DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Illegal construction behind a private bank on Choa Road stopped and action taken against the contractor

چوآ روڈ پر واقع ایک نجی بنک کے عقب میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو رکوا دیا اور ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری کے ہمراہ چوآ روڈ پر واقع ایک نجی بنک کے عقب میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو رکوا دیا اور ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں چوآ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہے جس پر انہوں نے چیف آفیسر کو موقع پر جا کر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر انہوں نے نہ صرف غیر قانونی تعمیرات کو رکوا دیا بلکہ ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Kallar Syedan; On the direction of Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan, Chief Officer Baldia Sahibzada Imran Akhtar along with Enforcement Inspector Zahid Haideri stopped the illegal constructions behind a private bank on Choa Road and recommended action against the contractor. The Assistant Commissioner was informed that illegal constructions were going on at Kallar Syedan Choa Road on which she directed the Chief Officer to go to the spot and take action on which he not only stopped the illegal constructions but also filed a case against the contractor.

سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کی روشنی میں یوسیز غزن آباد اور چوآ خالصہ کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔

Separate meetings of UCs Ghazanabad and Choa Khalsa were held in the light of revival of local bodies on the orders of the Supreme Court.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کی روشنی میں یوسیز غزن آباد اور چوآ خالصہ کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ یونین کونسل غزن آباد کا اجلاس چیئرمین طارق یسین کیانی وائس چیئرمین ظفر عباس مغل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے حکم کو سراہتے ہوئے تمام کونسلرز کو مبارک باد پیش کی گئی اور متفقہ قرارداد منظور تمام اراکین نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ کے حکم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ یوسی چوآ خالصہ کا اجلاس زیرصدارت سید راحت علی شاہ منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو ختم کرکے عوامی فیصلے کو بلڈوز کیا جس کی بھرپور مزمت کی جاتی ہے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا اس موقع پر بلدیاتی کونسلروں نے نقول پر بھاری ٹیکسوں کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے نقول فیسوں میں کئی سو گنا اضافہ کرکے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے فیسوں میں اس قدر بھاری اضافے کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی بلدیاتی اداروں کا کام عوام کی خدمت ہے مگر پنجاب حکومت نے اسے بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اجلاس میں ایک قرارداد کی شکل میں چیئرمین یوسی سید راحت علی شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پنشن پر ٹیکس لگانے کی تجویز پر اپنے سخت ردعمل

Strong reaction to the proposal to tax the pension

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم نے پنشن پر ٹیکس لگانے کی تجویز پر اپنے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے والی مہنگائی اورادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے معاشرہ کے اس کمزور اور معززین طبقہ کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔وفاق حکومت ٹیکس لگانے کی تجویز واپس لے کر ان پنشنرز کی داد رسی کرے اور اس ہو شرباء مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے ان کی پنشنرز کی پنشن میں 50سے 70فیصد اضافہ کرے تا کہ پنشنرز کا مجبور اور بے کس طبقہ باعزت طور پر اپنی زندگی گزار سکے۔اگر ان پنشنرز کی آواز کو نہ سنا گیا تو یہ لوگ بھی سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے۔پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حقوق ملے سڑکوں پر ہی ملے کیونکہ جب کسی ملک میں انصاف نہ ہو تو وہاں حقوق چھیننا پڑتے ہیں۔

نجی تعلیمی ادارے کی معلمہ کی طالبہ کی مارپٹائی اور تشدد،باپ کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے ذمہ داران سے کاروائی

At the request of the father, AC Kalllar Syedan took action against those responsible for the beating and torture of a student of a private educational institution.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نجی تعلیمی ادارے کی معلمہ کی طالبہ کی مارپٹائی اور تشدد،باپ کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے ذمہ داران سے کاروائی کی سفارش کردی آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے لائن سپریٹنڈنٹ ظفر جاوہد نے اے سی کلرسیداں کو درخواست دی کہ اس کی دختر الائیڈ سکول کلرسیداں میں کلاس چہارم کی طالبہ ہے کمپیوٹر کی معلمہ ثانیہ نے اسے مارا پیٹا جس کے تشدد کے باعث طالبہ مدرسہ جانے سے انکاری ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشہ جاوید اعوان نے تحریری درخواست پر کاروائی کے لیئے اسے صوبائی سیکرٹری تعلیم،ای ڈی او تعلیم راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ارسال کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button