DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Union council Chairmen hold meeting and condemn local funds being used by MPA and MNA

چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی دعوت پر منعقدہ ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس میں کہوٹہ کی تمام یونین کونسل کے چیئرمینوں کی شر کت۔ممبران اسمبلی کی طرف سے بلدیاتی اداروں کا فنڈز استعمال کر نے پر شدید ناراضگی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی دعوت پر منعقدہ ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس میں کہوٹہ کی تمام یونین کونسل کے چیئرمینوں کی شر کت۔کل بروز جمعرات3جون اپنی اپنی یونین کونسل اور ایم سی کا اجلاس منعقد کر نے کا اعلان۔ممبران اسمبلی کی طرف سے بلدیاتی اداروں کا فنڈز استعمال کر نے پر شدید ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا جلد عدالت عالیہ سے رجوع کر نے کا اعلان کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کے منعقدہوا جو کہ میجر عبدالرؤف چیئر مین یوسی مواڑہ کی صدارت میں منعقد ہواجبکہ اس اجلاس میں تحصیل کہوٹہ سے چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ، ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ملک عثمان،چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الروف راجہ،چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد، چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس،چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،چیئرمین یوسی کنوہاراجہ پرویز اختر قادری،چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ، چیئرمین یوسی راولپنڈی وقار ڈار، وائس چیئرمین یوسی دوبیر ن کلاں ٹھیکیدار بشارت،وائس چیئر مین ایم سی کلر سیداں چوہدری ضیارب اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے استعمال کا جو اختیار ایم سی چیئرمینز اور یوسی چیئرمینز کے پاس تھا اگر کسی بھی سر کاری زمہ دار افسر نے اپنی اتھارٹی کو استعمال کر کے فنڈز جاری کر تا ہے تو ہم عدالتی احکامات کی روشنی میں ہم ان افسران کے خلاف محکمہ انٹی کریشن سمیت دیگر اداروں میں جاہیں گئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز پر ڈاکہ ڈالا ہے،پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی بھی توہین کی ہے عدالتی فیصلے کے باوجود پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو غیر فعال کر رکھا ہے یوسیز کو ختم کر کے ان کے دفاتر کو فیلڈ آفس کا نام دے دیا گیا ارکان اسمبلی بلدیاتی اداروں کے فنڈز استعمال کر رہے ہیں منتخب بلدیاتی اداروں کا ایک برس مسلم لیگ ن اور دو برس پی ٹی آئی نے ضائع کر دئیے میں عوام نے پانچ برس کے لیے منتخب کیا ہے سپریم کورٹ نے ہمیں بحال کیا ہے۔آخر میں تمام یوسیز چیئرمینز حضرات نے اپنے میز بان راجہ ندیم احمد کا شکر یہ ادا کیا۔

Kahuta; Chairman UC Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmed convened a meeting of local body representatives at which all the chairmen of the Union Council of Kahuta participated. A meeting of their respective Union Councils and MCs will be held on Thursday, June 3. Expressing strong resentment over the use of funds of the local bodies being used by MPA and MNA, the party declared it illegal and announced to approach the Supreme Court soon.

کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش ندی نالوں میں شدید طغیانی بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی بند

Heavy rain and wind causes electricity polls to collapse and electricity power being cut

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش ندی نالوں میں شدید طغیانی بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹنے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی بند یوسی نڑھ سمیت دیگر علاقوں میں تاحال بجلی بحال ناں ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے مختلف یونین کونسلوں میں شدید طوفانی بارش ہو ئی جس کی وجہ سے گرمی شدد میں تھوڑی کمی آئی ہے جہاں گرمی کی شدد میں کمی آئی ہے وہاں پر ہی شدید طوفان کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل رکھ گئی ہے گذشتہ روز ہونے والے طافون کی وجہ سے دوبیرن کے مقام پر نڑھ فیڈر کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گیں ہیں جس کی وجہ سے نڑھ سمیت دیگر علاقے اندھرے میں ڈھوب گئے ہیں کئی ایک دن رات گزرنے کے باوجود تاحال بجلی کی سپلائی بحال ناں ہو سکی نوجوان ایکٹو سوشل میڈیا اعجاز ستی سمیت دیگر اہل علاقہ نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا طوفانی دورہ

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan’s stormy visit to various union councils of PP-7 constituency

