DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Aqib Janjua Shaheed of Maira given full military honor at his namaz e janaza by Pak Army

شہیدوں کی دھرتی ہے، جسے کہوٹہ کہتے ہیں کہوٹہ میرا مٹور کا رہائشی سپاہی راجہ عاقب جنجوعہ وطن عزیز پر قر بان ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شہیدوں کی دھرتی ہے، جسے کہوٹہ کہتے ہیں کہوٹہ میرا مٹور کا رہائشی سپاہی راجہ عاقب جنجوعہ وطن عزیز پر قر بان ہو گیا۔سپاہی راجہ عاقب جنجوعہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاکہوٹہ یونین کونسل مٹور ڈھوک میرا کا رہائشی فوجی جوان دوران آپریشن سیاہ چین گلیشیر گیانک سیکٹر میں شہید ہو گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مٹور کا رہائشی فوجی جوان راجہ عاقب جنجوعہ جو سیاہ چین میں فرائض سرانجام دے رہا تھا ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا شہید کی نماز جنازہ ان کے نواحی گاوں میرا میں ادا کر دی گی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کے علاوہ عسکری سول اور مختلف مکتب فکر کے افرد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید کے درجات بلندی کے دعا فرمائی۔اس موقع پر پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اورشہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

Raja Aqib Janjua Shaheed

Kahuta; Raja Aqib Janjua Shaheed, a resident soldier of village Maira Mator, has sacrificed his life for his homeland. Soldier Raja Aqib Janjua Shaheed was buried with full military honors. According to details, Raja Aqib Janjua, a resident of Maira area of ​​Kahuta Tehsil, who was serving in Black China, was martyred while fighting against anti-national elements. The funeral was be held in his village Maira. The martyr was buried with full military honors. Apart from the people of the area, a large number of people from the military, civil and various schools of thought attended the funeral prayers and offered prayers for the elevation of the ranks of the martyrs.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان ان ایکشن تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن

Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan Grand operation against encroachments

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان ان ایکشن تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن ہزاروں روپے جرمانہ سامان ضبط ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین ماسک بھی تقسیم کیے تمام تاجر وں سوزکی والوں رہڑی والوں کو وارننگ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کسی سے کوئی رعایت نہیں کریں گے اے سی کہوٹہ تفصیل کے مطابق اے سی کہوٹہ یاسر رضوان کا عملہ سمیت تجاوزات کے خلاف آپریشن ٹی ایم اے کے راجہ عمر حیات، راجہ عامر، سول ڈیفنس کے عبدالشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی،تصدق حسین، محمد سجاد اورپولیس اہلکاران کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا اپنی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کا شدید رش تھا تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام تھی ایسا لگتا تھا کہ چاند رات ہے اے سی کہوٹہ یاسر رضوان نے کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے جرمانے سامان ضبط اور کچھ کو وارننگ بھی دی اے سی کہوٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسر ی لہر شدید ہے ہم سب کو ایس او پیز پر عمل در آمد کرنا چاہیے تاجروں کو بھی چاہیے کہ وہ ہجوم نہ لگائیں رہڑی والے بھی غریب لوگ ہیں انکو متبادل جگہ دیں گے تجاوزات کی میں خود نگرانی کرونگا ٹھیکدار سے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ مٹی کو اٹھائے یاسر رضوان نے مزید کہا کہ رمضان سستابازار سمیت عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور اقدام کر رہے ہیں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ہوگی

تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف معروف علمی وادبی شخصیت راجہ مشتاق احمد جنجوعہ دادا بن گئے

The author of the history of Janjua Rajput and a well-known scholar and literary figure Raja Mushtaq Ahmad Janjua congratulated on birth of his grandson

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف معروف علمی وادبی شخصیت راجہ مشتاق احمد جنجوعہ دادا بن گئے ان کے صاحبزادے راجہ مدثر جنجوعہ کے گھر دو بیٹیوں کے بعد اللہ پاک نے بیٹے کی نعمت سے نوازہ۔جنجوعہ راجپوت خاندان کی معروف علمی، ادبی،سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیات راجہ سدھیر احمد جنجوعہ، راجہ فہیم انور جنجوعہ،راجہ عتیق جنجوعہ،راجہ بشیر جنجوعہ آف دوبیرن کلاں تحصیل کلر سیداں،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ، طیب جہانگیر جنجوعہ، راجہ اشتیاق جنجوعہ،راجہ افضال جنجوعہ اور دیگر ان کے دوستوں نے ان کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بچے کو والدین کے حق میں بابرکت فرمائے اللہ پاک اس بچے کو صالح جوانی عطا ہو اور والدین اور اہل خانہ کو اس بچے کا حسن سلوک اور بھلائی نصیب ہو۔ اللہ تعالی اسے اپنی برادری اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button