Kallar Syedan; Police seized car and registered a case against driver Raja Arsalan for driving the sports car on Kallar Bypass with utmost negligence and carelessness.
کلر بائی پاس پر اسپورڑس کار انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلانے پر سٹی ٹریفک پولیس نے کلرسیداں نے کار قبضہ میں لے کر ڈرائیور راجہ ارسلان کے خلاف مقدمہ کے اندراج
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر بائی پاس پر اسپورڑس کار انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلانے پر سٹی ٹریفک پولیس نے کلرسیداں نے کار قبضہ میں لے کر ڈرائیور راجہ ارسلان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے استغاثہ مرتب کرکے تھانے ارسال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انچارج ٹریفک پولیس کلرسیداں عمران خان دیگر ملازمین کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ الائیڈ چوک کی جانب سے ایک اسپورٹس کار نمودار ہوئی جسے انتہائی غفلت لاپرواہی سے سڑک پر سکڈنگ کرتی چلی جا رہی تھی اسے مشکل سے قابو کیا گیا مگر اس دوران اس کا ڈرائیور راجہ ارسلان سکنہ لونی مشراں اور اور اس کا ساتھی بلال سکنہ محلہ غوثیہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اسپورٹس کار قبضے میں لے کر ایف آئی آر کے اندراج کے لیئے استغاثہ مرتب کرکے پولیس اسٹیشن روانہ کر دیا گیا۔
Kallar Syedan; City Sports Police have seized a sports car and a case against the driver Raja Arsalan. According to details, in-charge traffic police Kallar Syedan Imran Khan was on duty along with other employees when a sports car appeared from Allied Chowk which was skidding on the road with utmost carelessness. The driver Raja Arsalan of Looni Mishra and his accomplice Bilal of Mohalla Ghousia managed to escape. The sports car was seized and a case was registered.
موسم گرما شروع ہوتے ہی اندرون شہر بجلی کے بحران
Inner city power crisis as summer season begins
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں موسم گرما شروع ہوتے ہی اندرون شہر بجلی کے بحران نے مستقل ڈیرے ڈال لیئے روزانہ درجنوں مرتبہ بجلی جاتی آتی ہے جسے ذمہ داران پرمٹ کا نام دیتے ہیں مگر یہ بتانے سے گریزاں ہیں کہ رات دو بجے اور چار بجے ان کو کون کس کام کے لیئے پرمٹ جاری کرتا ہے موسم سرما میں مسلسل شاخ تراشی کے نام پر بجلی صبح نو بجے سے دن دوبجے تک بند رکھی گئی مگر شاخ تراشی سمیت مرمت کا کوئی کام کیا ہی نہیں گیا اگر مرمت کاکام اس وقت مکمل کر لیا جاتا تو آج گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا شہریوں کو سامنا نہ کرنا پڑتا شدید گرمی ہو یا تپتی دھوپ بارش ہو یا بادل گرجیں ذرا سی تیز ہوا بھی چلے تو کلرسیداں شہر میں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے کوئی شہریوں کا پرسان احوال نہیں ہے جو ادارہ کلرسیداں شہر کو بلا تعطل بجلی مہیا نہیں کرسکتا وہ دوردراز کے دیہات میں کیا خاک سروس مہیا کرتا ہوگا؟شہریوں نے کلرسیداں شہر میں بجلی کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے
چوہدری احسان جندران جانبر نہ ہو سکا اور سترہ ایام بعد ہسپتال میں چل بسا
Chaudhry Ehsan Jindran could not recover and died in hospital 17 days later after drinking fizzi drink in Choa Khalsa
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—فریز شدہ مشروب پینے پر نوجوان چوہدری احسان جندران جانبر نہ ہو سکا اور سترہ ایام بعد ہسپتال میں چل بسا احسان جندران افتخار جندران کا فرزند تھا اور چوآخالصہ بازار میں دوکان کرتا تھا اس نے بعد دوپہر گھر واپس آ کر غسل کیا اور فریج میں فریز شدہ مشروب کی بوتل کے چند گھونٹ ہی پیئے تھے کہ اس کی طبیعت خراب ہو گئی اسے راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں پر اسے وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا مگروہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔نماز جنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں چئیر مین سید راحت علی شاہ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،شیخ کلب عباس جعفری،مسعود بھٹی،اسحاق حیدری،شیخ غلام شبیر،وقاص گجر،شیخ سعید احمد،قاضی سہیل افتخار،شیخ مستحسن اور دیگر نے شرکت کی۔
ڈکیتی کے فرضی واقعہ کی کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج ملزم گرفتار
A case has been registered against the caller of the alleged robbery
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—15 پر ڈکیتی کے فرضی واقعہ کی کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق مہمند ضلع سے تعلق رکھنے والے نعمت اللہ پٹھان نے 15 پر کال کرکے روات کلر روڈ پر اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی اطلاع کی کہ دو ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار چار ملزمان اس سے پچاس ہزار روپے چھین کر لے گئے ہیں جبکہ نعمت اللہ نے ہنڈا موٹرسائیکل خود شاہ باغ میں ہی محمد علی سکنہ مینگورہ حال مقیم شاہ باغ کے کباڑ خانے میں کھڑا کیا اور اپنے ہی بہنوئی کے خلاف ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لیئے 15پر ڈکیتی کی اطلاع کی جو غلط ثابت ہوئی جس پر کلرسیداں پولیس نے نعمت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔
کنویں کی صفائی کے دوران چار مزدور دھویں سے بے ہوش ہو گئے
While cleaning the water well, four workers fainted from the smoke
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کنویں کی صفائی کے دوران چار مزدور دھویں سے بے ہوش ہو گئے چوکپنڈوری مندرہ روڈ پر واقع گاوں موہڑہ نوجو میں چار مزدوروں نے ایک کنویں کی صفائی کے لیئے جنریٹر چلا رکھا تھا جس کے دھویں کی وجہ سے کنویں میں کام کرنے والے توحید انور عمر اٹھارہ سال،نگاہ حسین عمر بیس سال،اجمل عمر بائیس سال اور قاسم عمر بتیس برس بت ہوش ہو گئے جنہیں ریسکیو نے ریکور کر کے انہیں ابتدائی طبی امداد دی جس سے وہ ہوش میں آ گئے۔
مرید چوک سے مین چوک تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان
Public rally to be taken out on Friday from Mureed Chauk Expressing solidarity with the Palestinians
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ادارہ تعلیمات اسلامیہ کلرسیداں کے کنوینیئر راجہ ازرم حمید سیالوی نے بعد نماز جمعہ مرید چوک سے مین چوک تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
مرزا غضنفر علی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں انتقال کر گئے
Mirza Ghazanfar Ali passed away in Manchester, UK
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مرید چوک کلر سیداں میں ویلڈنگ ورکس کے حاجی صوفی اظہر کے بھائی مرزا غضنفر علی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز جمعہ دن گیارہ بجے ڈھوک کنڈ گوجرخان روڈ کلر سیداں میں ادا کی جائے گی