Kahuta; International Kidney Day was celebrated at Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center.
کڈنی کا عالمی دن غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر میں منایا گیا۔گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کی عیادت اور انکی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر …
کڈنی کا عالمی دن غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر میں منایا گیا۔گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کی عیادت اور انکی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان، راجہ عمران ضمیر، راجہ الطاف حسین، اصغر حسین کیانی اور راجہ وحید کا آصف ربانی قریشی کو بہترین انتظامات پر زبردست خراج تحسین میری خواہش تھی کے کڈنی کا علامی دن مریضوں اور کڈنی سے وفات پا جانے والوں کے لواحقین کے ساتھ مناؤں۔تفصیل کے مطابق چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ، ڈاکٹر صداقت، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی راجہ الطاف حسین، سٹی صدر راجہ وحید احمد،ٹھکیدار راجہ شہزاد، ممتاز صحافی راجہ عمران ضمیر، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ظہور احمد قریشی، سرفراز قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے اس موقع پر کڈنی کے امراض کے حوالے سے اختیاطی تدابیر سے آگاہ کیا اور آصف ربانی قریشی کی جانب سے بہترین انتظامات پر انکی تعریف کی۔راجہ الطاف حسین اور راجہ عمران ضمیر نے اس موقع پر مخیر حضرات اور منتخب نمائندگان سے تعاون کی اپیل کی اور آصف ربانی قریشی کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ سٹی صدر PTIراجہ وحید احمد نے گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کی۔ آصف ربانی قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کے کڈنی کا علامی دن مریضوں اور کڈنی سے وفات پا جانے والوں کے لواحقین کے ساتھ مناؤں اپریل سے انشا اللہ جدید لیبارٹری بھی شروع ہو جائیگی۔ہر شہر میں دوستوں سے رابطے میں ہوں کڈنی سنٹر کو شہر شہرپھیلانے کا عزم لیے ہوں۔ انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ مہمانان گرامی اور مریضوں نے سٹاف کی کارکردگی کو خوب سراہا۔
Kahuta; International Kidney Day was celebrated at Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center. Special prayers were also offered for the treatment of kidney patients and their recovery. MS Dr. Samina Khan, Raja Imran Zameer, Raja Altaf Hussain, Asghar Hussain Kayani and Raja Waheed pay rich tributes to Asif Rabbani Qureshi for the best arrangements.
راولپنڈی لاء کالج کے طلباؤ طلبات کی وکالت کے امتحانات میں شاندار کامیابی عوام علاقہ کا پرنسپل کالج سردار غضنفر اور اساتذہ کو مبارکبا۔
Congratulations to Sardar Ghazanfar, Principal, College of Public Works and teachers of Rawalpindi Law College for their outstanding success in advocacy examinations.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر …
راولپنڈی لاء کالج کے طلباؤ طلبات کی وکالت کے امتحانات میں شاندار کامیابی عوام علاقہ کا پرنسپل کالج سردار غضنفر اور اساتذہ کو مبارکبا۔ د طلباء و طلبات نے کرونا کے باوجود شاندار کامیابی سمیٹی طالب علموں کو خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایل ایل بی پنجاب یونیورسٹی کے نتائج کا اعلان راولپنڈی لاء کالج کے طلباء و طلبات نے شاندار کامیابی سمیٹی ایل ایل بی پارٹ 2تین سالہ کورس کے طالب علموں نے بہترین نمبر سے کامیابی حاصل کی جبکہ تحصیل کلر سیداں کے گاؤں بھٹی کے رہائشی تین بھائی چوہدری ارسلان، چوہدری نوید اور چوہدری ذیشان نے شاندار نمبر لیے۔تینوں بھائی راولپنڈی لاء کالج کے طالب علم تھے جبکہ کہوٹہ سے عفان منیر اعوان نے 392نمبر حاصل کیے اسی طرح فرحان ممتاز، اصفند عباسی، حمزہ جٹ، علی عباس، سید سعد حسین شاہ سمیت دیگر تمام طلباء و طلبات کی شاندار کامیابی پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد۔
ڈسٹر کٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے چیلنج کبڈی میچ خطہ پوٹھوہار کی چکوال اور راولپنڈی کی ٹیموں کے مابین زبردست دنگل ہو گا۔
Punjab Culture Day Challenge Kabaddi match organized by District Cut Sports Department Rawalpindi will be a great arena between the teams of Chakwal and Rawalpindi of Pothohar region.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,عمران ضمیر …
ڈسٹر کٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے چیلنج کبڈی میچ خطہ پوٹھوہار کی چکوال اور راولپنڈی کی ٹیموں کے مابین زبردست دنگل ہو گا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق ہونگے۔ پروگرام اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹر کٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام 14مارچ بروز اتوار دن تین بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں پوٹھوہار کے مایانا زکبڈی کے کھلاڑی اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر سرپرستی ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپاٹمنٹ راولپنڈی نے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی۔اس کبڈی میچ میں ریفری کے فرائض چھوٹا پرندہ ایشیاء محمد اعجاز جند چکوال جبکہ اناؤنسر کے فرائض منگن چکوال کے قیصر محمود سر انجام دیں گے۔ چکوال ٹیم کے کیپٹن محمد اویس (پرندہ جند) اور راولپنڈی ٹیم کے کیپٹن مرزا عثمان عرف سنی ہونگے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی نے بتا یا کہ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے یہ چیلنج میچ زیر نگرانی اے ڈی سی جی راولپنڈی کیپٹن (ر) قاسم اعجاز اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کے زیر انتظام منعقد ہو گا۔ کیش پرائز کے ساتھ ساتھ ٹرافیاں اور شیلڈز بھی دی جائیں گی۔