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا طوفانی دورہ۔متعدد مقاما ت پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری،مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی،لواحقین سے اظہار ہمددری، بیمار حضرات کی تیمہ داری کی،شادی کے فنکشن میں حاضری تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ اظہر پاکستانی،راجہ طارق آف کنوہا، راجہ کامران،معروف سیاسی و سماجی بشیر مغل،زاہد رشید ممیال، قاضی عرفان،نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے حلقہ پی پی سیون کہوٹہ اور کلر سیداں کی یونین کونسلوں کاد ورہ کیا انہوں نے یوسی کنوہا کی ڈھوک موہڑہ وینس والے ماسٹر ایاز المعروف پولا کے والد محترم لطیف حسین کی وفات پر،یوسی چوآلصہ کی ڈھوک ٹکال والے ماسٹر الیاس کی بھابھی،ماسٹر عباس اور انسپکٹر اصغر کی بھانجی کی وفات پر،یوسی چوآلصہ کی ڈھوک ٹکال والے حاجی عدالت کی اہلیہ محترمہ اور محمد شریف تاہی جان کی وفات پر،یوسی چوآلصہ کی ڈھوک ہیراں ناں موہڑہ والے پٹواری شعبان کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر،یوسی دوبیرن کلاں کی ڈھوک پچھوڑ والے یاسین کے بھاہی حاجی یونس کی وفات پر،ممیال کے مقام پرچوہدری منور کے دادا چوہدری کرم کی وفات پرفاتحہ خوانی کی لواحقین سے اظہار تعزیت کی،یوسی دوبیرن کلاں کی ڈھوک کھندہ کی نوجوان سیاسی شخصیت قاضی عرفان کے والد معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاضی اختر اوریوسی چوآلصہ کی ڈھوک ٹکال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر راجہ لیاقت کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جبکہ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے مختلف مقامات پر اپنے ووٹروں،سپورٹروں سے بھی ملاقات کی اور حلقے کی سیاست پر گھپ شپ لگائی۔

سنیٹری فوڈ انسپکٹر تحصیل کہوٹہ اور محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ کے افسران”ستو “پی کہ سو گے”نوٹوں “کی چمک سے تمام ناجائز کام ان کو جائز نظرآنے لگے۔

Sanitary Food Inspector Tehsil Kahuta and Tehsil Kahuta Health Department officials began to see all illegal activities as legitimate with the glitter of “notes”.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سنیٹری فوڈ انسپکٹر تحصیل کہوٹہ اور محکمہ صحت تحصیل کہوٹہ کے افسران”ستو “پی کہ سو گے”نوٹوں “کی چمک سے تمام ناجائز کام ان کو جائز نظرآنے لگے۔کہوٹہ شہر میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت جاری عوام گلے کی بیماری سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا۔ہوٹلوں پر ناقص کھانے، باسی سالن، پوڈر ملا دہی، سکرین سے بنی ہوئی آئس کریم، برف کے گھولے، ناقص قسم کا واٹر سوڈا،لوکل مشروبات سر عام دھڑلے سے فروخت جاری “نوٹوں “کی چمک نے محکمے کے زمہ دران کی آنکھیں بند کر کے رکھ دی عوام کا کوئی پر سان حال نہیں پی ٹی آئی حکومت کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے تمام محکموں کے افسران کی من مانیاں مرضی سے آفس میں آنا اور واپس جانا انہوں نے اپنا معمول بنا لیا اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ وہ واحد تحصیل ہے جس کا کوئی ولی وارث ناں ہے تمام محکموں میں موجود سر کاری ملازمین کی من مر ضیاں عروج پر ہیں محکمہ صحت کہوٹہ کے سنیٹر ی فوڈ انسپکٹر جو 15سال سے زاہد عرصہ سے کہوٹہ میں تعینات ہیں سنیٹری فوڈ انسپکٹر تحصیل کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت جاری عوام گلے کی بیماری سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلاہیں کہوٹہ شہر اور کوٹلی آزاد کشمیر روڈ پر موجود ہوٹلوں پر ناقص کھانے، باسی سالن، پوڈر ملا دہی، سکرین سے بنی ہوئی آئس کریم، برف کے گھولے، ناقص قسم کا واٹر سوڈا،لوکل مشروبات سر عام دھڑلے سے فروخت جاری ہے مگر”نوٹوں “کی چمک نے ان کو اندھا بنا کر رکھ دیا ہے تمام ناجائز کام ان کو جائز نظر آتے ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ٹٹھی سیداں روڈکے لیے58لاکھ کی خطیر گرانٹ منظور کر نے اور ٹینڈر کی اشاعت پرراجہ صغیر احمد کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا شکر یہ

Raja Sagheer Ahmed thanked from the bottom of his heart for approving the huge grant of Rs. 58 lakh for Tathi Syedan Road.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجد آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اٹھاون لاکھ لالو کی ٹیری تا ٹٹھی سیداں ٹھکیدار راجہ ساجد محمود ہم اہلیان لالو ٹیری، کوٹلی،لس سیداں،ٹٹھی سیداں یوسی ہوتھلہ اور دیگر اہل علاقہ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے ہم اہل علاقہ کے بنیادی مسلے ٹٹھی سیداں روڈکے لیے58لاکھ کی خطیر گرانٹ منظور کر نے اور ٹینڈر کی اشاعت پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button