London; Under the Million Tree Project of Fatima Trust Northampton, fruit trees have been planted in Gujar Khan.
فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن کے ملین ٹری پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں شجرکاری۔گوجر خان، ضلع راولپنڈی میں بھی پھلدار درخت پہنچائے گئے ہیں
لندن، پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔محمد نصیر راجہ۔۔ فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن کے ملین ٹری پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں شجرکاری۔ فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے ملین ٹری پراجیکٹ کے تحت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں شجرکاری کے بعد اب پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بھی پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ملین ٹری پراجیکٹ کے تحت خطہئ پوٹھوار میں گوجر خان، ضلع راولپنڈی میں بھی پھلدار درخت پہنچائے گئے ہیں۔ جو وہاں کے بھٹی ٹرسٹ کے اشتراک سے مختلف سکولوں میں لگانے کیلئے تقسیم کیے گئے۔ اہلیان علاقہ بھی ماحولیاتی تبدیلی۔ ہریالی اور زرخیزی کیلئے ماحول دوست درخت لگانے پر فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یو۔کے) کے شکرگزار ہیں۔
London; Tree planting in Pakistan under the Fatima Trust Northampton, UK, Million Tree Project has started in Pothwar region. After planting trees in different districts of Azad Kashmir under the Million Tree Project of Fatima Trust North Hampton (UK), plants are now being distributed in educational institutions of Pakistan. Under the Million Tree Project, fruit trees have also been delivered to Gujar Khan in Pothwar region and Rawalpindi district. Which were distributed to various schools in collaboration with the Bhatti Trust.