Kallar Syedan; Nala Muslimana Community (UK) donates Rs 25 Lakh for the provision of modern laparoscope surgery machine at THQ Hospital, See video
نلہ مسلماناں کمیونٹی (برطانیہ) کی جانب سے 25لاکھ کی عطیات سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں جدید لیپروسکوپ سرجری کیلئے مشین کی فراہمی، اہلِ علاقہ کا اظہارِ تشکر
پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں دیہی علاقہ میں موجود ہونے کی وجہ سے جدید آلات اور مشینری سے محروم تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو دورانِ علاج کافی تکالیف اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا،حکومتِ پنجاب کے اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ پنجاب کے ہر ہسپتال کو جدید مشینری فراہم کر سکیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے ان تمام مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دیارِ غیر میں رہنے والے مخیر حضرات نے اہلِ علاقہ اور بلخصوص ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کے مسائل کو کم کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سرجیکل مشین لیپروسکوپی عطیہ کر دی۔ الحمد اللہ مشین تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نصب ہونے کے بعد ایک مریضہ کے پِتے کا پہلا کامیاب آپریشن بھی کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس مشین کی مالیت تقریباََ 22لاکھ روپے ہے۔ اس موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی، سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل، ڈاکٹر توقیر مقصود، سماجی شخصیت ارشد محمود بھٹی اور اہلِ علاقہ نے دیارِ غیر میں موجود ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ٹی ایچ کیو کے سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل اور دیگر نے اور کہا کہ سائنسی و تکنیکی ترقی کے دور حاضر میں ایجادات اور تخلیقی دنیا انقلابات کی دوڑ میں بہت آگے ہے اور اس ترقی کا ایک شعبہ میڈیسن اور سرجری ہے۔ ادویات جہاں اپنا اثر ختم کر دیں وہاں سرجری کا شعبہ آلات سے لیس انسانی زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ پاکستان کے بیشتر شہری ہسپتال میں جدید میڈیکل آلات اور سہولیات سے آراستہ ہیں لیکن دیہی علاقے ایسی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایسے وقت میں ایک دیہی علاقے میں تحصیل سطح پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیپرو سکوپی جیسی جدید مشینری کا متعارف ہونا نہ صرف علاقہ مکینوں کے لیے سہولت بلکہ طبی امداد کا بہترین زریعہ ہے۔ لیپروسکوپی نہ صرف پیٹ کے امراض کی بہترین تشخیش بلکہ جدید آپریشن کی سہولت سے آراستہ ہے۔ یاد رہے کہ ہسپتال میں پانی کی سخت کمی تھی جس وجہ سے ان ہی عطیات سے تقریباََ تین لاکھ روپے سے واٹر بور مکمل کرا دیا گیا ہے اور ہسپتال میں پانی کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو چکا ہے۔ خدمتِ خلق کا یہ اقدام دیار غیر میں مقیم نلہ مسلماناں تحصیل کلرسیداں کمیونٹی اور دیگر احباب نے اٹھایا جن میں وٹفورڈ سے چوہدری عبدالقدوس، حاجی محمد منیر بھٹی، چوہدری عبدالغفور، چوہدری عبدالرقیب، شہزاد حسین، چوہدری صفدر حسین، حاجی محمد ریاض، حاجی محمد زرین راجہ، طاہر مقصود راجہ، تیمور مقصود راجہ، راجہ محمد فاضل، راجہ زاہد زرین، راجہ حامد زرین، راجہ حسیب نجابت، راجہ عدنان پرویز، محمد ادریس، ساجد اقبال، مسسز حاجی امتیاز علی، حاجی مقصود احمد، حاجی غفور احمد، صغیر احمد بھٹی، ظفیر بھٹی،بابو میر افضل، ڈاکٹر جلیل احمد، ڈاکٹر ارشد احمد، محمد ضیارب، لٹن سے راجہ قیصر رزاق، چوہدری عبدالشکور، بریڈ فورڈ سے طارق بھٹی، لندن سے حاجی مبارک حسین، حاجی شبیر احمد، چوہدری شوکت حسین، چوہدری تجمل حسین، تنویر حسین، آصف حسین، فرحت محمود احمد، اسرار احمد، غلام عباس، نصیر احمد، چوہدری محمد حنیف اور دیگر شامل ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں
Kallar Syedan; According to the details, the Tehsil Headquarters Hospital, Kallar Syedan, was deprived of modern equipment and machinery due to its presence in the rural area, which caused a lot of inconvenience and problems to the patients during treatment.
The Punjab government does not have the resources to Provide modern machinery to every hospital in Punjab. In view of all these problems of Tehsil Headquarters Hospital Kaallr Syedan, the people living abroad have taken up the task of alleviating the problems of the people of the area and especially THQ Hospital Kaallr Syedan Donated machine laparoscopy.
After the machine was installed in Tehsil Headquarters Hospital, the first successful operation of a patient’s address was also performed. Remember that this machine is worth about 22 lakh rupees. On this occasion, Dr. Ali Sajjad Qureshi, MS, THQ Hospital, Dr. Saleem Shehzad Gondal, Surgeon, Dr. Tauqeer Maqsood, Social Personality, Arshad Mehmood Bhatti and the people of the area thanked all the philanthropists abroad who did this work.
This initiative of public service was taken by the Nala Muslimana people living abroad and other friends.