Japan; Ch Ghalib Hussain of Kallar Syedan and Japan, persuaded Japanese firm for donation of 130,000 Corona kits for Pakistan .
کلر سیداں کے جاپان میں مقیم چو ہد ر ی غا لب حسین کی کوششوں سے پاکستان میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے جاپانی فرم کی جانب سے ایک لاکھ تیس ہزار کورونا کٹس کی ڈونیشن
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کی یوسی منیاندہ کے چیئرمین چو ہد ری صد ا قت حسین کے بھا ئی عز م نو و یلفیئر ٹر سٹ کے چیئر مین اور جاپان میں مقیم چو ہد ر ی غا لب حسین اور فرید حسین کی کوششوں سے جاپانی فرم کی جانب سے پاکستان میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ تیس ہزار کورونا کٹس کی ڈونیشن جاپان میں پاکستان ایمبیسی کے حوالے کی گئی۔ جو آئندہ چند ایام میں پاکستان پہنچ جائیں گی پاکستان ایمبیسی جاپان نے اپنی ویب سائٹ پر چوہدری غالب حسین اور فرید حسین کی جاپانی فرم کو پاکستان کے لئے امداد فراہم کرنے پر قائل کرنے کی کاوشوں کو سراہااور اسے اپنے پاکستانی بھائیوں کے لیے عید کے موقع پر تحفہ قرار دیا اور کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو اس مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنی چاہئیے مقامی حلقوں نے چوہدری غالب حسین کے اس عمل کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی۔