Kallar Syedan; The people of Takal,Choa Khalsa have announced the construction of a bridge
چوآخالصہ کے موضع ٹکال کے لوگوں نے شرقی غربی ٹکال میں حائل نالہ سریں پر اپنی مدد اپ کے تحت پل کی تعمیر کا اعلان
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآخالصہ کے موضع ٹکال کے لوگوں نے شرقی غربی ٹکال میں حائل نالہ سریں پر اپنی مدد اپ کے تحت پل کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس پر اسی لاکھ سے زائد کی لاگت آئے گی اس سلسلے میں ایک نمائندہ اجلاس جمعہ کے روز ڈھوک باباگوہر میں معروف سیاسی سماجی رہنما چوہدری امتیاز حسین کے ڈیرے پر اجتماع منعقد ہوا جس میں تمام لوگوں نے سیاسی وابستگی سے ہٹ کر بھرپور شرکت کی اور اپنی مدد آپ کے تحت پل تعمیر کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر مقامی لوگوں نے امدادی عطیات کے ڈھیر لگا دیئے اور ایک ہی نشست میں ساٹھ لاکھ روپے جمع کر لیئے جبکہ مزید بیس لاکھ کی ادائیگیاں آئندہ چند ایام میں متوقع ہیں چوہدری امتیاز حسین نے گیارہ لاکھ ماسٹر نزاکت حسین نے سات لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے عطیات دیئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد جی جانب سے ان کے فرزند علی شیر خان نے ایک لاکھ کی نقد امداددی تقریب میں چیرمین یوسی چواخالصہ سید راحت علی شاہ،مرزا شوکت،لالہ چوہدری محمد رسول،چیف مہربان خان،چوہدری محمد فاروق اف فیض بخش، چوہدری اصالت،پرویز اختر مغل،حاجی غلام بنگیال،ملک ضیا،عبدالخالق بھٹی،چوہدری فیاق منجوٹھہ سخاوت حسین کنڈ،ڈاکٹر سہیل،چوہدری رشید کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی چوہدری امتیاز حسین پراجیکٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے دیگر ارکان میں ماسٹر نزاکت حسین، ماسٹر پرویز،ماسٹر عبدالرووف،ماسٹر ارشد،کے علاوہ راجہ شوکت،ماسٹر ساجد محمود،چوہدری محمد ازاد،چوہدری منصور،ملک جاوید معاونین ہوں گے چوہدری امتیاز حسین نے اسے علاقہ کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہددی امانت حسین زندگی بھر اس منصوبے کے لیئے کوشاں رہے سابق وزہراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اعلان کیا مگر منصوبے پر کام شروع نہ ہو سکا اور آج لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پل کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ہم اس پل کو چار ماہ کے اندر مکمل
کرکے ٹریفک کے لیئے کھول دیں گے پل سولہ فٹ کشادہ ہو گا جس سے نہ صرف موضع ٹکال کی درجنوں بستیاں باہم منسلک ہو جائیں گی بلکہ اس سے ڈھوک بابا فیض بخش منجھوٹھہ اور سموٹ تک کی آبادیاں براہ راست چواخالصہ سے منسلک یو جائیں گی اور لاکھوں لوگوں کو مختصر سفر کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔
Kallar Syedan; The people of Takal, Choa Khalsa have announced the construction of a bridge at a cost of over Rs. 80 Lakh . A gathering was held at the residence of Chaudhry Imtiaz Hussain in which all the people participated without any political affiliation and supported the decision to build the bridge from their own pocket.
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں ایک نیا محاز کھل گیا ایم ایس کی جانب سے ڈاکٹروں اور ماتحت عملے کو غلیظ گالیاں
Allegations of MS insults doctors and subordinates at thq hospital
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں ایک نیا محاز کھل گیا ایم ایس کی جانب سے ڈاکٹروں اور ماتحت عملے کو غلیظ گالیاں اور ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ پر عملے نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے کلرسیداں ہسپتال میں پیش آنے والے پے درپے ناخوشگوار واقعات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ینگ ڈاکٹرز اور دیگر ماتحت عملے نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے علی سجاد قریشی ایم ایس تعنیات ہوئے ہیں ان کی نااہلی اورناتجربہ کاری ہسپتال کی عمدہ کارکردگی کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ان کی انتظامی معاملات میں گرفت نہ ہونے سے مسائل جنم لیتے ہیں اور پھر یہ مسائل کو باوقار انداز میں حل کرنے کی بجائے ڈاکٹرز ماتحت عملے حتٰی کہ کلاس فور ملازمین تک کو بھی سرعام غلیظ گالیاں دیتے ہیں ڈاکٹروں اور ماتحت عملے سے ان کا تعلق گالیوں کا ہی رہ گیا ہے ایم ایس نے پی ٹی آئی عہدیداران کی موجودگی میں بھی ماتحت عملے کو گالیاں دی ہیں ڈاکٹروں نے ینگ کنسلٹنٹ ایوسی ایشن نامی تنظیم قائم کرکے اس کا باضابطہ اجلاس آئندہ پیر کو کلرسیداں ہسپتال میں طلب کر لیا ہے جس میں ایم ایس کے رویئے کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد نماز جمعہ مرید چوک کلرسیداں سے راجہ ازرم حمید سیالوی کے قیادت میں ریلی نکالی گئی
