DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A married woman from Bihye Mehar Ali killed after being hit on the head with a brick in Barnala

کلر سیداں کی شادی شدہ خاتون آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں سر پر اینٹ لگنے سے جاں بحق

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کی شادی شدہ خاتون آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں سر پر اینٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی جسے کلر سیداں کے قریب بھیائی مہر علی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔27 سالہ مقتولہ کی شادی آزاد کشمیر میں فیصل نامی شخص کیساتھ ہوئی تھی اور اس کے بطن سے تین بیٹے بھی ہیں۔گزشتہ روز بچوں سے شروع ہونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی اس دوران دونوں طرف سے پتھروں اور اینٹوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں فیصل اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقتولہ کے بھائی بابر حسین اور جنرل کونسلر حاجی جلیل آزاد کشمیر پہنچ گئے اور مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کروانے کے بعد تدفین کیلئے آبائی گاؤں بھیائی مہر علی لے آئے جہاں مقتولہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; A married woman of Kallar Syedan ​​died after being hit on the head with a brick in Barnala area of ​​Azad Kashmir. She was buried in Bihye Mehar Ali. The 27-year-old victim was married to a man named Faisal in Azad Kashmir. The fight that started yesterday between the children and reached the adults, during which Faisal and his wife were severely injured as a result of free use of stones and bricks by both sides. The woman succumbed to her injuries. As soon as the incident was reported, the victim’s brother Babar Hussain and Haji Jalil reached Azad Kashmir and after conducting postmortem, the body was brought to her native village Bihye Mehr Ali for burial.

قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم اسد حسین کی گرفتاری کیلئے ریڈ کے دوران سہولت کار کرامت حسین کو گرفتار کر لیا

Facilitator Karamat Hussain arrested during raid for Asad Hussain wanted in murder case

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم اسد حسین کی گرفتاری کیلئے ریڈ کے دوران سہولت کار کرامت حسین کو گرفتار کر لیا۔ملزم کرامت حسین جو اشتہاری مجرم کا والد بھی ہے نے اپنے گھر میں پناہ دے رکھی تھی اور ریڈ کے موقع پر فرار ہونے میں مدد کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کار کرامت حسین کو گرفتار کر لیا۔دریں اثناء کلر سیداں پولیس نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کاشف جاوید کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری مجرم نے سال 2014سے کلر سیداں پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے راہ فرار اختیار کر رکھی تھی کہ گزشتہ روز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے اینٹیں چوری کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

Kallar Syedan police station registered a case against a person for stealing bricks

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے اینٹیں چوری کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد اسحاق سکنہ بھاگسانہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کلر سیداں گوجرخان روڈ پر تعمیراتی میٹریل اینٹ ریت بجری کا ٹھیہ قائم کر رکھا ہے جس سے گزشتہ روز تقریبا تین ہزار اینٹ چوری کر لی گئی جس پر میں نے مشکوک افراد پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا اور نگرانی کیلئے پہرہ دیتے رہے۔گزشتہ روز رات تقریبا ساڑھے 12بجے کے قریب ایک ٹریکٹر جو کہ بغیر نمبر پلیٹ تھی بمعہ ٹرالی جس میں تین اشخاص سوار تھے موقع پر اینٹیں لوڈ کرتے ہوئے پائے گئے تو ہم بھی موقع پر پہنچ گئے جن میں سے دو افراد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ایک شخص جس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ہم پر ٹریکٹر ٹرالی چڑھانے کی کوشش کی اسے قابو کر لیا اور پولیس کو اطلاع دے دی جس پر سب انسپکٹر ملک محمد افضل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ٹریکٹر ٹرالی جس میں 700کے قریب اینٹ لوڈ کی گئی تھی کو قبضہ میں لے لیا اور ملزم بشارت سکنہ لونی جندراں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم نے دوران تفتیش اس سے قبل ٹھیے سے چوری ہونے والی اینٹوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے

PML-N’s negotiations on electoral reforms is very unfortunate

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ترقی کے نئے راستے کھول دے گا،عمران خان مسلم امہ کے رہنما کے طور پر ابھر رہے ہیں،ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل جب سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کروانے کیلئے وزیر اعظم نے اپنی کاوشوں کا ذکر کیا تو نام نہاد لبرل مافیا نے مذاق اڑایا، وہ خواب اب حقیقت بن رہا ہے۔عمران خان کا حالیہ دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پرتباک استقبال امید کے نئے دریچے کھول دے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ پنکچر لگا کر اقتدار حاصل کرتی رہی۔انتخابی اصلاحات عوامی مفاد کا معاملہ ہے اسے عوامی نمائندے ہی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button