DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A 52 Year old women shot dead in village Telhater

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ تہلیتر میں قتل کی لرزہ خیز واردات 52 سالہ خاتون قتل

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ تہلیتر میں قتل کی لرزہ خیز واردات 52 سالہ خاتون قتل۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ تہلیتر صبح سویرے قتل کی واردات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 52 سالہ خاتون محفوظ جان زوجہ ریاض قتل مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے THQ منتقل کر دیا گیا پولیس موقع پر موجود اور مصروف کاروائی

Kahuta; A 52-year-old woman was killed in a horrific incident of murder in Telhater area of Kahuta.

according to family Mahfooz Jan wife of Riaz was shot dead in early hours of the morning by undefined person.

The body was transferred to THQ hospital in Kahuta for post mortem as police investigate.

کہوٹہ بیور روڈ ٹریفک حادثہ میں شہید پولیس ملازم محمد عابدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

Policeman M Abid given full military honours at his namaz e janaza

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ بیور روڈ ٹریفک حادثہ میں شہید پولیس ملازم محمد عابدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔پولیس ملازم محمد عابد ولد اللہ دتہ گذشتہ روز ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر آ رہا تھا کہ ہل ٹاپ ہوٹل کے قریب ٹیو ٹا آئی ایس نمبری 6979جو رانگ سائیڈ سے آ رہا تھا اس نے انتہائی آور سپیڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پولیس ملازم محمد عابد ولد اللہ کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ جان بحق ہو گیا جبکہ ان کے ساتھ بیٹھا دوسرا شخص محفوظ ولد صادق شدید زخمی ہو گیا شہید ہونے والے پولیس ملازم محمد عابدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاایس پی یو فورس کے دستے نے سلامی پیش کی نماز ے جنازہ میں آئی جی ایس پی یو فورس اور کاؤنٹررزڈیپارنمنٹ کی جانب سے پھول چڑھائے گئے اور شہید کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا گیا۔

ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت نڑھ کی عوام وزیراعظم پاکستان کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج سے محروم

District and Tehsil Administration Kahuta Neglect People of Narh region deprived of Ramadan Relief Package offered by Prime Minister of Pakistan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت نڑھ کی عوام وزیراعظم پاکستان کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج سے محروم۔یوٹیٹی سٹور نڑھ پر آٹا اور چینی عوام کیلیے ناکافی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کی عوام رمضان ریلیف پیکج سے محروم ہے۔پنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔سنا تھا کہ یونین کونسل لیول پر ایک سستی انصاف وین کا بندوبست کیا گیا ہے جو ہر یونین کونسل میں سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش آدھی قیمت پر عوام تک پہنچائے گی لیکن افسوس! سستی انصاف وین نڑھ پر ایک دن بھی نظر نہیں آئی۔سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ انصاف وین کب، کہاں اور کس کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی سہولت دے رہی ہے۔یونین کونسل نڑھ میں نہ تو سستا رمضان بازار لگتا ہے اور نہ ہی یوٹیلٹی سٹور پر چینی اور آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہوتا ہے۔کئی دنوں کے بعد ایک بار آٹا اور ایک بار چینی آتی ہے۔آٹا اور چینی آتے ہی رش اسقدر بڑھ جاتا ہے کہ کئی کئی گھنٹے لائن میں لگنے کے باوجود بھی آٹا اور چینی نہیں ملتا کیونکہ عوام زیادہ اور آٹا اور چینی کی مقدار کم ہوتی ہے۔جس غریب کے گھر آج آٹا نہیں ہے وہ کیا بھوکا انتظار کرتا رہے گا کہ جب آٹا آئے گا تو خریدیں گے تب تک بھوکے سوئیں گے۔۔۔؟پنجاب حکومت عوام کو رمضان ریلیف پیکج دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔اہل علاقہ کی پنجاب حکومت سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی رمضان میں تو کم سے کم غریب عوام کو ریلیف دیا جائے اور یوٹیلٹی سٹور اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں فراہم کی جائیں۔تا کہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔اسکے علاوہ نڑھ میں ہزاروں کی آبادی میں ایک سستا رمضان بازار ضرور لگنا چاہیے جس پر کسی نمائندے نے آج تک نہیں سوچا۔برائے مہربانی ماہ رمضان میں غریبوں کو ریلیف دیا جائے۔تا کہ وہ بھی رمضان باآسانی گزار سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button