A rally was held from Mureed Chowk after Friday prayers to show solidarity with Palestinian and against Israeli atrocities.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد نماز جمعہ مرید چوک کلرسیداں سے راجہ ازرم حمید سیالوی کے قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں کلرسیداں کی تحصیل انتظامیہ،پولیس اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی شرکا ریلی نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی چیف افیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی اس مشکل وقت میں تنہا نہیں ہیں پاکستان کا ہر شہری اور حکومت ان کیساتھ کھڑی ہے ہمارے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بہتر سفارتکاری کی بدولت اسرائیل نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے پاکستان نے ترکی اور دیگر دوست ممالک کے تعاون سے اسرائیل کو مظالم بند کرنے پر مجبور کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھرکتے ہیں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ فلسطینی مسلمانوں کو مسلمان ہونے کی سزادی جا رہی ہے عالمی ادارے اپنی قراردادوں پر عملدرامد کرانے میں ناکام ہیں علامہ ذبیر تبسم نے کہا کہ عالمی انصاف کے ٹھیکیدار مسلمانوں سے روائیتی تعصب اور نفرت کا اظہار کر رہے ہیں ان کا دہرا معیار عالمی امن کے لیئے خود خطرہ بن چکا ہے تقریب میں ایس ایچ او قیصر محمود ستی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— صدرتحصیل کلر سیداں آصف محمود کیانی کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان کے قافلے نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں یاسر منصور، قمر ایاز خان،،راجہ آفتاب جنجوعہ،نمبردار عنصر،راجہ رفیع، عثمان شاہد،ہمایوں خان کیانی،محمدگلفراز بٹ،حاجی غلام اسرار جٹ،،سجاد حسین شاہ،محسن سیٹھی،سید جنید عباس،چوہدری عبدالمجید،راجہ محمد شبیر،چوہدری حنیف،راجہ واجد،چوہدری محمد وقاص،ناصر جاوید اور ہارون جنجوعہ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔دریں اثناء جماعت اسلامی کلر سیداں کے ناظم جاوید اقبال کی زیر قیادت مقامی عہدیدار اور کارکنان بھی راولپنڈی میں احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے کلر سیداں
سے روانہ ہوئے۔اس موقع پر شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے،ہم فلسطینی بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
معروف شاعر اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے کلرک عبدالرحمان واصف اور اس کے دو بھائیوں کے خلاف ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا
A case has been registered against well-known poet and assistant commissioner of clerks Abdul Rehman Wasif and his two brothers for firing and injuring a citizen.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف شاعر اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے کلرک عبدالرحمان واصف اور اس کے دو بھائیوں کے خلاف ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا وقوعہ کے وقت عبدارحمان واصف اے سی دفتر کلر سیداں موجود تھے سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا کہوٹہ پولیس نے احسان یعقوب کی درخواست پر اسے گولی مار کر زخمی کرنے کے الزام میں عبدالرحمان واصف اور ان کے دیگر دو بھائیوں کے خلاف زیردفعہ 324ت پ مقدمہ درج کر لیا پولیس کی ایف آئی ار میں وقوعہ کا جو وقت تحریر کیاگیااس دوران عبدالرحمان واصف اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کی موجودگی میں دفتر میں حاضر رہے اے سی کلرسیداں نے ان کی کلر موجودگی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے جس کے بعد سی پی او راولپنڈی نے بھی واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے ادھر کلرسیداں کی ادبی تنظیموں،شعرا اور صحافیوں نے بھی عبدالرحمان واصف کے خلاف فائرنگ کے الزام میں مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحمان واصف ادبی حلقوں میں مقبول شہرت رکھتے ہیں یہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں ان کا اوڑھنا بچھونا ادب رہا ہے انہیں فائرنگ جیسے واقعہ میں ملوث کرکے ان کی شخصیت اور کردار کو مسخ کرنے کی بھونڈی کوشش قرار دیتے ہوئے انہیں فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Police have registered a case against a man for drinking alcohol.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ مسمی اذکار الفت سکنہ ممیام کو اپنے والد اور رشتہ دار نشہ کی حالت میں پیراں والے چوک لے کر آئے جس کے منہ سے شراب کی بو آ رہی تھی اور اس دوران وہ اپنے والد کو گالم گلوچ کر رہا تھا۔اس کا ملاحظہ جسم کیا گیا تو سر کی دائیں جانب معمولی زخم کا نشان بھی تھا جسے طبی ملاحظہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں روانہ کیا گیا جہاں سے ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر نے نشہ کرنے کی تصدیق کی۔
نعت خواں طارق عزیز کی والدہ کو پراناسروھا میں سپرد خاک کر دیا گیا
Naat singer Tariq Aziz’s mother passed away in village Parana Sorha
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نعت خواں طارق عزیز کی والدہ کو پراناسروھا میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،ذین العابدین عباس،چوہدری مشتاق حسین،مسعود بھٹی،عاطف اعجاز،راجہ پرویز اختر منہاس،حکیم طاہر عباس،راجہ طارق محمود،سردار صلاح الدین احمد اور دیگر نے شرکت کی۔