DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed MPA visit THQ Kahuta, inaugurates digital portable X-ray machine worth Rs 7.5 lakh donated by Inamullah

ایم این اے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد ایم پی اے کا دورہ ٹی ایچ کیو کہوٹہ انعام اللہ کی طرف سے ساڑھے سات لاکھ کی ڈیجیٹل پورٹ ایبل ایکسرے مشین کا افتتاح

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد ایم پی اے کا دورہ ٹی ایچ کیو کہوٹہ انعام اللہ کی طرف سے ساڑھے سات لاکھ کی ڈیجیٹل پورٹ ایبل ایکسرے مشین کا افتتاح کروٹ ڈیم والوں کی جانب سے بنائے گے ٹراما سنٹر کا دورہ جبکہ آئی ڈیپارٹمنٹ وارڈ کا وزٹ بھی کیا جدید مشینوں کے حوالے سے بریفنگ 10کروڑ کی لاگت سے ایک نئی جدید بلڈنگ تعمیر کریں گے اس موقع پر سٹی صدر راجہ وحید احمد خان، جنرل سیکرٹری تحصیل راجہ الطاف حسین،ایم این اے کے ترجمان سکندر ستی کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے اس موقع پر ہسپتال میں سٹاف کی کمی ملازمین کا لوگوں کے ساتھ نارواں سلوک بجلی کا منصوبہ مکمل کرنے کے علاوہ دیگر مسائل سے آگاہ کیا ایم این اے صداقت علی عباسی نے اس موقع پر کہا کہ سہالہ فلائی اوور اگلے ماہ شروع ہو گا36کروڑ کے بجائے اب اسکی لاگت 76کروڑ آئے گی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے13ارب کے منصوبے کے لیے دس کرور سے افتتاح کر کے فراڈ کیا اور 5کلو میٹر سہالہ بائی پاس کی مد میں ہائسنگ سوسائٹیز سے کمیشن لیا انھوں نے کہا کہ تقریبا چار ارب ک لاگت سے چوکپنڈوری مٹور بیور س پنجاڑ نڑڑ رنگ روڈ تعمیر ہو گی جو ان تمام تحصیلوں کو مر سے ملائے گی اور سیاحت کے حوالے سے یہ بہت بڑا منصوبہ ہے صداقت علی عباسی نے مزید کہا کہ 30کروڑ سے کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی کا کام شروع ہوگا جبکہ 30کروڑ کی لاگت سے کوہسار یونیورسٹی کے دو کیمپیس بنائے جائیں گے انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے کیے گے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارا حال بھی سابق وزیر اعظم جیسا ہوگا تنقید کریں مگر اچھے کاموں کی تعریف بھی کریں

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed MPA visit THQ Kahuta, inaugurates digital portable X-ray machine worth Rs 7.5 lakh donated by Inamullah. A new modern building will be constructed at a cost of Rs. 100 million. City President Raja Waheed Ahmed Khan, General Secretary Tehsil Raja Altaf Hussain, MNA Spokesperson Sikandar Satti and others were present on the occasion.

ملک شاہد غفور پراچہ صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی/پنجاب، ندیم شیخ صدر چیمبر آف سمال انڈسٹری، ساجد حسین بٹ جنرل سیکرٹری آل پاکستان موبائل ایسو سی ایشن و صدر تاجر ویلفئیر فاؤنڈیشن و دیگر کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر

Various officials visit Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک شاہد غفور پراچہ صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی/پنجاب، ندیم شیخ صدر چیمبر آف سمال انڈسٹری، ساجد حسین بٹ جنرل سیکرٹری آل پاکستان موبائل ایسو سی ایشن و صدر تاجر ویلفئیر فاؤنڈیشن و دیگر کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر۔صاف ستھرا اور جدید سہولیات سے آراستہ کڈنی سنٹر نہ صرف کہوٹہ، ضلع راولپنڈی بلکہ پورے پنجاب بھر میں اپنی مثال آپ ہے ماہانہ1500سے زاہد دائلیسس وہ بھی مفت کرنا بہت بڑا کام ہے ہم چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤڈیشن آصف ربانی قریشی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر مطیع اللہ فنانس سیکرٹری تاجر ویلفئیر فاؤنڈیشن، سیٹھی سجاد ممبر، دلاول خان نائب صدر بھی انکے ہمراہ موجود تھے جبکہ اس موقع پر چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ممبران ایم سی ملک عبدالراؤف، قاضی عبدالقیو م، ملک شوکت مان، سردار الیاس، ظہور احمد قریشی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی و عہدیدران حاجی محمد سلیم، عبدالراؤف قریشی پرنسپل رائل کالج، پروفیسر عمر قریشی، طاہر اسماعیل، سرفرااز قریشی کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی سماجی خصیات تاجر برادری کے لوگ موجود تھے اس موقع پر ندیم شیخ نے دو لاکھ روپے کڈنی سنٹر کے لیے عطیہ کیا جبکہ دیگر عہدیداران نے بھی مکمل یقین دلایا آصف ربانی قریشی چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن نے تمام مہمانان گرامی کو کڈنی سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ میری تجارت اللہ کے ساتھ ہے اور اس میں نقصان نہیں ہوتا تمام مہمانوں نے کڈنی سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا جبکہ کہوٹہ آمد پر مہمانانوں کا زبردست استقبال بھی کیا گیا بعدازاں انھوں نے الفتح ویمن وکیشنل ٹرینگ سنٹر کا دورہ بھی کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی نے ادا کیے اخر میں ملک پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں اور آصف ربانی قریشی کے والد محترم سمیت دیگر مرحومین کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ڈیرہ مشتاق شاہ کے قریب نوگراں مسجد کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری

Motorcycle stolen outside Nogaran Mosque near Dera Mushtaq Shah

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ کے قریب نوگراں مسجد کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری۔تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج۔کھڑانگ کلاں نوگراں پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق شاہ کہوٹہ کے رہائشی خالد حسین ولد محمد اسلم نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ اس کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 ماڈل 21 مالیتی ایک لاکھ 34 ہزار نمبری ADZ 3105 پر جمعہ پڑھنے رحمانیہ مسجد نوگراں گیا اور مسجد کے باہر کھڑی کی جس کو نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان ہیں اعلیٰ حکام سے از خو د نوٹس لینے کی اپیل۔

آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد گلزاری

The next government will be of PML-N. Councilor UC Hothala Raja Gulzar Ahmed Gulzari

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اٹھائیس مئی 1998کو پاکستان نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے بدلے میں 6ایٹمی دھماکے کر کے ان کا غرور خاک میں ملا دیا تھا یہ دن ایک سنہری دن ہے جب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حکم پر عالمی دباؤ کے باوجود دھما کے کر کے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تائیس (23)سال قبل 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں جوہری دھماکے کرکے پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی ریاست کے طور پر سامنے آیا تھاانہوں نے کہا کہ ان ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو ‘یوم تکبیر’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان قائد محترم وزیراعظم نوازشریف نیدھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر اور قائدانہ صلاحیتوں کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن انداز میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایاجس کی وجہ سے آج پاکستان کی طرف کوئی بھی دشمن ملک میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ملک کی عوام کی قائد محترم میاں محمد نواز شریف پر لگی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button