماری واضح ترجیح ہے۔
London; A third wave of coronavirus in the UK is “definitely underway”, a government scientist has said.
Public Health England said there has been a 79 percent rise in one week in cases of the Delta variant first identified in India
The increase across the UK is being driven by younger age groups, many of whom have now been invited for a vaccination as the jab rollout extends to anyone aged 18 and over.