DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Baghar Sharif link road completed with 20 Lakh Rps funds

عوام کے مسائل حل کیے جائیں 20لاکھ کے قریب فنڈز سے بگہار شریف لنک روڈ تعمیر کی گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام اپنی یونین کونسل میں کرائے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں جہنوں نے گیس سمیت دیگر منصوبے دیے موجودہ حکومت نے بلدیاتی ادارے ختم کر کے عوام پر ظلم کیا مگر عدلیہ کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جا سکا ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹیفیکیشن جاری کر کے چارج دیا جائے تا کہ جو مدت رہتی ہے اس میں عوام کے مسائل حل کیے جائیں 20لاکھ کے قریب فنڈز سے بگہار شریف لنک روڈ تعمیر کی گئی اس روڈ کے لیے جگہ دینے والے سردار آصف اور سردار اصغر کے بھی شمکور ہیں یہ صدقہ جاریہہے اسکا اجر اللہ تعالیٰ ہی دے گا ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی نے بگہار شریف کی لنک روڈ کی تعمیر کے اخری مراحل میں صھافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طارق جمشید، راجہ فیض کونسلر، طاہر محمود، صوبیدار طارق محمود، ماسٹر نثار، سردار اقبال اور دیگر بھی موجود تھے تمام احباب نے چیئر مین راجہ ظفر بگہاروی کی طرف سے لنک روڈ کی تعمیر کرانے پر اور دیگر کروڑوں روپے کے منصوبے کروانے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ راجہ ظفر بگہاروی نے کہا کہ میرا مشن صرف اور صرف بلا تفریق عوام علاقہ کی خدمت ہے انشا اللہ یہ جاری رکھونگا۔

Kahuta; Chairman Raja Zafar Bagharvi said Construction and development of the area is my mission. I am grateful to former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi for development works worth crores of rupees in his union council who gave other projects including gas. We pay tribute to the judiciary for the decision of the Supreme Court and demand that an immediate notification be issued to charge so that the people Problems should be solved. Sardar Asif and Sardar Asghar are also thankful for providing land for the construction of Baghar Sharif Link Road with funds of around 20 Lakh Rps. Raja Zafar Bagharvi while talking to journalists in the final stages of construction of Link Road of Baghar Sharif along with Tariq Jamshed, Raja Faiz Councilor, Tahir Mahmood, Subedar Tariq Mahmood, Master Nisar, Sardar Iqbal and others were also present on the occasion. Raja Zafar Bagharvi said that his mission was to serve the people of the area without any discrimination.

کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشوں سے علیوٹ کے مقام پر گراؤنڈ پر جاری کام رکوا دیا گیا۔گراؤنڈکی تعمیررکوانے اور سپورٹس کی سہولیات نہ ملنے پر کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کا احتجاج

Due to the efforts of Col (retd) Wasim Janjua, the ongoing work on the sports ground at Aliwat was halted

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشوں سے علیوٹ کے مقام پر گراؤنڈ پر جاری کام رکوا دیا گیا۔گراؤنڈکی تعمیررکوانے اور سپورٹس کی سہولیات نہ ملنے پر کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کا احتجاج گراؤنڈکی تعمیرکام فی الفور دوبارہ شروع کروانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کا سپورٹس اسٹیڈیم اور دیگر سہولیات اکیڈمی ٹرینرز وغیرہ نہ ہونے پر شدید احتجاج کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشوں سے علیوٹ اسٹیڈیم کی تعمیر ہو رہی تھی جسکو چند مفاد پرست عناصر نے رکوا دیا عوامی نمائندے دیگر انتظامیہ سٹیڈیم کی تعمیر پر اپنا کردار ادا کریں کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہ ہے انتظامیہ اور نمائندے اپنا کردار ادا کریں بہترین اکیڈمی اور ٹرینرز سمیت دیگر سہولیات مہیا کریں صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا عام ہونا اور سہولیات کی فراہمی اشد ضروری ہے۔

پنجاب بھر کے دیگرعلاقوں کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی 5 روزہ پولیومہم شروع ہو گئی

Like other areas across Punjab, a five-day polio campaign was launched in Kahuta Tehsil

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب بھر کے دیگرعلاقوں کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی 5 روزہ پولیومہم شروع ہو گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر نزیر اور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسررضوان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لئے قطرے پلانے کی اس قومی مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور انشاء اللہ نے جو اہداف مقرر کئے ہیں انہیں پورا کریں گئے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر نزیر نے میڈیا کو بتایا کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پیداش سے لے کر پانچ سال تک کے 34542بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گئے۔پولیو مہم کے لئے 175 موبائل ٹیمیں، فکسڈ سائٹ 14 اور 76  ٹرانزٹ پوائنٹس تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔

رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا چینی110روپے کلو تک پہنچ گئی

Sugar price soars up to 110 Rps per kg on arrival of Ramadhan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا چینی110روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ لیموں، دھنیاں، سبزیاں، فروٹ، چکن گوشت، انڈے اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے کوئی پرائس کنٹرول کمیٹی نہ ہی انتظامیہ کوئی کام کر رہی ہے ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ 15کلو کا تھیلہ 1100سے1200تک فروخت ہو رہا ہے سرکاری ریٹ پر فروخت ہونے والا آٹا غیر معیاری اور مضر صحت ہے وہ بھی بالکل محدود سا آتا ہے جبکہ بیکری کا سامان دودھ دیہی اور دیگر مشروبات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ رمضان کے مقدس مہینے میں بجائے عوام کو ریلیف دینے کے دونوں ہاتھوں سے لواٹا جا رہا ہے جبکہ رمضان سستا بازار کے لیے بھی ابھی تک کوئی میٹنگ نہ ہوئی نہ کوئی منصوبہ بندی اخری ایام میں سبزی منڈی میں اپنی دو چار دوکانوں کو سستا بازار شو کر کے لاکھوں روپے بل بنایا جاتا ہے شہریوں عوام علاقہ نے منتحب نمائندوں کمشنر راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کو ختم کیا جائے ذکیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے رمضان سستے بازار میں منڈی سے سستی چیزیں لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button