Kahuta; Five injured as a vehicle falls in to deep ditch in Barratian
کہوٹہ براٹیاں کے مقام پر ٹریفک حادثہ شہہ زور گہری کھائی میں جا گری، 5افراد زخمی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ براٹیاں کے مقام پر ٹریفک حادثہ شہہ زور گہری کھائی میں جا گری، 5افراد زخمی۔اے سی کہوٹہ یاسر رضوان جائے حادثہ پہنچ گے زخمیوں کو اپنی گاڑی میں لے کر آئے۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ برائٹیاں کے مقام میں ٹریفک حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث شہ زور گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جن میں محمد ساجد ولد محمد نواز، عامر ولد محمد رشید، فرقان، نوید اور اعظم شامل تھے زخمی شہ زور گاڑی کشمیر جا رہی تھی زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا زخمی ہونے والے افراد مزدور تھے جن کا تعلق مختلف مقامات سے ہے۔اے سی کہوٹہ یاسر رضوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،انچارج سٹی ٹریفک پولیس خرم فیاض ستی، راجہ مستنصر جنجوعہ،محکمہ پولیس کے محمد طفیل،سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکار عبد الشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی،تصدق حسین بھی موقع پر پہنچ گے۔
Kahuta; At least 5 people were injured in a traffic accident at Kahuta Bratian. According to the details of the accident happened due to brakes failure. Five persons were injured including Muhammad Sajid son of Muhammad Nawaz, Amir son of Muhammad Rasheed, Furqan, Naveed and Azam were injured in the incident. The injured were laborers from different places. AC Kahuta Yasir Rizwan, President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer, Incharge City Traffic Police Khurram Fayyaz Satti, Raja Mustansir Janjua, Muhammad Tufail of Police Department, Civil Defense Kahuta officials Abdul Shakoor Khattar, Adeel Imtiaz Qureshi and Tassaduq Hussain went to the palce of incident helped the victim.
عرس مبارک حضرت علامہ ہاشم کی تقریب
Urs Mubarak of Hazrat Allama Hashim celebrated in Baghar Shareef
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عرس مبارک کی تقریب میں حضرت پیر سعادت علی شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف، حضرت خواجہ قطب الدین فریدی، حافظ مولانا سعداللہ، مولانا مسعود عالم، علامہ سجاد احمد کے علاوہ علمائے کرام، سجاد گان نشین، ثنا خوان مصطفےٰ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔علمائے کرام اور سجادگان نشین نے دربار عالیہ بگہار شریف سے جاری فیوض و برکات حضرت علامہ ہاشم اور محمد ﷺ سے عشق او محبت پر سبق اموز گفتگو کی صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے اپنے خطاب میں صدیق اکبر کی شان پر مدلل گفتگو کی انھوں نے کہا کہ اس خانقاہ کا حادم ہونے کی حثیت سے سبکو عرض کرتا ہوں کہ ان محفلوں کی زینت مت بنیں جہاں صحابہ کرام کی توہین کی جاتی ہو کسی کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ اس معاملے میں بحث کرے کہ وہ ٹھیک تھے یا نہیں جس میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتی صحابہ کرام حضور ﷺ کے باغ کے پھول ہیں انھوں نے مزید کہا کہ بغض، حسد، منافقت نے ہر گھر کو برباد کر رکھا ہے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اولادیں نا فرمان ہیں ہر شخص اپنے حقوق سے تجاوز کرتا ہے جس کی وجہ سے بے پناہ مسائل جنم لے رہے ہیں والدیں کو چاہیے کہ اولاد کی تربیت اسلامی روح سے کریں قرآن کی تعلیمات کو عام کریں اسلام، قرآن اور مسجد سے دوری ہو گی تو معاشہ مغربی طرز زندگی ہی اپنائے گا انھون نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بے حیائی کے سلوگن اُٹھائے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہیں ہماری ماؤں بیٹیوں کو بی بی فاطمہ، امں عائشہ کے کردار کو اپنانا ہوگا۔ انھوں نے تمام مہمانان گرامی اور عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا نقابت کے فرائض شہنشائے نقابت بدر السلام بدر نے ادا کیے جبکہ صاحبزادہ عمیر ہاشم اور قاری صداقت نے کلام الہی سے ناظرین کے قلوب کو منور فرمائے حافظ فیاض عباسی، حافظ برادران ودیگر ثنا خوان مصفےٰ ﷺ نے عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے اخر میں خصوصی دعا کی گئی۔
اہلیان کالج کالونی اپنے بنیادی حقوق سے محروم
Residents of College Colony deprived of their basic rights
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اتنظامی اداروں اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت متعدد درخواستوں، منتخب نمائندوں کے وزٹس، ایم این اے اور ایم پی اے سے وفود کی صورت میں ملاقاتوں کے باوجود اہلیان کالج کالونی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔دہائیوں قبل بنائی گئی روڈ شدید خستہ حالی کا شکار ہے اور معززین علاقہ کو ایک لمبے عرصے سے خالی خولی وعدوں پر ٹالا جا رہا ہے۔ بے حسی کے اس شدید ترین مظاہرے نے اہلیان کالج کالونی کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ہی اپنے کام کریں۔پہلے مرحلے میں محلے کے لوگ خود روڈ کے کنارے نالیاں بنا رہے ہیں۔ انشاء اللہ اسی جذبے کے تحت محلے کے باقی کام بھی کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اہلیان کالج کالونی کا سوال یہ ہے آج تو ہم اپنے کام اپنے پیسوں سے کر لیں گے لیکن منتخب نمائندے کل کس حیثیت سے ووٹ مانگنے آئیں گے۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
Kahuta police station operation, 2 accused arrested for firing in the air during wedding ceremony
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکہوٹہ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی اہم کاروائی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان تیمور خان اور فہیم مصطفی گرفتارگذشتہ ان دونوں نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جس نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر دولہے کا والداظہر محمود جانبحق، ایک خاتون اور ایک لڑکا زخمی ہو گیا تھا، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او کہوٹہ اور ان کی ٹیم نے کی، واقعہ مقدمہ کی مدعیت میں واقعہ کو چھپانے، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ایس ایچ او کہوٹہ