DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Diesel and petrol prices increased as inflation is hitting hard

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو, ڈیزل پٹرول بجلی گیس مہنگا کرنے کی وجہ سے تعمیراتی کام بھی ٹھپ ہو گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو آٹا چینی، دالیں، مرغی، انڈے اور دیگر اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے نوبت فاقوں تک آگی حکومت کی طرف سے آئے روز ڈیزل پٹرول بجلی گیس مہنگا کرنے کی وجہ سے تعمیراتی کام بھی ٹھپ ہو گے سینکڑوں مزدور صبح سویرے تحصیل چوک کلر چوک اور دیگر جگہوں پر پورا پورا دن بیٹھ کر واپس آجاتے ہیں مگر کام نہیں ملتا جبکہ کرائے داروں کا مکان کا کرایہ کم اور بل زیادہ آنے لگا اسی طرح ادوویات کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ ہو گیا100روپے والی دوائی اب500روپے میں ملتی ہے جبکہ بعض میڈیکل سٹوروں پر میڈیسن بھی دو نمبر آتی ہیں اورکئی میڈیکل سٹور وں پر نشہ آور ٹیکے اور کیپسول وغیرہ فروخت ہو رہے ہیں محکمہ صحت کا عملہ بھتہ لیکر خاموش اسی طرح ہر گلی محلے میں جعلی حکیموں اور کلینکوں کی بھرمار ہے جو شخص کسی ہسپتال میں دو چار ماہ ڈسپنسر کا کام کر لیتا ہے وہ مصنوعی ڈاکٹرز کے بورڈ لگا کر اپنا کلینک کھول لیتا ہے جہاں نرسیں اور دائیاں سادح لوح خواتین کو بہلا کر لاتی ہیں اور نارمل ڈلیوری کے بھی دس سے پندرہ ہزار جبکہ اپریشن کے تیس ہزار سے چالیس ہزار لے لیے جاتے ہیں انتظامیہ نے کبھی بازار کا رُخ نہ کیا ہوٹلوں، بیکریوں پر جگہ جگہ مکھیوں چوہوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اسی طرح کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کی فروخت زائد ریٹ میں جاری اعلیٰ حکام نوٹس لے۔

Kahuta; In Kahuta city and its environs, uncontrollable flour, sugar, pulses, poultry, eggs and other foodstuffs prices have reached ot of the people’s reach. Hundreds of workers return to Tehsil Chowk, Kallar Chowk and other places in the early hours of the morning after sitting all day but can’t find work while the rent of the tenants’ house has gone down and the bill has gone up. The medicine is now available at Rs. 500 while medicine is also number two at some medical stores and narcotic injections and capsules are being sold at many medical stores. A person who works as a dispenser in a hospital for two to four months opens his own clinic with a board of artificial doctors, where nurses and midwives entertain naive women, and ten to fifteen thousand for normal delivery. Thirty thousand to forty thousand are taken for the operation. Similarly, the sale of adulterated milk at exorbitant rates in Kahuta city should be taken notice of by the higher authorities.

ایس او پیز پرمکمل عمل در آمد کی یقین دہانی کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اقراء حفاظ سیکنڈری سکول کہوٹہ کو دوبارہ کھولنے حکم سے دیا گیا۔

Assuring full implementation of SOPs, Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan ordered to reopen Iqra Hafiz Secondary School Kahuta.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایس او پیز پرمکمل عمل در آمد کی یقین دہانی کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اقراء حفاظ سیکنڈری سکول کہوٹہ کو دوبارہ کھولنے حکم سے دیا گیا۔سکول انتظامیہ نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دیلایا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قبل کروناایس او پیز پرعمل نہ کر نے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اقراء حفاظ سیکنڈری سکول کہوٹہ کو سیل کر دیا تھا گذشتہ روز اقراء حفاظ سیکنڈری سکول کہوٹہ کے پرنسپل مولانا سید شفیق کاظمی نے ہمراہ ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی کے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو کرونا ایس او پیز پرمکمل عمل در آمد کی یقین دہانی کرائی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کے احکامات پر اقراء حفاظ سیکنڈری سکول کہوٹہ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

عاصم صدیقی کی دعوت ولیمہ کی تقریب

Wallima ceremony of Asim Saddique

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عاصم صدیقی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودسمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر بابو نور محمد کے بھتیجے غلام سرور صدیقی کا بیٹا عاصم صدیقی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ کی تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،سابق ناظم شیخ حسن ریاض،ندیم صدیقی،سابق کونسلر اشتیاق صدیقی،مشتاق صدیقی،راشد صدیقی،شیخ سلمان شمسی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور دولہا عاصم صدیقی کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button