DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Wheat threshing started in surrounding areas of Kahuta. Farmers pleased with harvest

کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتا ق شاہ، دکھالی، لونہ سیداں اور گرد و نواح میں گندم گھوائی کا سلسلہ شروع فضل اچھی ہونے پر زمینداروں کا اپنے رب کے حضور سجد ہ ریز ہو کر شکر ادا کیا

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتا ق شاہ، دکھالی، لونہ سیداں اور گرد و نواح میں گندم گھوائی کا سلسلہ شروع فضل اچھی ہونے پر زمینداروں کا اپنے رب کے حضور سجد ہ ریز ہو کر شکر ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتا ق شاہ، دکھالی، لونہ سیداں اور گرد و نواح میں گندم گھوائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے زمیندار روزہ رکھ کر شدید گرمی کی حالت میں گندم کی کٹائی کر رہے ہیں کٹائی کے ساتھ ہی گھوائی کا عمل بھی جاری تھریشر مشینوں کے مالکان 1800روپے فی گھنٹہ وصول کر ر ہے ہیں جو کہ سر ا سر زیاتی ہے مگر انتظامیہ نام کی چیز ناں ہونے کی وجہ سے من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں کہوٹہ کے گر د ونواح کے زمیندار اچھی فصل ہونے پر اپنے رب کے حضور سجد ہ ریز ہو کر شکر ادا کر رہے ہیں۔

Kahuta; Wheat threshing started in Dera Mushtaq Shah, Dakhali, Luna Syedan ​​and surrounding areas of Kahuta. The landlords prostrated thanked Allah for the good fortune of harvest. Farmers are harvesting wheat in extreme heat by also fasting. The thrasher machine owners are charging Rs. 1800 per hour which is an exorbitant amount.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi visits Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ مسلم لیگ ن کے درینہ کارکن سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ محمد یعقوب کی وفات پر فاتحہ خوانی۔بق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ محمد یعقوب جو چند دن قبل وفات پا گئے تھے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی جو کراچی میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے وہاں مصروف رہے گذشتہ روز روز وہ اہر پورٹ سے سیدھے کہوٹہ آئے اور اپنے درینہ ساتھی کارکن مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ محمد یعقوب (مر حوم) کی رہائش گاہ آے اور ان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ان کے صاحبزادگان راجہ افضال،راجہ اعتزاز اور بھتیجے راجہ طارق عظیم سے اظہار افسوس کیا اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مر حوم کی سیاسی زندگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مر حوم نے ساری زندگی عوامی خدمت والی سیاست کو فروغ دیا انہوں نے میاں برادران کی جلاوطنی کے دروان جتنے کی احتجا ج ہوئے وہ کہوٹہ سے اسپیشل شرکت کے لیے اسلام آباد آتے ان کی وفات سے کہوٹہ شہر کی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا اس موقع پر چیئرمین راجہ ظہور اکبر، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،مولانا عبد اللہ عباسی، راجہ معراج اسلم،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ، سر فرا ز قریشی،کیانی رضوان اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button