Kahuta; A group of PML-N will soon announce to join Pakistan Tehreek-e-Insaf, Sadaqat Ali Abbasi
مسلم لیگ (ن)کا ایک گروپ جلد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریگا ,صداقت علی عباسی
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…
ترجمان وفاقی حکومت و ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ کہوٹہ میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے اتحا د کا فائدہ تحریک انصاف کو ہو گا مسلم لیگ (ن)کا ایک گروپ جلد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریگا مسلم لیگ (ن) کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے انچارج راجہ سعید احمد آف گڑھیٹ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر پٹرولیم رہنے کے باوجود حلقے کے بچوں بچوں کو روزگار سے محروم رکھا۔انھوں نے ان پر الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم نے ایم ڈی پی ایس او تعینات کرنے کے لیے ایک سینیٹر سے ایک ارب تیس کروڑ روپے رشوت لی۔ جبکہ شاہد خاقان عباس خود پٹرولیم کمپنی مائیکو کے مالک رہیں۔چینی مافیا کے علاوہ آئل مافیا کا بھی احتساب ہونا چاہیے جو کہ پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔
Kahuta; Spokesperson of the Federal Government and Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi has said that the alliance of PML-N and PTI in Kahuta will benefit the PTI. A group of PML-N will soon join the PTI. These views were expressed by Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi while talking to reporters in Bhora Hayal area of Kahuta.
تحصیل کہوٹہ،چوکپنڈوری،بیور،راجگڑھ، پنجاڑ، نڑڑ، کوٹلی ستیاں،پتریاٹہ چیئر لفٹ اور مری لوئیر ٹوپہ تک ٹور ازم ہائی وے کی تعمیر کا میگا پراجیکٹ ہمارے دور میں شروع ہوگا۔
Tehsil Kahuta, construction mega project will start in our term.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
تحصیل کہوٹہ،چوکپنڈوری،بیور،راجگڑھ، پنجاڑ، نڑڑ، کوٹلی ستیاں،پتریاٹہ چیئر لفٹ اور مری لوئیر ٹوپہ تک ٹور ازم ہائی وے کی تعمیر کا میگا پراجیکٹ ہمارے دور میں شروع ہوگا۔جس سے حلقہ این اے ستاون کی چار تحصیلوں کو بہترین سفری سہولیات سمیت روزگار کے بہترین مواقع ملیں گے۔جبکہ مندرہ سے لیکر بارکہو تک، چوکپنڈوری،سہالہ روڈ،لہتراڑ روڈ سے مری روڈ تک پشاور،مری اور اسلام آباد کے لیے نئے روٹ نادرن ایسٹرن بائی پاس جبکہ حلقہ میں سڑکوں کا جال بچھا کر رنگ روڈ سے دیہاتوں یوسیز اور تحصیلوں کو لنک کریں گے۔ اس حلقہ کے ایم این اے نے وزیر پٹرولیم اور پھر وزیر اعظم رہنے کے باوجود حلقے کو نظر انداز کیا اور جان بوجھ کر پسماندہ رکھا۔ چالیس سال کا موازنہ تین سالوں سے نہ کیا جائے۔عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کرونگا اپنے پانچ سالہ دور میں سابقہ پانچ سالہ دور کی نسبت پانچ گنا زیادہ کام کراؤں گا اور کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑونگا اور جیتوں گا۔سہالہ فلائی اوور اسی سال بن جائے گا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن،ٹورازم،ہائی وے، کوہسار یونیورسٹی، نارہ میں ڈگری کالج، بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر تمام تر وعدے وفا کرونگا۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے اسپیکر کے ساتھ بدتمیزی کر کے پورے حلقے کا سر شرم سے جھکا دیا گیا۔جو شخص چالیس سال حلقہ کا نمائندہ اور پھر وزیر اعظم رہنے کے باوجود کچھ نہ کر سکا۔ اب اس سے عوام کیسے کوئی توقع کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت علی عباسی نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری PTIضلع راولپنڈی راجہ ارشد آف بھورہ حیال کی جانب سے غرباء اور مساکین میں عید کے لیے کپڑوں کے تحفے تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ راجہ ارشد کی کاوشیں علاقے کے لیے قابل تعریف ہیں۔یہ ہمیشہ غریب، مساکین اور یتیموں کا سہارا بنے اس موقع پر راجہ ارشد آف بھورہ حیال نے کہا کہ عرصہ بیس سال سے علاقے بھر میں کپڑوں کی تقسیم ہو، راشن کی تقسیم ہو یا غرباء مساکین کا ساتھ دینا ہو ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے صف اول میں رہتے ہوئے انکی خدمت کروں بعض لوگ تنقید کرتے ہیں کہ دکھلاوا ہے مجھ سے بھی امیر ترین لوگ ہیں۔لیکن اللہ جس کو توفیق دے میں خدا کی خوشنودی اور رضا کے لیے کرتا ہوں۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سیل کہوٹہ کے انچارج راجہ سعیداحمد آف گڑھیٹ، صدر یو سی دکھالی چوہدری واحد محمود سمیت کثیر تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ورکرز نے شرکت کی۔ اور راجہ ارشد آف بھورہ حیال کی کاوشوں کو سراہا۔
سکندر ستی کو ترجمان صداقت علی عباسی مقرر کر دیا گیا
Sikandar Satti has been appointed as the spokesperson of Sadaqat Ali Abbasi
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر…
سابق صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سکندر ستی کو ترجمان MNAصداقت علی عباسی مقرر کر دیا گیا۔ کہوٹہ تفصیل کے مطابق PTI کے دیرینہ کارکن سکندر ستی کو تحصیل کہوٹہ کے لیے ترجمان برائے ایم این اے صداقت علی عباسی مقرر کر دیا گیا۔ سکندر ستی اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ یاد رہے سکندر ستی صداقت علی عباسی کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں اور کافی عرصہ انکی ناراضگی بھی دیکھنے کو ملی جو کہ اب واپس محبت میں بدلتی نظر آنے لگی اور سکندر ستی کو ایم این اے نے اپنا ترجمان مقرر کر دیا۔