Kallar Syedan; The man who murdered SHO Imran Abbass turns out to be from Kallar Syedan and is killed in a encounter
ایس ایچ او عمران عباس شہید کا قاتل کلر سیداں کا نکلا،پُولیس مقابلے میں مارا گیا،
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چند یوم قبل تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس ناکے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ اور جوابی فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے ملزم شاہد کا ساتھی چوہدری زاہد 406ت پ کے مقدمہ میں تھانہ کلر سیداں کا اشتہاری ہے۔ملزمان نے ساتھیوں کیساتھ مل کر گاڑیاں رینٹ پر لیں اور خیانت کرتے ہوئے گاڑیاں مالک کو واپس نہ کیں۔ایس ایچ او عمران عباس شہید نے گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے کر تھانہ کلر سیداں کے حوالے کر دی تھیں جس کا ملزم اور ساتھیوں کو رنج تھا۔اسی رنجش کی بنا پر ملزم شاہد،چوہدری زاہد اور ان کے ساتھیوں نے پلاننگ کر کے انسپکٹر میاں محمد عمران عباس پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کر دیا۔یاد رہے کہ 30 مئی 2020 کو مسمی ابرار حسین سکنہ چوکپنڈوری نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ میں رینٹ اے کار کا کام کرتا ہوں۔میری مسمیان غفران،چوہدری زائد محمود،محسن عباس سے اچھی جان پہچان تھی۔کچھ عرصہ قبل،محسن عباس ہمراہ تین کس میرے پاس چوکپنڈوری آئے۔غفران نے دو عد گاڑیاں بذریعہ بیان حلفی مجھ سے رینٹ پر لیں اور یہ سارا معاملہ روبرو گواہان بلال احمد،مرزا ممتاز حسین کی موجودگی میں ہوااور مجھے یقین دلایا کہ ہم بھی رینٹ کا کام کرتے ہیں اور ہمارے پاس پارٹیز موجود ہیں جن کو ہم نے ارجنٹ گاڑیاں رینٹ پر دینی ہیں، ہم آپ کو رینٹ کی رقم ہر ہفتے ادا کر دیا کریں گے جس کے بعد ان لوگوں نے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہ رکھااور مجھے اپنے طور پر پتہ چلا کہ ان تمام نے میری گاڑیاں فروخت کر دی ہیں۔
Kallar Syedan; The Rawalpindi police claimed on Friday that the culprit involved in the killing of SHO Race Course police station Imran Abbas was killed in a late night encounter.
The culprit, identified as Shahid, and his accomplices reportedly opened fire at the police at a security cordon off set up within the jurisdiction of the Civil Lines police station.
According to the police, Shahid was killed in the exchange of fire, saying his body was moved to the hospital for a post-mortem examination.
The police further claimed that Abbas had confiscated some rented vehicles from Shahid and his accomplice Zahid Chaudhry from Kallar Syedan that they had refused to return to the owners.
سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا کے باوجود پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں,صوبائی محکمہ اطلاعات راولپنڈی کی ڈائریکٹر جنرل تابندہ سلیم
Despite the importance of social media and electronic media, the importance of print media cannot be denied, said Tabanda Saleem, Director General, Provincial Information Department, Rawalpindi.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—صوبائی محکمہ اطلاعات راولپنڈی کی ڈائریکٹر جنرل تابندہ سلیم نے کہا ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی میڈیا کا کردار کلیدی ہے سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا کے باوجود پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں پرنٹ میڈیا کی خبر اپنے اندر خود ایک ثبوت کا درجہ رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام کو پریس کلب کلرسیداں میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ان کی کلرسیداں آمد پر صدر پریس کلب شیخ ثاقب شبیر ثانی نے اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،مرزا عتیق الرحمان،یاسر ملک،چوہدری محمد اشفاق اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تابندہ سلیم نے صحافیوں سے مسائل اور علاقے کی تاریخ ثقافت پر سیر حاصل معلومات حاصل کیں ان کا کہنا تھا کہ صحافی پنجاب حکومت کے حالیہ اقدامات کی افادیت سے لوگوں کو آگاہ رکھیں بزدار حکومت نے پہلی بار تحصیل سطع کی تنظیموں سے روابط کار بڑھانے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیئے اقدامات اٹھائے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ماضی میں نظر انداز کیئے گئے تحصیل سطح کے علاقائی صحافیوں کے مسائل پر بھی توجہ دی جائے ان کے مسائل کرکے ہم عوام اور حکومت کے درمیان رابطوں کو مستحکم کر سکتے ہیں صحافی پنجاب حکومت کے اقدامات کو عوام تک پہنچائیں حکومت گلی محلے کی سطع کے مسائل حل کرنے کے لیئے پرعزم ہے ہماری کوشش ہے کہ دیہات میں مقامی کلچر کو فروغ دیں اور اس سلسلے میں مقامی صحافی بہترین مددگار ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ تحصیل سطع کے صحافیوں سے روابط کو مربوط بنس کر ان کے مسائل کو حل کیا جائے ہم انہیں بھی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں اور ان کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے میرے دروازے تمام صحافیوں کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں۔
پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار میں مدد کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا
Police arrested the accused for sheltering the wanted criminal and helping him escape
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار میں مدد کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ساجد محمود کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا اور ریڈ کے دوران اشتہاری مجرم کو واجد نے فرار ہونے میں مدد دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کار واجدحسین کو گرفتار کرلیا۔سہولت کار اشتہاری مجرم کا سگا بھائی ہے۔
بلدیہ کلرسیداں کے جوانسال اہلکار محمد شہزاد عرف گورا انتقال کر گئے
Muhammad Shehzad alias Gora, a young chaukidar of Kallar Syedan Municipality, passed away in village Bhalla
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بلدیہ کلرسیداں کے جوانسال اہلکار محمد شہزاد عرف گورا انتقال کر گئے یہ کچھ عرصے سے پھیپڑوں کی تکلیف میں مبتلا تھے نمازجنازہ گاؤں بھلہ میں ادا کی گئی جس میں چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،حاجی اخلاق حسین،،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس، چوہدری مشتاق،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود،عاطف اعجاز بٹ، مسعود احمد بھٹی،ملک اشتیاق حسین،بلدیہ کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تنویر ناز بھٹی کی خالہ زاد بہن برطانیہ میں انتقال کرگئیں نماز جنازہ بریڈ فورڈ میں ادا کی گئی
Tanveer Naz Bhatti’s cousin dies in UK Funeral prayers offered at Bradford
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن نلہ مسلماناں کے رہنما تنویر ناز بھٹی کی خالہ زاد بہن برطانیہ میں انتقال کرگئیں نماز جنازہ بریڈ فورڈ میں ادا کی گئی جس میں پاکستانی کیمونٹی نے بھرپور شرکت کی۔