Kallar Syedan; Two people were injured and rushed to hospital after a land dispute erupted in Morra Bukhtan
زمین کے درینہ تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—زمین کے درینہ تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔عرفان پاشا سکنہ موہڑہ بختاں نے پولیس کو مضروبی حالت میں بیان دیا کہ گزشتہ رات 8 بجے کے قریب، میں اپنے بہنوئی زبیر اختر اور دیگر کے ہمراہ ٹریکٹر پر گندم لینے کیلئے اپنی زمین پر جا رہا تھا اور جب ہم ٹریکٹر لے کر موہڑہ بختاں چوک پر پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار اشخاص جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے سامنے آ گئے۔ وقار نے رائفل نکال لی اور پہلا فائر مجھ پر کیا جو مجھے دائیں ٹانگ پر لگا، پھر ثاقب نے فائر پسٹل کیا جو زبیر اختر کی بائیں ٹانگ پر لگا جس سے ہم دونوں زخمی ہو گئے۔ملزمان کے ہمراہ دیگر دو نامعلوم افراد کے پاس بھی اسلحہ تھا جو ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔
Kallar Syedan; Two people were injured and rushed to the hospital in a land dispute. Police registered a case. Irfan Pasha, a resident of Mohra Bakhtan, told the police that he was in critical condition last night. He was going to his land with his brother-in-law Zubair Akhtar and others on a tractor to fetch wheat and when we reached Mohra Bakhtan Chowk with the tractor, four persons on two motorbikes armed with firearms came forward, Waqar pulled out a rifle and fired at me first which hit me on the right leg, then Saqib fired a pistol which hit Zubair Akhtar on the left leg injuring both of us. The accused along with two other unidentified persons also There were weapons that kept firing in the air, after which they managed to escape from the scene.
چوآخالصہ کے کاشتکاروں نے اپنے نام کرکے کلرسیداں کو بہترین زرعی تحصیل ثابت کردیا
Farmers of Choa Khalsa have proved that Kallar Syedan is the best agricultural tehsil
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محکمہ زراعت توسیع کے اس سال گندم کے پیداواری مقابلے میں ضلع راولپنڈی کی پہلی چار پوزیشنیں کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے کاشتکاروں نے اپنے نام کرکے کلرسیداں کو بہترین زرعی تحصیل ثابت کردیا گزشتہ برس بھی ضلع بھر میں پہلی دو پوزیشنیں کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے کاشتکاروں نے حاصل کی تھیں جبکہ اس برس ضلع بھر کی پہلی چاروں پوزیشنیں کلرسیداں کے کاشتکاروں نے اپنے نام کر لیں پہلی پوزیشن یوسی چوآخالصہ کے گاوں ٹکال کے شاہد محمود نے حاصل کی جس نے فی ایکڑ 47من 81 گرام پیداوار حاصل کی دوسری پوزیشن چوآخالصہ شہر کے چوہدری ابرار احمد نے فی ایکڑ 47من 33گرام کی پیداوار کے ساتھ حاصل کی تیسری پوزیشن بھی چوآخالصہ کے گاوں ٹکال کے چوہدری امتیاز حسین نے فی ایکڑ 44من 500گرام پیداوار کے ساتھ حاصل کی جبکہ چوتھی پوزیشن بھی چوآخالصہ شہر کے ہی چوہدری وقاص احمد نے فی ایکڑ 39من 818 گرام پیداوار کے ساتھ حاصل کی۔اس طرح گندم کے پیداواری مقابلے کی پہلی چاروں پوزیشنیں کلرسیداں کی یوسی چوآخالصہ کے کاشتکاروں نے جیت کر منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔دوسری اور تیسری پوزیشن دو حقیقی بھائیوں نے حاصل کی ہیں۔ادہر کاشتکاروں نے شکوہ کیا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پیداواری مقابلوں میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو باالترتیب تین دو اور ایک لاکھ کا انعام دیا جاتا تھا مگر نئے پاکستان میں انعام کا صرف اعلان کیا جاتا ہے عملاً کاشتکار کو دیا کچھ بھی نہیں جاتا جبکہ کھاد پر سرکاری سبسڈی اعلان کے باوجود کاشتکاروں کو نہیں ملتی۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1500 پتنگیں برآمد کرلیں
Kallar Syedan police, acting on a tip-off, recovered 1,500 kites
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 1500 پتنگیں برآمد کرلیں۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک سوزوکی ہری پور سے کلر سیداں سے آ رہی ہے جس میں کافی مقدار میں سامان پتنگ بازی موجود ہے جس پر پولیس نے شاہ باغ کے قریب ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی اور اس دوران ایک سوزوکی کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر چیک کیا گیا تو اس میں مختلف سائز اور رنگوں میں 1500 پتنگیں اور چار عدد اے سی لوڈ کئے ہوئے تھے۔فرنٹ سیٹ پر بیٹھے شخص محمد عمر نے دریافت پر بتایا کہ وہ یہ پتنگیں ہری پور سے لے کر آ رہے ہیں جس پر پولیس نے تمام سامان قبضے میں لے کر محمد سلیمان،زعفران،نزاکت علی اور محمد فہیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں دو خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
Police have registered a case against six people, including two women, for trying to seize landin Dhok Hayat Buksh
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں پولیس نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش میں دو خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ میں نامزد خاتون نیلو کلر سیداں میں زمینوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیئے مستقل درد سر اور خوف کی علامت سمجھی جاتی تھی شبیر اختر ڈھوک ئیات بخش نے پولیس کو درخواست دی کہ ہماری ملکیتی زمین پر رات کے وقت بشارت حسین،نیلو،فرح ناز اور دیگر نے پانچ چھ افراد نے زبردستی ہماری زمین پر بلاک لگاکر قبضہ کرنا شروع کردیا ہماری دادرسی کی جائے کرسیداں پولیس نے دوخواتین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا