Kahuta; Raja Tariq Murtaza finalized meeting regarding the construction of “Khalol to Sweri Road” with a grant of Rs. 130 million.
چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھاڑتی راجہ طارق مرتضیٰ کی کاوش 13کروڑ کی گرانٹ سے ”کھلول تا سویڑی روڈ“ کی تعمیر کے حوالے سے جلسہ کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر….
چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھاڑتی راجہ طارق مرتضیٰ کی کاوش 13کروڑ کی گرانٹ سے ”کھلول تا سویڑی روڈ“ کی تعمیر کے حوالے سے جلسہ کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کر کے چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ نے علاقہ کے عوام کے دل جیت لیئے۔ طارق مرتضیٰ کے مشکور ہیں۔ 20جون بروز اتوار کو کھلول میں جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں کھلول،جنٹل و دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر کی جانب سے 13کروڑ کے سڑک کے منصوبے پر انکا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ پونے 7ارب کے میگا پراجیکٹس سے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھیں گے ساڑھے4ارب سے ٹوئر ازم ہائی وے کی تعمیر سے علاقے میں روزگار سمیت سیاحت کو فروغ ملے گا۔ میرا دیرینہ مطالبہ اور کوشش تھی کے کہوٹہ میں واٹر سپلائی کے لیے منصوبہ دیا جائے۔ جس کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے تیس کروڑ کا اعلان کیا۔واٹر سپلائی منصوبے سے عوام کو ریلف ملے گا کوہسار یونیورسٹی کے کمیپسز جبکہ 76کروڑ کی لاگت سے سہالہ فلائی اوور کا کام اگلے مہینے شروع کر دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مینRDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے گے وعدے پورے کریگی صحت کے حوالے سے بہت جلد دس کروڑ کی لاگت سے بلڈنگ تعمیر کی جائے گی جبکہ کروٹ پراجیکٹ منصوبے کی مدد سے ٹراما سنٹر کے قیام سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ صحت،تعلیم اور پانی کی سہولیات عوام کو مہیا کریں پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹو اس حلقے سے وزیر اعظم رہنے والے نے عوام کو مایوس کیا انشا اللہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں عوام سے کیے وعدے پورے کریگی۔
Kahuta; Raja Rawalpindi Murtaza, Chairman Rawalpindi Development Authority, with the grant of Rs. 130 million, finalized the program of the meeting regarding the construction of “Khalol to Sweri Road”. By fulfilling the long standing public demand, Chairman RDA Tariq Murtaza won the hearts of the people of the area. Thanks to Tariq Murtaza, A meeting will be held in Khalol on Sunday, June 20. The people of Khalol and other adjoining areas will thank MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir for the Rs 130 million road project. He said that mega projects worth Rs. 7 billion announced by Prime Minister Imran Khan would pave the way for development works in the constituency. He said that construction of Tourism Highway from Rs. 4.5 billion would boost employment and tourism in the region. My long standing demand and effort was to come up with a plan for water supply in Kahuta. Prime Minister Imran Khan announced Rs 30 crore for this. The water supply project will provide relief to the people on the campuses of Kohsar University while work on Sihala Flyover at a cost of Rs 76 crore will be started next month. These views were expressed by Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza in a statement. He said that Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) will fulfill its promises to the people. We are trying to provide health, education and water facilities to the people.
تحریک کہوٹین یوتھ، نظریاتی کارکن پی ٹی آئی یوتھ کاشف ستی اور عوام علاقہ کا واٹر سپلائی کے حوالے سے سہولیات کے فقدان، فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پرسراپا احتجاج
Protest against the lack of water supply facilities and unfair distribution of funds.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر….
تحریک کہوٹین یوتھ، نظریاتی کارکن پی ٹی آئی یوتھ کاشف ستی اور عوام علاقہ کا واٹر سپلائی کے حوالے سے سہولیات کے فقدان، فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پرسراپا احتجاج کہوٹہ کے عوام آج کے جدید دور میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں گلیوں میں گلی ڈالی جا رہی ہیں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم مفادات کی سیاست کی جا رہی ہے ستر سالوں سے ضلع راولپنڈی کی سب سے پرانی اور ایٹمی تحصیل کو صرف لالی پاپ دیا جا رہا ہے۔ چند لوگوں نے برادری اور ذاتی مفادات کی سیاست کر کے کہوٹہ کے لاکھوں کی آبادی والی تحصیل کے لوگوں کی حق تلفی کی آج کے جدید دور میں کہوٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں کے عوام پتھر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خواتین دور دراز سے پانی لاتی ہیں خطیر رقم سے ٹنکی تو بنا دی مگر عرصہ دراز سے اسکو فعال نہ کیا گیا سابقہ اور موجودہ منتخب نمائندگان مقامی قائدین کی نا اہلی کی وجہ سے عوام شدید دشواری کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک کہوٹین یوتھ کے امیر ناصر راجہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری PTIضلع راولپنڈی کاشف ستی، نائب امیر فیصل قریشی، سفیر سیفی، ابرار حسین قریشی، سردار بشیر ایڈووکیٹ، ساجد کیانی ایڈووکیٹ، فیصل ندیم ستی و دیگر مقررین نے واٹر سپلائی کی سہولیات نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ سے کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام علاقہ بزرگ بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی اور نعرے لگائے (ساڈا حق اتھے رکھ) اس موقع پر راجہ ناصر، کاشف ستی و دیگر نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مدوا کیا جائے ٹنکی کو فعال کر کے ملحقہ علاقوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے واٹر سپلائی کے محکمہ کا آڈٹ کیا جائے مطالبات نہ مانے گے تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