DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Establishment of Kahuta Sweets Union Malik Luqman appointed President, Malik Abdul Qayyum General Secretary

کہوٹہ سویٹس یونین کا قیام ملک لقمان صدر، ملک عبدالقیوم جنرل سیکرٹری مقرر

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ سویٹس یونین کا قیام ملک لقمان صدر، ملک عبدالقیوم جنرل سیکرٹری مقرر جبکہ دیگر عہدیدران میں ملک رفاقت حسین سر پر ست اعلیٰ،ملک اظہر نائب صدر اور محسن خزانچی کے لیے انتخاب کیا گیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کے ایک مقامی آفس میں کہوٹہ میں موجود مشہور ومعروف سویٹس شاپس کا ایک اہم اجلاس ہو ا جس میں باہمی مشاورت اور متفقہ رائے سے کہوٹہ سویٹس یونین کا قیام میں لا یا گیا جس کے مطابق الغنی سویٹ اینڈ بیکرزمٹور روڈ کے ملک لقمان صدر، پاکیزہ سویٹس اینڈ بیکرزچھنی بازار کے ملک عبد القیوم جنرل سیکرٹری، کنگ بیکرز مٹور چوک کے ملک رفاقت سر پر ست اعلیٰ،سٹی بیکرزمیلاد چوک کے ملک اظہر اقبال نائب صدر اور محسن بیکرز کلر چوک والے محسن کو خزانچی منتخب کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم پر جو زمہ داری ڈالی گئی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گئے۔

Kahuta Sweets Union was formed with Malik Luqman as President, Malik Abdul Qayyum as General Secretary and Malik Rafaqat Hussain as head, Malik Azhar as Vice President and Mohsin Khazanchi as other office bearers. An important meeting of well-known sweets shops was held in which Kahuta Sweets Union was formed through mutual consultation and consensus. According to this, Malik Luqman Saddar of Al-Ghani Sweets and Bakers Motor Road, Malik Abdul Al-Qayyum General Secretary, Malik Bakar Mator Chowk’s Malik Rafaqat Sar-e-Aala, City Bakers Milad Chowk’s Malik Azhar Iqbal Vice President and Mohsin Bakers Kallar Chowk’s Mohsin were elected Treasurer.

پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیداروں راجہ طاہر محمود صدرراجہ اورنگزیب دھنیال،راجہ شاہد مبارک،قاضی محمد عمران،راجہ تیمور اختر،راجہ محمد اشراق اورطاہر عمران ستی نے میڈیا سے گفتگو

Punjab Teachers Union officials spoke to the media.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیداروں راجہ طاہر محمود صدرراجہ اورنگزیب دھنیال،راجہ شاہد مبارک،قاضی محمد عمران،راجہ تیمور اختر،راجہ محمد اشراق اورطاہر عمران ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاموجودہ حکومت کی تعلیمی پالیسی کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ ٹیچرز بھی مشکلات کا شکارہیں پہلے ڈینگی مچھر اور اب ایس ٹی آر لگا کر ٹیچرز کو تبادلوں سے محروم کر دیا گیاپچھلی حکومت نے تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب کے ہرپرائمری سکول میں چار اساتذہ کو لازمی قرار دیا تھا اور بالکل اسی طرح ایلمیٹری اور ہائی سکولوں میں تعداد کے لحاظ سے اساتذہ کو بھرتی کیا گیاجس کی وجہ سے نہ صرف سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا اور سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوالیکن موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تمام پرائمری اسکولوں میں سے چار کی بجائے تین ٹیچرز کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں سے بچوں کے ڈراپ ہونے کی روشو میں اضافہ ہوا ہے متوازن پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے والدین کے ساتھ ٹیچرز میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ ایک طرف ان تین سالوں کے اندر بہت سے خالی سیٹوں کے با وجود حکومت ٹیچرز کی بھرتی نہیں کر رہی اور دوسری طرف ایس ٹی آر لگا کر ٹیچرز کے تبادلے جات کو بھی روکا جا رہا ہے اور فی میل ٹیچرز جو دور دراز علاقوں میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہے گھر کے قریب سیٹ خالی ہونے کے باوجود ایس ٹی آر کی وجہ سے تبادلے سے محروم کیا جا رہا ہے دوسری طرف اس وبا کے اندر بھی ٹیچرز کو ڈینگی مچھر کی تصاویر بنانے کے لیے ہر روز سکول بھج جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ٹیچر یونین کے عہدیداروں راجہ طاہر محمود صدرراجہ اورنگزیب دھنیال،راجہ شاہد مبارک،قاضی محمد عمران،راجہ تیمور اختر،راجہ محمد اشراق اورطاہر عمران ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button