DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Elderly men and women who came to get corona vaccine were humiliated, authorities asked to take notice

کہوٹہ کلب میں کرونا ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے بزرگ مر د و خواتین زلیل و خوار۔اہل علاقہ نے وفاقی و صوبائی وزیر صحت سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کلب میں کرونا ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے بزرگ مر د و خواتین زلیل و خوار۔دو ر دراز کے علاقوں سے آئے بزرگ مر د و خواتین صبح سویرے روزے کی حالت میں آئے ناں محکمے کے افراد ناں ہی کوئی زمہ دار افسر معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین اور دیگر مریضوں کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی،یوسی نارہ، یوسی بیور اور دیگر دور دراز کے علاقوں سے بزرگ مر د و خواتین صبح سویر ے کرونا ویکسین لگوانے کے لیے کہوٹہ کلب میں آئے مگر سارا دن بیٹھ بیٹھ کر واپس آ گے وہاں کوئی زمہ دار عملہ ناں تھاعوام کو بتایا گیا کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے جس پر صبح سویرے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے بوڑھے مرد و خواتین اسی طرع واپس چلے گئے چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین اور دیگر اہل علاقہ نے وفاقی و صوبائی وزیر صحت سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kahuta; According to the details, the elderly men and women from Union Council Lahri, UC Nara, UC Bior and other remote areas of Kahuta Tehsil came to Kahuta Club in the early hours of the morning to get the corona vaccine but returned home with no jab after sitting all day There was no responsible staff there. The people were informed that the vaccine had run out. Chairman UC Lehri, Raja Mumtaz Hussain and other residents of the area called on the Federal and Provincial Health Minister. Has appealed to take immediate notice of this matter.

یوسی ہوتھلہ کی سادات برادری کے معززین کی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات

Members of Sadat community of UC Hothla meet Hafiz Usman Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوسی ہوتھلہ کی سادات برادری کے معززین کی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات۔مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کا نائب صدر کا عہد ہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی یوسی ہوتھلہ کے رہائشی سادات برادری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں،سید ذوالقرنین حسین شاہ بخاری آف پینالی سیداں،سابق کونسلر سید صداقت حسین شاہ آف ڈھنگور سیداں،سید عاطف بخاری آف ٹنگی کہوٹہ اور سید زعیم عباس نقوی نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی صوبائی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حافظ عثمان عباسی سے ملاقات کی اور ان کو مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کا نائب صدر کا عہد ہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدرحافظ عثمان عباسی نے سادات برادری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ،سید ذوالقرنین حسین شاہ بخاری،سابق کونسلر سید صداقت حسین شاہ،سید عاطف بخاری اور سید زعیم عباس نقوی کا شکر یہ اد ا کیا اور کہا کہ آپ بھائیوں کی دعا سے اللہ پاک نے عزت سے نوازہ ہے انشاء اللہ اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات ایک کروں گا۔

سکینڈ اہر کا18طالب علم زندگی اور موت کی کشمکش16سال سے گردے کے عارضے میں مبتلاطحہ کو ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کا عمل فائنل بتا دیا۔

Doctors finalise liver transplant for student

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سکینڈ اہر کا18طالب علم زندگی اور موت کی کشمکش16سال سے گردے کے عارضے میں مبتلاطحہ کو ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کا عمل فائنل بتا دیا۔35 سے 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی گذشتہ روزنوید ظفر آڈٹ آفیسر راولپنڈی نے بچے کے والد کو 2لاکھ روپے نقد دے اب ان کے پاس3لاکھ اگھٹے ہو گئے ہیں مخیر افراد سے مالی معاونت کی اپیل۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ گریڈاسٹیشن کے رہائشی الطاف حسین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کا اٹھارہ سالہ جوان بیٹا جو سکینڈ اہر کاطالب علم ہے عرصہ 16سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے 2سال سے اسے ڈیلائسیز ہو رہے ہیں اب ڈاکٹر وں نے فائنل ٹرانسپلانٹ کا عمل بتایا ہے جس پر35 سے 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی گذشتہ روز خدا کے نیک بندے نوید ظفر آڈٹ آفیسر راولپنڈی کی جانب سے دو لاکھ روپے دیے گے جو سیکرٹری ذولفقار علی حسن صاحب اور صابر صدیقی نے بچے کے والد کے سپرد کیے ابھی تک 3 لاکھ کے قریب رقم اکٹھی ہوئی ہے انہوں نے حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ میری مالی معاونت کریں تاکہ میں اپنے بیٹے کا علاج کرا سکوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button